افغانستان کرکٹ بورڈ کی پاکستان سے دشمنی ، قومی کرکٹرز کو فوری وطن واپسی کی وارننگ
کابل : افغانستان کرکٹ بورڈ کی پاکستان دشمنی ، قومی کرکٹرز واپس نہ آئے تو معاہدہ ختم کر دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ پاکستان سے دشمنی پر اتر آیا ، پاکستان میں کھیلنے والے افغان کرکڑز کو وطن عدم واپسی پر جرمانوں کی وارننگ جاری کر دی۔
افغان کرکٹر محمد شہزاد کو پاکستان میں کھیلنے پر 3 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا ، محمد شہزاد نے بورڈ کی اجازت کے بغیر پشاور کے ایک کلب میچ میں حصہ لیا تھا۔
وائس چیئرمین افغان کرکٹ بورڈ اللہ داد نوری کہتے ہیں جو کھلاڑی پاکستان میں قیام پذیر ہیں انہیں واپس آنا پڑے گا ، واپس نہ آنے والوں کا کنٹریکٹ ختم کر دیں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں