افغانستان کے خلاف ایم سی سی الیون میں یاسر شاہ بھی شامل
لاہور : افغانستان کی کرکٹ ٹیم اور مارلیبن کرکٹ کلب(ایم سی سی) کے مابین کھیلے جانے والے ایک میچ میں پاکستانی لیگ یاسر شاہ کو بھی ایم سی سی کی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے جبکہ مصباح الحق کو پہلے ہی ٹیم کا حصہ بنا دیا گیا اور اب یہ دونوں کھلاڑی منگل کے دن افغان ٹیم کے خلاف لارڈز کے تاریخی میدان میں اتریں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ”اے ایف پی کے مطابق لارڈز گراو¿نڈ کی ٹیم مارلیبن کرکٹ کلب (ایم سی سی) اور افغان کرکٹ ٹیم کے خلاف میچ 11 جولائی بروز منگل کو کھیلا جائے گا جس میں ایم سی سی ٹیم کی قیادت نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکالم کریں گے۔
واضح رہے کہ ایم سی سی دنیائے کرکٹ کے سب سے زیادہ فعال ترین کلبوں میں شمار کیا جاتا ہے جس نے حال ہی میں افغانستان کو ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم کا درجہ ملنے کے بعد افغان ٹیم کے ساتھ ایک میچ کھیلنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
ذرائع کے مطابق ایم سی سی کی ٹیم میں یاسر شاہ کو بھی شامل کر لیا گیا ہے جنہوں نے 26 ٹیسٹ میچوں میں 149 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں اور اسی شاندار کارکردیگ کے باعث وہ دنیا کے بہترین باﺅلرز میں شمار ہوتے ہیں۔
ایم سی سی کی ٹیم میں پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے سٹار بلے باز شیو نارائن چندر پال اور سری لنکا کے وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگاکارا کو بھی شامل کیا گیا جبکہ انگلش آل راو¿نڈر سمت پٹیل اور سابق وکٹ کیپر کرس ریڈ بھی ٹیم میں شامل ہوں گے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں