نادرن کرکٹ ٹیم کے فینز بول پڑے
ڈومیسٹک کرکٹ اور پی سی کی نا انصافی
پاکستان میں آجکل ڈومیسٹک کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ یعنی قائداعظم ٹرافی اپنے پورے زور و شور کے ساتھ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے. دواں سیشن کے دس راؤنڈ مکمل ہو چکے ہیں اور سندھ اور نادرن کی ٹیمیں رواں سال کے سیزن کے چمپیئن کا تاج پہننے کیلئے پنجہ آمائی کر رہی ہیں. نئے ڈومیسٹک کرکٹ میں صرف 6 ٹیمیں ہونے کی وجہ سے یہ سارے میچ انٹرنیشنل میچ سے کم نہیں تھے اور شائقین کرکٹ اپنے نئے ٹیلنٹ کو دیکھنے کیلئے پرجوش تھے ۔لیکن ہر بار کی طرح اس بار بھی انتظامیہ کی نالی کی وجہ سے بغیر کسی منصوبہ بندی سے ٹورنامنٹ شروع کروا دیا گیا یا تو پھر جان بوجھ کر اس طرح کی منصوبہ بندی کی گئ تا کہ مخصوص ٹیموں اور مخصوص کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ ٹی وی پر دکھایا جائے کیونکہ اگر جھوٹ بھی تواترکے ساتھ بالا جائے تو بھی سچ لگنے لگتا اور اوپر سے کمنٹیٹر کا معیار اتنا برا تھا کہ کمنٹیٹرز کو کھلاڑیوں تک کا پتا نہیں تھااسی لئے اس پورے ٹورنامنٹ میں کمنٹیٹرز بلا وجہ مخصوص کھلاڑیوں کی تعریفیں کرتے رہے اوپر سے کرکٹ بورڈ کی نا اہلی کہیں یا نا انصافی کیونکہ اس پورےسیزن میں سندھ کو لگاتا سات راوؤڈ ٹیوی پر دکھایا گیا اور دوسری طرف سبسے نوجوان ٹیم اور سب سے زیادہ نئے ٹیلنٹ کو موقع دینے والی ٹیم ناردرن کو ایک بھی لائیو میچ نہیں ملا وہ تو ناردرن کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئ تو اس وجہ سے اب ناردرن کی سپورٹرز اپنے کھلاڑیوں کو ٹی وی پر دیکھ سکیں گے. میرا ارباب اختیار سے یہ سوال ہی ناردرن کے سپورٹرز کا کیا قصور تھا جو انکو اپنے کھلاڑیوں کو دیکھنے سے محروم رکھا گیا۔پہلے ہی پاکستان کے ناردرن ریجن میں کرکٹ کا وجود نہیں پھر بھی ناردرن۔ اپنے علاقوں سے کھلاڑی ڈھونڈ کر کھلاتے ہیں اور پورے ٹورنامنٹ میں جان ڈال دیتے ہیں ۔ ارباب اختیار سے درخواست ہے پاکستان میں کرکٹ کو چاہنے والے ہر فرد کو اپنی ٹیم اور اپنے کھلاڑیوں کھیلتا دیکھنے کا پورا حق ہے اور آپ کو یہ زیادتی بند کرنا ہو گی ۔
be our subscriber
at Youtu http://www.youtube.com/@tabileaks
اپنی رائے کا اظہار کریں