انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان کی شاندار کامیابی ،آئرلینڈ کو چاروں شانے چت کر دیا
وانگیری:پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ میں جاری انڈر 19 ورلڈ کپ کے اپنے دوسرے میچ میں آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں جاری جونیئر کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں افغانستان کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کھانے کے بعد زبر دست کم بیک کرتے ہوئے اپنے دوسرے میچ میں زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئرلینڈ کو آﺅٹ کلاس کردیا۔
گروپ ڈی اور میگا ایونٹ کے 10 ویں میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔شاہین شاہ آفریدی نے آئرش بیٹنگ لائن اپ کو تہس نہس کرتے ہوئے میچ میں 6 وکٹیں حاصل کیں ،ان کے علاوہ حسن خان نے 3 اور ارشد اقبال نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔شکست خوردہ ٹیم کی جانب سے لٹل ناقابل شکست 24 رنز بنا کر نمایا ں رہے۔
98 رنز کا ہدف پاکستانی ٹیم نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا،روحیل نذیر 18 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ محمد زید عالم43 اور کپتان حسن خان 27 سکور بنا ناقابل شکست رہے،شاہین شاہ آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں