تابی نے کیا ” میرٹ ” سے انٹرویو، کیا بابر کے خلاف بغاوت ہو چکی ؟
ایشیا کپ میں بدترین شکست کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم بھی ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی، تابی لیکس نے آپ کو بہت پہلے مطلع کیا تھا کہ بابر اعظم کے خلاف بغاوت ہوگی اور وہ بھی جب ٹیم پویلین میں پہنچ کر اعلان کرے گی کہ ” ہم بابر اعظم ” کی کپتانی میں نہیں کھیلیں گے، پی سی بی میں تبدیلی کے بعد یہ سازش تو ہو گئی ناکام، مگر بابر کے خلاف بغاوت کی دیگ پک رہی تھی وہ بھارت کے اہم میچ میں سامنے آ گئی، کل جو بابر کے علاوہ کوئی دوسرا نام سننے کو تیار نہ تھے وہ باقاعدہ تلخ کلامی پر اتر آئے،
مگر بابر اعظم نے محض ایک جواب دیا کہ ” مجھے سب خبر ہے کیا ہو رہا ہے ”
ایشیا کپ میں شرمناک شکست کا ذمہ دار اور کوئی نہیں محض ” گروپنگ ” ہے
اس صورت حال کو بھانپتے ہوئے سربراہ پی سی بی ذکاء اشرف نے سابق کھلاڑیوں سے صلاح مشورے کے لیے بڑی میٹنگ تو طلب کر لی ہے مگر اس کا نتیجہ محض اتنا ہو گا کہ ہر کوئی یہ کہے گا ” سر مجھے خدمت کا موقع دیجیے اور فلاں فلاں کی چھٹی کروا دیں اور بس ”
مگر کسی سربراہ نے جب سے پی ایس ایل شروع ہوئی ہے، قائد اعظم ٹرافی میں عمدہ کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں کی طرف نہ خود دیکھا اور نہ ہی سلیکشن کمیٹی کو ہدایت کی
ایسے موقع پر تابی نے حسب روایت تصوراتی انٹرویو کیا اور وہ بھی نظر انداز ” میرٹ ” سے
اس لنک پر کلک کیجیے اور ویڈیو کے نیچے اپنے قیمتی مشورے سے آگاہ کریں، تابی آپ کا مشکور ہوگا
Link: World Cup 2023 Changes in Pak Cricket | Zaka Ashraf Should meet Merit
اپنی رائے کا اظہار کریں