آل پاکستان ویمنز فٹ بال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز
کراچی: ایکسی لینس فٹ بال اکیڈمی کے زیر اہتمام کالونی اسپورٹس فٹ بال کمپلیکس ملیر پر “آل پاکستان ویمنز فٹ بال ٹورنامنٹ “کا شاندار آغاز ہوگیا ۔افتتاحی میچز میں کراچی یونائٹیڈ اور مہمان ٹیم لاہور فائٹر نے کامیابی حاصل کی ۔تفصیلات کے مطابق افتتاحی روز پہلا میچ کراچی یونائٹیڈنے مد مقابل دیا ویمنز فٹ بال کلب Bکو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9-0سے مات دیدی ،فاتح ٹیم کی جانب سے نیہا زہری نے ہیٹ ٹرک کے ساتھ 5گول اسکور کئے۔
جبکہ مشعل حسین نے 3گول اسکور کئے کھیلے گئے دوسرے میچ میں لاہور سے آئی ہوئی مہمان ٹیم لاہور فائٹر نے نہایت شاندار کھیل کی بدولت کراچی کی ویمنز کھلاڑیوں کی مضبوط ٹیم دیا ویمنز فٹ بال کلب Aکو 2-0سے شکست دیدی عذرا رفیعہ نے خوبصورت گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ۔قبل ازیں ٹورنامنٹ کا شاندار افتتاح مہما ن خصوصی سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری رحیم بخش بلوچ نے فٹ بال کو کک لگا کر کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ کے سیکریٹری کیپٹن عبید اللہ خان ،سیکریٹری ملیر شاہد تاج ،آرگنائزر کشمالہ بتول ،ثمینہ زہرہ ،میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل کے علاوہ بڑی تعداد میں اسپورٹس سے وابستہ شخصیات موجود تھے کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفریز شاہ نواز بلوچ ،نذیر ،منصور اللہ خان نے انجا م دیئے جبکہ میچ کمشنر فرقان احمد خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے
اپنی رائے کا اظہار کریں