اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دیدی
شارجہ: شارجہ میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ تھری کے 15ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی. کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 154 رنز کا ہدف دیا تھا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز جے پی ڈومنی اور لیوک رونچی نے جارحانہ انداز میں کیا اور 104 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی تاہم لیوک رونچی نے 37 گیندوں پر 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور آؤٹ ہو گئے۔
ون ڈاؤن آنے والے کھلاڑی حسین طلعت 8 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جس کے بعد جے پی ڈومنی اور آصف علی نے زمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 154 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں پورا کر لیا۔
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تو کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز خرم منظور اور جوئے ڈینلی نے کیا تاہم صرف 6 کے مجموعی اسکور پر جوئے ڈینلی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
For his match winning innings Luke Ronchi is the Man of the Match tonight#HBLPSL #DilSeJaanLagaDe #IUvKK pic.twitter.com/cDcBFTT5LS
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 4, 2018
ون ڈاؤن آنے والے کھلاڑی بابر قائم کی تاہم خرم اعظم اور خرم منظور نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور اپنی نصف سنچریاں اسکور کیں۔ دونوں کھلاڑیوں نے 101 رنز کی شراکت منظور 51 رنز بنا کر 107 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔
بابراعظم اور خرم منظور کے آؤٹ ہونے کے بعد کولن انگرام اور کپتان عماد وسیم بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر کھڑے نہ رہ سکے۔ کولن انگرام ایک اور کپتان عماد وسیم 10 رنز بنانے کے بعد 138 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔
محمد رضوان نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور صرف 9 گیندوں پر 21 رنز بنائے جس کی بدولت کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں