More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
بلاوائیو قومی کرکٹ سکواڈ کل مقامی وقت کے مطابق 1:30 سے 4:30 تک پریکٹس کرے گا پاکستانی ٹیم کوئینز سپورٹس کلب میں پریکٹس کرے گی پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 24 نومبر کو ہوگا ⁩ٹکرز - سمیر احمد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر لاہور ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر۔ سمیراحمد ایک غیر معمولی منظم پروفیشنل ہیں جن میں انتظامی مہارت کے ساتھ ساتھ کرکٹ کے لیے غیر متزلزل جذبہ بھی موجود ہے۔ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی۔ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 پاکستان کی عالمی معیار کی کرکٹ کی میزبانی کی صلاحیت کو ظاہر کرے گی۔ محسن نقوی۔ دنیا بھر سے کھلاڑیوں اور شائقین کے لیے یہ ایک خوبصورت تجربہ ہوگا کہ وہ کھیل کے لیے اس ملک کے جذبے اور مشہور مہمان نوازی کو دیکھ سکیں گے۔ محسن نقوی ۔ میں اس ٹورنامنٹ کے لئے یہ اہم ذمہ داری سنبھالنے کے لئے ُپرجوش ہوں اور اسے اعزاز سمجھتا ہوں ۔ سمیر احمد سید۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پچھلے ایڈیشنز میں جو معیار مقرر کیے گئے تھے ان معیار کو مزید بہتر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ سمیر احمد سید۔ زمبابوے قومی کرکٹ سکوارڈ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے بلاوائیو پہنچ گیا پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین تین میچز پر مشتمل ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی جائیں گی پاکستان کرکٹ ٹیم کل آرام کرے گی پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 24 نومبر کو ہوگا ٹکرز قائداعظم ٹرافی ۔ --------------------------------------------------------------- لاہور ۔ قائداعظم ٹرافی میں امام الحق ۔ بسم اللہ خان اور اویس ظفر کی سنچریاں ۔ امام الحق نے اس ٹورنامنٹ میں تیسری سنچری اسکور کی ہے۔ لاہور بلوز کے محمد عباس کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ، فاٹا کے خلاف 39 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ لاڑکانہ کے مشتاق کلہوڑو کی لاہور وائٹس کے خلاف 103 رنز کے عوض 6 وکٹیں۔ بہاولپور کے عمران رندھاوا کی کراچی وائٹس کے خلاف 28 رنز دے کر 6 وکٹیں۔ فاٹا کے آفاق آفریدی کی لاہور بلوز کے خلاف 56 رنز دے کر6 وکٹیں پاکستان انڈر 19 نے افغانستان انڈر 19 کو تیرہ رنز سے شکست دے دی دبئی، 20 نومبر 2024: پاکستان انڈر 19 نے افغانستان کی انڈر 19 ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد 13 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کی ٹیم نے 244 رنز بنائے ، اوپنرز نے شاندار کھیل پیش کیا ، شاہ زیب نے 78 اور عثمان خان نے 77 رنز کی اننگز کھیلی۔ افغانستان کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 231 رنز بنا سکی ۔ پاکستان کی طرف سے علی رضا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن۔ کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں تین گھنٹے بیٹنگ، بولنگ اور فلیڈنگ سیشنز میں حصہ لیا۔ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کل مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے سے دوپہر دو بجے تک ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم تین ملکی ٹورنامنٹ میں اپنا تیسرا میچ افغانستان کے خلاف 20 نومبر کو کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ میں میزبان یو اے ای کو دس وکٹوں سے شکست دیدی جبکہ اسے افغانستان سے اپنے دوسرے میچ میں شکست ہوئی تھی۔ اہم ترین قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیز مجموعی طور پر 60 فیصد منصوبہ مکمل۔ فلورز کا کام آخری مرحلے میں نئی نشتوں کے سٹرکچر کی تعمیر بھی شروع چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے مین بلڈنگ۔ انکلوژرز میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے نئی لائٹس کی تنصیب کے کام کا معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے فلورز پر جاری تعمیراتی کاموں کا مشاہدہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے تیار کردہ کمروں کا معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا منصوبے کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار تعمیراتی کاموں میں اعلی معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ محسن نقوی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل پراجیکٹ کو ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا۔ محسن نقوی پوری ٹیم محنت سے کام کر رہی ہے۔ پراجیکٹ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ محسن نقوی منصوبے پر پیش رفت کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ محسن نقوی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی ایڈوائزر عامر میر۔ بلال افضل۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سید سمیر احمد۔ ڈائریکٹرز انفراسٹرکچر۔ ڈومیسٹک کرکٹ۔ نیسپاک۔ ایف ڈبلیو او کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ٹکرز قائداعظم ٹرافی ۔ ---------------- لاہور ۔ قائداعظم ٹرافی میں کراچی بلوز نے ڈیرہ مراد جمالی کو اننگز اور 56 رنز سے ہرادیا۔ کراچی بلوز کے محمد حمزہ کی میچ میں 10 وکٹیں۔ اسلام آباد نے حیدرآباد کو اننگز اور 2 رنز سے شکست دے دی۔ محمد موسی کی میچ میں12 وکٹیں لاہور بلوز کے محمد سلیم اور عمر صدیق کی سیالکوٹ کے خلاف ڈبل سنچری پارٹنرشپ۔ ٹکرز ۔پاکستان شاہینز بمقابلہ سری لنکا اے ---------------------------- راولپنڈی ۔ پاکستان شاہینز کے خلاف سری لنکا اے پہلے چار روزہ میچ کی پہلی اننگز میں 115 رنز پر آؤٹ ۔ کاشف علی اور خرم شہزاد کی عمدہ بولنگ ۔کاشف علی نے 31 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ خرم شہزاد نے 32 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان شاہینز کے پہلی اننگز میں 2 وکٹوں پر 66 رنز۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا قومی سکواڈ ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ کھیلنے کے لیے برسبین پہنچ گیا ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑی بھی پاکستان سے برسبین پہنچ چکے ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کل آرام کرے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 14 نومبر کو ہوگا

آفریدی کا زلمی چھوڑنا — پی ایس ایل کی رونقوں کو کھا گیا

آفریدی کا زلمی چھوڑنا — پی ایس ایل کی رونقوں کو کھا گیا
آفتاب تابی
آفتاب تابی

پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں کرکٹ بخار سر چڑھ کر بولتا ہے اور یہاں کی عوام کرکٹ سے نہ صرف محبت کرتی ہے بلکہ اس  میں ہونے والے اتار چڑھاو پر بھی گہری نظر رکھتے ہیں اور ہر پاکستانی سیاست اور کرکٹ پر کسی ماہر کی طرح تبصرہ کرنے کا خاصا بھی رکھتے ہیں،،،
پاکستان سپر لیگ ایک جاندار ایونٹ کے طور پر ابھرا اور اب میگا ایونٹ سے لگاو پاکستانیوں سے نکل کر عالمی کشش کا باعث بنتا جارہا ہے،،، جن اصحاب نے پی ایس ایل ون اور ٹو گراونڈ میں یا ٹی وی پر دیکھ رکھا ہے ان کے علم میں ہوگا کہ دوبئی اسٹیڈیم کئی بار تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا نہ صرف بھرا بلکہ میں نے اسٹیڈیم کے باہر بھی ہزاروں تماشائیوں کو دیکھا،، صورت حال بھانپتے ہوئے اعلان کردیا گیا کہ دوبئی اسپورٹس سٹی میں وہیں لوگ داخل ہوسکیں گے کہ جن کے پاس ٹکٹ ہوگا،،،

میڈیا اچھی طرح جانتا ہے کہ پی ایس ایل میں 90  فیصد تماشائی ہمارے پختون بھائی ہوتے ہیں اور یہ بھی ماننا پڑے گا کہ متحدہ عرب امارات میں سب سے ذیادہ پاکستانی پختون بھائیوں کی شکل میں موجود ہیں جو یہاں کے متعدد شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں،،، پٹھانوں کی محبت کا عالم اس امر/ سے لگایا جا سکتا ہے کہ ابھی بھی پی ایس ایل میں اگر کسی میچ میں رونق ہوتی ہے تو انہی کے دم قدم سے
پھر پی ایس ایل تھری میں تماشائی کہاں گئے ؟ کیا اس کی وجہ سیمی فائنلز اور فائنلز پاکستان میں ہونا ہے؟ کیا اس کی وجہ پی سی بی جانب سے مناسب تشہیر کا نہ ہونا ہے؟

یہ سب عوامل اپنی جگہ درست معلوم پڑتے ہیں ،،، مگر یہ بات طے شدہ ہے کہ دیگر پاکستانیوں کی طرح شاہد آفریدی پٹھانوں میں ہیرو کی سی حیثیت رکھتے ہیں اور وہ انکو کو پشاور زلمی کے علاوہ کسی اور ٹیم میں دیکھ ہی نہیں سکتے،، کیونکہ ان کے مطابق پشاور زلمی خیبر پختون خواہ کی نمائندہ ٹیم ہے،،، ان کی جزباتیت اور ایک فیصلے پر ڈٹے رہنے کی عادت سے کون واقف نہیں،،، سب کو معلوم ہوگا کہ جب پی ایس ایل ون میں دوبئی اسٹیڈیم بھرا پڑا تھا اور پشاور زلمی ،،،، کوئیٹہ گلیڈی ایٹرز سے شکست کے بعد پی ایس ایل سے باہر ہوگئی تھی تو پختون بھائیوں نے گراونڈ میں ہی ٹکٹ پھاڑ دیے تھے اور انہوں نے پشاور زلمی اور شاہد آفریدی کی خاطر آئندہ تمام میچوں کے بھی ٹکٹ خرید رکھے تھے مگر تاریخ گواہ ہے کہ پشاور زلمی کے باہر ہوتے ہیں اسٹڈیم سونے ہوگئے اور انتطامیہ پریشان ہوگئی کہ تماشائی کہاں گئے؟
پھر پی ایس ایل ٹو میں بھی ہم نے دیکھا کہ لالا اور پشاور زلمی کے میچوں میں تماشائی دیگر میچوں کے مقابلے میں کہیں ذیادہ گراونڈ میں آئے تھے اور اپنے جزباتی لگاو کا اظہار کیا تھا
کوئی جتنے مرضی تبصرے اور ماہرانہ رائے دے لے مگر یہ طے ہے کہ شاہد آفریدی کا پشاور زلمی کا چھوڑنا ہی پی ایس ایل کو لگی رونقوں کو کھا گیا،،، پختون دوستوں کے لیے یہ ناقابل برداشت ہے کہ ان کا ہیرو پشاور زلمی کے علاوہ کسی اور ٹیم سے کھیلے ،،، ویران اسٹیڈیم ان کی ناراضگی اور احتجاج کا منہ بولتا ثبوت ہیں،،، اگرچہ لگ بھگ ہر ٹیم میں پٹھان کھلاڑی موجود ہیں مگر وہ شاہد آفریدی پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں اور ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وہ لالا کی پشاور زلمی میں واپسی تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے،،، اگرچہ میں ان عوامل سے آشنا ہوں کہ جنکی وجہ سے لالا نے پشاور زلمی چھوڑی مگر یہ ماسب موقع نہِیں کہ انکا تزکرہ شروع کردیا جائے،،، کیونکہ ابھی شائقین کرکٹ پی ایس ایل کے علاوہ کوئی اور بات سننے کے موڈ میں نہیں
خان بھائیوں نے اپنا بال نجم سیٹھی،، شاہد آفریدی اور جاوید آفریدی کے کورٹ میں پھینک دی ہے اور یہی تینوں مل کر ان کو منا سکتے ہیں،، اور تینوں میں منانے کی صلاحیت بھی موجود ہے،،، یہ میری پیشگوئی ہے کہ اگر لالا کو پشاور زلمی میں واپس نہ لایا گیا تو دوبئی اور شارجہ میں رونقیں اسی طرح گرہنی رہیں گی،،، اصل مشکل میں پڑ شاہد آفریدی گئے ہیں کیونکہ وہ ہیں تو خان مگر ان کی ساری زندگی کراچی میں گزری ہے اگر اب وہ کراچی کنگز چھوڑتے ہیں تو اہالیان کراچی ان سے ناراض ہوجائیں گے مگر پی ایس ایل کو کامیاب بنانے کی کنجی بھی ان ہی کے ہاتھ میں ہے کہ وہ اپنی بنیادی ٹیم میں واپس جاکر پی سی بی کی پریشانیوں میں نمایاں کمی لا سکتے ہیں اور پی ایس ایل کی رونقوں کو چار چاند لگا سکتے ہیں،،، اگر وہ یہ سمجھتے ہیں وہ جس بھی ٹیم میں ہونگے تو پٹھان بھائی گراونڈ میں آئیں گے تو یہ ان کی خام خیالی ہے کیونکہ آج دوبئی اسٹیڈیم آتے ہوئے ٹیکسی والے خان بھائی نے صاف صاف کہا کہ ہم سب آفریدی سے ناراض ہیں کہ انہوں نے ہماری پشاور زلمی چھوڑ دی،،، تو شاہد آفریدی صاحب صورت حال نازک ہے اور آپ  کے لوگ آپ سے ناراض ہیں،، جلدی جلدی ان کو منا لیں اس سے پہلے کہ وہ پکے پکے ناراض ہوجائیں اور اگر وہ پکے پکے ناراض ہوجائیں تو وہی ہوتا ہے جو اے این پی، جے یو آئی اور جماعت اسلامی کے ساتھ ہورہا ہے

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں