امریکی سوئمر ریان لوشے کیخلاف مقدمہ خارج
ساؤ پاؤلو: برازیلی عدالت نے امریکی سوئمر ریان لوشے کیخلاف ریو اولمپکس 2016 کے دوران ڈکیتی کی مبینہ جھوٹی کہانی گھڑنے پر کریمنل مقدمہ قائم کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
عدالت کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر امریکی سوئمر کیخلاف کریمنل کیس نہیں بنایا جاسکتا، جس میں برازیلی قوانین میں 18 ماہ تک جیل کی سزا ہوسکتی تھی، برازیلین پراسیکیوٹرز کا کہنا تھا کہ ریان نے ڈکیتی کی واردات کی جھوٹی کہانی براڈکاسٹرز کو سنائی تھی جبکہ ان کی تحقیقات میں ایسا واقعہ پیش ہی نہیں آیا تھا، اس پر مقامی حکام نے ان پر عدالت میں کریمنل کیس بنانے کیلیے درخواست دائر کررکھی تھی۔
دوسری جانب ریان کے وکیل جیف اسٹرو نے عدالتی فیصلے پر کہا کہ اس سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ لوشے نے کوئی جرم نہیں کیا تھا، ریان پر ریو گیمز میں غلط برتاؤ کرنے پر 10 ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی۔
اپنی رائے کا اظہار کریں