More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز۔ تمام 15 کھلاڑیوں نے آج کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 جنوری سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں کل صبح دس بجے سے ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی ٹکرز پاکستان اسٹرائیک فورس کیمپ ۔ ---------------------------------------- لاہور۔ پاکستان اسٹرائیک فورس تربیتی کیمپ آج لاہور میں شروع ہو گیا۔ کیمپ کا مقصد ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹرز میں جدید دور کی بیٹنگ اور ہارڈ ہٹنگ کی مہارت پر کام کرنا ہے۔ کیمپ میں 25 کرکٹرز شریک ہیں۔ کیمپ 14 سے 30 جنوری تک این سی اے لاہور میں جاری رہےگا۔ کیمپ کا دوسرا مرحلہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ملتان میں یکم سے 28 فروری تک ہوگا۔ سابق انٹرنیشنل کرکٹر عبدالرزاق اس کیمپ کے ہیڈ کوچ ہیں ۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر ہمایوں فرحت اور سابق فرسٹ کلاس کھلاڑی کامران ساجد، عبدالرزاق کی معاونت کریں گے۔ کراچی کنگز نے پلاٹینم راؤنڈ میں اپنی پہلی باری میں ڈیوڈ وارنر کو کنگز اسکواڈ کا حصہ بنا لیا. ٹکرز 2025 کرکٹ شیڈول ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2025 میں ہونے والے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس کے مکمل شیڈول کا اعلان کردیا۔ 18 ٹیموں پر مشتمل نیشنل T20 کپ مارچ میں ہوگا۔ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو اپریل اور مئی میں منعقد کیا جائے گا۔ قائد اعظم ٹرافی کا آغاز ستمبر میں ہوگا۔ چیمپئنز فرسٹ کلاس ایونٹ کا پہلا ایڈیشن ستمبر اور اکتوبر کی ونڈو میں کھیلا جائے گا۔ چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کا دوسرا ایڈیشن دسمبر 2025 میں کھیلا جائے گا۔ سال 2025 میں انڈر 19 کرکٹرز کیلئے چیمپئنز انڈر 19 ایونٹس متعارف کروائے جائیں گے۔ انڈر 13 اور انڈر 15 ٹورنامنٹس کو انڈر 15 اور انڈر 17 ٹورنامنٹس کے طور پر متعارف کروایا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اور ریجنل انڈر 19 ٹورنامنٹس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے انڈر 19 کھلاڑی چیمپئنز انڈر 19 ایونٹس میں جگہ بنائیں گے۔ اہم ترین 3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی سٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا گرے سٹرکچر 100 فیصد مکمل۔ فنشنگ ورک تیز پورا سٹیڈیم نیا۔ 34 ہزار سے زائد کی گنجائش جدید لائٹس کی تنصیب آخری مرحلے میں۔ جنرل انکلوژرز سے بھی گراؤنڈ کا ویو بہتر ہو گیا دونوں اطراف نئی سکور سکرینز نصب کرنے کاکام بھی جاری چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سٹیڈیم کی تعمیر نو پر پیش رفت کا جائزہ لیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے مین بلڈنگ کے تمام فلورز کا وزٹ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے جنرل انکلوژرز کی آخری نشتوں پر گئے اور گراؤنڈ کے ویو کو دیکھا چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے جنرل انکلوژرز سے گراؤنڈ ویو کی تعریف کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سٹیڈیم میں ورکرز سے ملاقات کی اور انہیں شاباش دی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا پراجیکٹ کی رفتار پر اطمینان کا اظہار شدید سردی اور دھند کے باوجود پراجیکٹ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ محسن نقوی چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل نیا سٹیڈیم جدید سہولتوں کے ساتھ تیار ہو گا۔ محسن نقوی چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی مقررہ مدت میں کام مکمل کرنے کی ہدایت ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے پراجیکٹ پر پیش رفت کے بارے بریفنگ دی چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد۔ ایڈوائزرز عامر میر۔ ڈائریکٹر انفراسٹرکچر . ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ۔ نیسپاک اور ایف ڈبلیو او کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے نوجوان بیٹر اذان اویس اپنے پہلے ہی فرسٹ کلاس سیزن کی کارکردگی سے خوش۔ قائداعظم ٹرافی میں چار سنچریوں اور دو نصف سنچریوں کی مدد سے 844 رنز اسکور کیے اور ٹاپ اسکورر بنے۔ انہیں ٹورنامنٹ کے بیسٹ بیٹر کا ایوارڈ بھی ملا۔ اوپنر بیٹر کے طور پر طویل اننگز کھیلنے کی ذمہ داری کو محسوس کیا۔ اذان اویس کوچنگ اسٹاف نے میرے کھیل میں بہتری لانے پر بہت توجہ دی ہے۔ اذان اویس۔ اذان اویس پریذیڈنٹ ٹرافی میں ایشال ایسوسی ایٹس کی نمائندگی کریں گے۔ کراچی۔ آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاریاں پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کا کراچی ایمرجنگ ٹیم کے ساتھ پریکٹس میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی اوول گراؤنڈ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے کراچی ایمرجنگ ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کی کراچی ایمرجنگ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 آؤٹ پر 101 رنز بنائے کراچی ایمرجنگ ٹیم کی بیٹر رامین شمیم نے 24 بالز پر 22 رنز بنائے جس میں 3 چوکے شامل تھے امیمہ سہیل نے 22 بولز پر 19 رنز بنائے جس میں 3 چوکے شامل تھے پاکستان انڈر 19 ٹیم میں قراۃالعین نے 8 رنز دے کر 1 کھلاڑی آؤٹ کیا ماہم انیس نے 7 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی پاکستان انڈر 19 ٹیم نے 18.5 اوورز میں 5 آوٹ پر 102 سکور بنا کر میچ جیت لیا پاکستان انڈر 19 ٹیم میں فاطمہ خان نے 23 بالز پر 27 رنز بنائے جس میں 3 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا ماہم انیس نے 21 بالز پر 20 رنز بنائے جس میں 3 چوکے شامل تھے کراچی ایمرجنگ ٹیم میں رامین شمیم نے 10 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی بریکنگ نیوز چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا صائم ایوب کو فوری علاج کے لیے لندن بھیجے کا فیصلہ یہ فیصلہ انہوں نے ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا صائم ایوب سے خود بھی رابطہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے صائم ایوب کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی کےلئے نیک خواہشات کااظہار کیا لندن کے سپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے۔ محسن نقوی صائم ایوب کی لندن کے سپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز کے ساتھ اپوائمنٹ طے پاکستان میں ڈاکٹر ممریز صائم ایوب کے علاج معالجے کے سارے کیس کو دیکھ رہے ہیں ڈاکٹر ممریز نے صائم ایوب کی تمام میڈیکل رپورٹس لندن بھجوا دی ہیں صائم ایوب سٹائلش زبردست بیٹر اور پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں۔ محسن نقوی صائم ایوب کو پہلی دستیاب فلائٹ سے کیپ ٹاؤن سے لندن بھجوایا جائے گا۔ محسن نقوی اسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی صائم ایوب کے ساتھ لندن جائیں گے۔ محسن نقوی صائم ایوب کی انجری پر بہت تشویش ہے۔ محسن نقوی صائم ایوب کا دنیا کے بہترین ہسپتال میں چیک اپ اور علاج کرائیں گے۔ محسن نقوی صائم ایوب کے علاج معالجے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ محسن نقوی امید ہے کہ صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل صحت یاب ہو جائیں گے۔ محسن نقوی ٹکرز ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10 واں ایڈیشن ۔ لاہور۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی چھ فرنچائزز نے پی ایس ایل 10 میں برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10 کا ڈرافٹ 11 جنوری کو ہوگا ۔ایونٹ 8 اپریل سے 19 مئی تک کھیلا جائے گا۔ اس مرتبہ 19 ممالک کے 510 کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کا ڈرافٹ کیلئے سائن کیا ہے۔ پی ایس ایل کے قواعد کے مطابق ہر فرنچائز کو اپنے سابقہ اسکواڈ میں سے 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی اجازت ہوتی ہے۔ تین فرنچائزز اسلام آباد یونائٹڈ ۔ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے آٹھ آٹھ کھلاڑی برقرار رکھے ہیں ۔ کراچی کنگز ۔ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی نے سات سات کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔ ٹکرز پاکستان شاہینز اسکواڈ۔ - لاہور۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین روزہ وارم اپ میچ کے لیے پاکستان شاہینز اسکواڈ کا اعلان ۔ یہ میچ 10 جنوری سے اسلام آباد کلب میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ بیٹر امام الحق پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے ۔ ویسٹ انڈیز کا ٹیسٹ اسکواڈ پیر 6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریزکا آغاز 17 جنوری سے ملتان میں ہو گا۔ دونوں ٹیسٹ ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

لالہ کے بعد حفیظ کو چلتا کرنے کا مشن شروع

لالہ کے بعد حفیظ کو چلتا کرنے کا مشن شروع
آفتاب تابی
آفتاب تابی

شاہد آفریدی ابھی ٹی ٹونٹی کرکٹ کے لیے کتنے فٹ اور سود مند ہیں یہ انہوں نے گزشتہ شب ایک ناقابل کیچ پکڑ کر ثابت کردیا اور شاید یہ پی ایس ایل میں ابھی تک کا بہترین کیچ کہا جا سکتا ہے،،،، اس کیچ میں صرف لگن اور آخر تک کوشش کا عمل دخل تھا جس سے ہمارے نوجوان کرکٹر عاری ہیں،،، اور وہ محض ٹیم میں آ جانے کو اپنی منزل سمجھتے ہیں،،، پشاور زلمی کے میچ میں مڈ آن پر ایک آسان کیچ حماد اعظم کے پاس بھی گیا تھا مگر وہ نہ تو کیچ کرنے کو تیار تھے اور نہ ہی انہوں نے کسی قسم کی ایکسٹرا کوشش کی،،، اگر سنگاکارا کا وہ کیچ پکڑا جاتا تو شاید نوجوان باولر ابتسام شیخ کے حوصلے بلند ہوجاتے بلکہ پشاور زلمی میچ بھی اپنے نام کر جاتا،،،،
ایک بار پھر دکھ سے لکھنا پڑ رہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں سینیئر اور سٹار کھلاڑیوں کی حوصلہ شکنی اور تزلیل کا سلسلہ ہے کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا،،، پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس مصباح الحق،،، یونس خان اور شاہد آفریدی جیسے سپر سٹار ابھی تک موجود نہیں مگر جس طریقے سے ان کے گرد گھیرا تنگ کیا اور ان کو کرکٹ چھوڑنے پر مجبور کیا گیا ،،،، وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں اور اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ بڑے کھلاڑیوں کی تزلیل عام سے ملازمین اپنے طور پر کرتے ہیں تو یہ تاثر یکسر غلط ہے،،، ان کو پی سی بی کے بڑے ایسا کرنے کا ٹاسک دیتے ہیں مگر پریس کانفرنسز میں بڑے ان کو اتنی عزت دیتے ہیں جتنی پی ایس ایل کی ٹرافی رونمائی میں نجم سیٹھی نے شاہد آفریدی کو دی کہ کپتان نہ ہونے کے باوجود ان کو سٹیج پر بلایا،،، مجھے عماد وسیم کی برخوداری اچھی لگی جب انہوں نے اپنی کرسی لالا کے لیے خالی کردی،،، نجم سیٹھی نے شاہد آفریدی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بغیر پی ایس ایل کی رونقیں پھیکی لگتی ہیں،،، ہاں یہ الگ بات ہے کہ قومی ٹیم میں ان کی ضرورت اب نجم سیٹھی کو نظر نہیں آتی
ناقدین کرکٹ کہتے ہیں کہ ہیڈکوچ مکی آرتھر سینیئر کھلاڑیوں کے ساتھ ایزی فیل نہیں کرتے ،،،، حقائق کو دیکھتے ہوئے یہ تاثر درست ہوتا نظر آرہا ہے  مگر ایک ہیڈکوچ کی کیا مجال اگر پی سی بی کے بڑوں کو بڑے اور عہد ساز کھلاڑیوں کی عزت کا خیال ہو لہذا یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ مکی آرتھر سب کسی بڑے کی آشیر باد سے کر ررہے ہیں ورنہ وہ چیمپیئنز ٹرافی میں چیف سلیکٹر سے ٹیسٹ شدہ کھلاڑی عمر اکمل کو کسی طور گھر نہ بھیجتے اور ایک قومی کھلاڑی کی یوں تزلیل، نہ کی جاتی
اب توپوں کا منہ واضح طور پر حفیظ کی جانب فکس کر دیا گیا ہے اور لگتا ہے کہ پی سی بی کی آرٹلری فورس حفیظ کو گرا کر ہی دم لے گی،،، اس کی واضح مثال اس وقت دیکھنے میں آئی جب نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں نمایاں کارکردگی کے بعد ان کو ٹی ٹونٹی سیریز میں یکسر نظر انداز کر دیا گیا اور شاید ٹیم منیجمنٹ نہیں جانتی تھی کہ یہی کھلاڑی پاکستان کی سب سے بہترین ٹی ٹونٹی کا کپتان رہا ہے اور اس کی کپتانی میں ٹیم اور اس کی رینکنگ ٹاپ پر رہی ہے،،،،،

e8bbcd14-fe7f-438e-82fc-55cf4c61d6bb

محمد حفیظ ایک بار پھر سے بین الاقوامی کرکٹ میں باولنگ کرنے سے محروم ہیں اور پاکستانی باولرز کی یہ پہلا موقع نہیں ،،،، شعیب اختر سے لیکر حفیظ تک کوئی نہ کوئی باولر آئی سی سی خورد بین کی زد میں آتا رہا ہے اور سعید اجمل کئی بار کہہ چکا ہے کہ اس سلسلے میں آئی سی سی معیار دہرا اور تعصب کا شکار ہے،،، تصویر میں آپ پڑھ سکتے ہیں آئی سی سی فیصلے میں واضح طور پر لکھا ہے کہ حفیظ اپنے بورڈ سے اجازت لے کر باولنگ کر سکتے ہیں اور یہ بات بھی آپ کو بتاتا چلوں کہ پی ایس ایل پاکستان کا ڈومیسٹک ایونٹ ہے
حفیظ بے شمار آفرز کی باوجود اس بار بھی پشار زلمی کی ہی جانب سے کھیل رہے ہیں،،، کیونکہ پشاور زلمی اپنے کھلاڑیوں کی عزت و احترام کا جتنا خیال رکھتا ہے اس سے باقی ٹیمیں ابھی ںاآشنا ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پشاور زلمی فاتح ٹیم کے طور پر پی ایس ایل میں موجود ہے
میرے ذرائع کہتے ہیں پشاور زلمی نے پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی سے اجازت مانگی کہ حفیظ کو پی ایس ایل میں باولنگ کی اجازت دی جائے،، مگر ٹیکنیکل کمیٹی جس میں مدثر نزر،، ہارون رشید اور ڈاکٹر سہیل سلیم شامل ہیں نے یہ کہہ کر باولنگ کی اجازت نہ دی کہ حفیظ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں باولنگ نہیں کی،،، اس لیے وہ پی ایس ایل میں باولنگ نہیں کروا سکتے،،، کمیٹِی کا جواب حیرانگی  اور انسداد حفیظ کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ جب آئی سی سی اجازت دیتا ہے کہ حفیظ ڈومیسٹک کرکٹ میں باولنگ کر سکتے ہیں اور پی ایس ایل ڈومیسٹک کرکٹ کا حصہ ہے تو پھر انکار کیسا ؟ اور کیوں ؟ اور کس لیے ؟ اور کس کے کہنے پہ ؟
یوں تو نجم سیٹھی ہر تقریب میں جتنا خراج تحسین جاوید آفریدی کو پیش کرتے ہیں اور فرماتے ہیں پی ایس ایل کو شرمندہ تعبیر  کرنے میں جتنا تعاون جاوید آفریدی کا ہے اور کسی کا نہیں،،، مگر ان کی ٹیم کے ساتھ تعاون اس کے برعکس نظر آرہا ہے اور حفیظ کو باولنگ کی اجازت نہ ملنا بد نیتی کا منہ بولتا ثبوت ہے،،،،، جو نہ صرف قابل مزمت بلکہ افسوسناک ہے کہ پشاور زلمی کو ایک میچ وننگ باولر سے اس وقت محروم کردیا گیا جب ان کے اکثر نمایاں باولرز پہلے ہی انجریز کا شکار ہیں،،،
یہ صورت حال حفیظ کے لیے نئی نہیں ہے،،، وہ پہلے بھِی کئی بار ایسی سازشوں کا سامنا کرچکے ہیں ،،، مگر ان کی محنت و استقامت نے ہمیشہ ان کی حوصلہ شکنی کرنے والوں کے منہ لال کیے ہیں،،، میں حفیظ کو اس وقت سے جانتا ہوں جب وہ بارہ سال کے ساتھ،،، وہ جو ٹھان لیتا ہے ،، وہ کر دکھاتا ہے اور اگر کئی کرکٹ گروز کے مشورے کے باوجود کہ حفیظ کو اب صرف بیٹنگ پر فوکس کرنا چاہیے ،،، انہوں نے واضح اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا ایکشن پھر سے درست کریں گے تو میں جانتا ہوں کہ وہ اس میں کامیاب ہوں گے  اور جلد پی سی بی کے ٹیکنیکل ٹیکنو کریٹس کو مجبور کردیں گے اب حفیظ کسی بھی سطح پر باولنگ کر سکتے ہیں ،،،
مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پی ایس ایل میں پروفیسر کو باولنگ کی اجازت کیوں نہ دی گئی ؟ کیا پی ایس ایل کے رنگ ماسٹر اپنے ایونٹ میں رنگ بھرنے کے لیے مختلف نتائج کے خواہاں ہیں ؟ کیا پی ایس ایل میں حفیظ کو باولنگ کی اجازت نہ دینا اشارہ ہے کہ گھیرا آہستہ آہستہ حفیظ کے گرد تنگ کیا جارہا ہے کہ وہ بھی یونس، مصباح اور آفریدی کی ڈچ ہوکر بین الاقوامی سرکٹ سے خود ہی بھاگ جائیں ؟
پی ایس ایل کمیٹیز اگر ایک نظر اپنے ایمپائروں کی کاکردگی پر بھی ڈال لیں تو اچھا ہوگا کہ کیوں کہ جس قسم کی ہواس باختیاں نظر آرہی ہیں ،، ایسی بللیاں تو محلے کی کرکٹ میں بھی نظر نہیں آتیں
میں بہت اچھے طریقے سے جنتا ہوں کہ کون سا ایمپائر کس کی آشیرباد میں وہاں تک پہنچا مگر بھونڈے فیصلوں کا سلسلہ جاری رہا تو پی ایس ایل پہلے ہی تماشائیوں کی عدم دلچسپی کا شکار نظر آرہا ہے،،، ایسے ایمپائرز پی ایس ایل کی ساکھ کو سخت نقصان پہنچا سکتے ہیں کیونکہ شائقین کرکٹ اب کرکٹ کی ٹیکنیکل رموز سے بھی واقف ہوچکے ہیں
ہاں تو بات شروع ہوئی تھی کہ حفیظ کو چلتا کرنے کا مشن شروع ہوچکا ہے،،، یہ مشن اس وقت کامیاب ہوسکتا ہے جب پی سی بی کے پیارے،راج دلارے کھلاڑی کچھ کر کے دکھائیں گے،،، کھلاڑی عوام کے دلوں پر اپنی کارکردگی سے راج کرتے ہیں نہ کے گراونڈ میں ڈرامے بازیوں اور بھنگڑے  ڈالنے سے

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں