الیکشن سے ایک دن قبل وسیم اکرم میدان میں آگئے ،عمران خان کے لیے بڑا اعلان کردیا
لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولروسیم اکرم نے انتخابات سے قبل اہم پیغام جاری کردیا۔وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ’ایک کرکٹر جو اب سیاست دان بن گیا ہے، اور ایک شخص جو پیدا ہی قوم کی خدمت کرنے کے لیے ہوا ہے۔ جس کا مقصد ہمارے لوگوں کی حفاظت کرنا ہے اور ان کی رہنمائی کرنا ہے اور ایک دن لوگ کہیں گے کہ یہ وہی شخص ہے جو ایک غیر معمولی کرکٹر تھا۔ اب وقت تبدیلی کا ہے۔ہمارا ملک، ہماری تاریخ۔
A cricketer who became a politician? Or a man who was born to serve this nation, protect our people and lead us in to our own. And one day they will say, that this same man was once a phenomenal cricketer. The time is now for change, Our country Our history! #VoteForKaptaan
— Wasim Akram (@wasimakramlive) July 24, 2018
فاسٹ بولر وسیم اکرم کی جانب سے یہ ٹوئٹ ’عمران خان‘ کے لیے جاری کیا گیا ہے جس میں وہ ان کی حمایت کرتے نظر آرہے ہیں، یہ ان کا انتخابات سے قبل دوسرا پیغام ہے جس میں وہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین ’عمران خان‘ کو سپورٹ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس سے قبل اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ’عمران خان کی قیادت میں 1992 میں پاکستان ورلڈ چیمپئن بنا تھا اور اب دوبارہ آپ کی ہی قیادت میں پاکستان ”عظیم جمہوری ملک“ بنے گا۔
It was in your leadership skip @ImrankhanPTI that we became world champions in 1992. It is in your leadership that we can again become a great democratic country. #voteforkapatan#nayapakistan
— Wasim Akram (@wasimakramlive) July 21, 2018
اپنی رائے کا اظہار کریں