جیو ،،، سیٹھی ٹکراو،،، خدا خیر کرے
جو جو صاحبان جیو ٹی وی دیکھتے ہیں ان کے علم میں ہے مزکورہ چینل ہمارے سیاستدانوں کی طرح کبھی بھی اپوزیشن میں بیٹھنا گوارہ نہیں کرتا،،، جوں جوں اقتدار شریف برادران سے کھسکتا نظر آرہا ہے جیو بھِی اپنی پالیسی تبدیل کرتا نظر آرہا ہے اور اپنے ہی اوپر تنقید کے باوجود عمران خان کے جلسے من و عن دکھا رہا ہے،،،، ایک زمانہ تھا جب بابا چڑی والا اور جیو ٹی وی لازم و ملزوم تھے اور جب وہ چیئرمین پی سی بی بنے تو ان کی بیگم کو دو پروگرامز کا میزبان بنا دیا گیا اور بطور چیئرمین ان کی پالیسیز کو بریکنگ نیوز کے طور پر پیش کیا جانے لگا اور سیٹھی صاحب بھِی اندر کی خبر محض جیو ٹی وی کو دیتے رہے،،،، پھر ہم نے دیکھا کہ نامور سپورٹس اینکر یحیی حسینی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر منظور وسان کی طرح پیش گوئی کہ پی اس ایل تھری تک نجم سیٹھی نہ تو چیئرمین پی سی بی رہیں گے اور نہ ہی چیئرمین پی ایس ایل،،،،، دیکھیں ان کی پیشگوئی سچ ثابت ہوتی ہے یا محض سندھی پیشگوئی
ہاں یہ بات تو ہمارے بھی علم میں ہے کہ نجم سیٹھی پاکستان مسلم لیگ نون اور نواز شریف کی نوازشوں سے چیئرمین پی سی بی بنے مگر وہ بھی اب مسلم لیگ کے ریڈار سے باہر نکل کر اپنی اڑان وسیع کرنے کے چکر میں ہیں اور اسی چکر میں انہوں نے پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں کروانے کا اعلان کردیا ہے جس پر مسلم لیگ میں خاصا غصہ پایا جاتا ہے اور موجودہ بحران سے پاکستان مسلم لیگ نون بچ نکلی تو یحیی حسینی کے پیشگوئیاں بھی درست ثابت ہو جائیں گی
شارجہ میں جلد شروع ہونے والی T10 لیگ پر جیو ٹی وی آج کل پی سی بی اور نجم سیٹھی کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑا ہوا ہے مگر فوری طور پر اندازہ لگانا مشکل ہے کہ جیو ٹی وی یہ جہاد حکومت وقت کو خوش کرنے کے لیے کر رہی ہے یا PTI کو یا پھر پنجاب سے تعلق رکھنے والی ایک فرنچائز کو،،،،یا پھر T10 لیگ والوں کے جیو ٹی وی سے معاملات طے نہیں ہو پائے کیونکہ پاکستان کے ایک اور اہم ٹی وی ARY بھی مزکورہ لیگ شامل ہیں
جیو ٹی وی کا دعوی ہے کہ پی ایس ایل میں شریک ٹیموں کے مالکان کے تحفظات کو رد کرتے ہوئے پی سی بی کھلاڑیوں کو لیگ میں کھیلنے کی اجازت محض چند کڑوڑ کے عوض دے دی اور پی سی بی نے دعوی کیا ہے کہ یہ رقم ڈومیسٹک کرکٹ میں خرچ کی جائے گی مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ محض دو کڑوڑ سے کونسا ڈومیسٹک بہتر ہوگا؟
پھر مزکورہ ٹی وی نجم سیٹھی کی ساونڈ بائٹ بھی سنواتا ہے کہ ہم کسی بھی صورت اپنے کھلاڑیوں کو ٹی ٹین لیگ میں شرکت کی اجازت نہیں دیں گے مگر بعد میں ہم نے دیکھا کہ ہمارے کھلاڑی قائد اعظم ٹرافی کو چھوڑ کر ٹی ٹین لیگ میں شرکت کو جا رہے ہیں کیوں نہ جائیں ،،، آخر وہاں کوچنگ سٹاف اور دیگر منیجمنٹ میں سیٹھی صاحب کے دوست معین خان ،، وسیم اکرم،، انضمام الحق اور مشتاق احمد وغیرہ شریک ہیں،،آخر نجم سیٹھی صاحب کو پی ایس ایل بھی کامیاب کرنی ہے اور ان چہروں کا عمل دخل ہی پی ایس ایل کی کامیابی کی کنجی ہے
معاملات کچھ بھی ہوں ایک بات تو ہے کہ اب جیو ٹی وی اور چیئرمین پی سی بی کے درمیان دیوار بہت اونچی ہوجائے گی جسکا فائدہ یقینا کچھ اور چینل اٹھائیں گے،، مگر ایک سوال آپ سب کی طرح میرے بھی ذہن میں ہے کہ دنیا میں بہت ساری لیگ میں پاکستانی کھلاڑی شریک ہوتے ہیں اور بھارتی لیگ آئی پی ایل میں شرکت کے لیےتڑپ رہے ہیں پھر ٹی ٹین لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت پر اتنا واویلا کیوں جا رہا ہے؟ کیا اس شور کا مقصد نجم سیٹھی کے لیے مشکلات کھڑی کرنا ہے؟ کیا پی سی بی ٹیم منیجمنٹ کو نااہل ثابت کرنا ہے؟ کیا ثابت کرنا مقصود ہے پی سی بی میں کھلاڑی ذیادہ طاقتور ہیں؟
اب دیکھنا یہ مقصود ہے کہ جیو ٹی وی اور چیئرمین پی سی بی کے مابین حالیہ کشیدگی میں فتح کس کی ہوتی ہے؟ اگر تو جیو ٹی وی کا ایجنڈا پورا ہوجاتا ہے تو پھر نجم سیٹھی پر خطرات کے بادل منڈلا سکتے ہیں کیونکہ جہاں لفظ بھارت یا بھارتی آجائے وہاں کئی طاقتیں الرٹ ہوجاتی ہیں اور اگر نجم سیٹھی ان باونسرز سے بچ نکلتے ہیں تو یقینی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ اب نجم سیٹھی کو تمام طاقتوں کی آشیر باد حاصل ہوچکی ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں