More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
میں محنتی کھلاڑیوں کو اور ڈسپلن کو پسند کرتا ہوں۔ جیسن گلیسپی۔ ٹیسٹ کرکٹ آپ کی مہارت ، ذہنی صلاحیت اور صبر کا امتحان ہے۔ جیسن گلیسپی ۔ میرے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں جیتنا چاہتا ہوں۔ جیسن گلیسپی ۔ مجھے معلوم ہے کہ پاکستانی شائقین ٹیم کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔ جیسن گلیسپی۔ دنیا کے چند بہترین کرکٹرز کے ساتھ کام کرنے کی تجویز میرے لیے پرکشش تھی۔ گیری کرسٹن۔ میں پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں ۔ گیری کرسٹن۔ میں تسلسل اور مستقل مزاجی کا قائل ہوں۔کھلاڑیوں کو میری مکمل سپورٹ حاصل رہے گی۔ گیری کرسٹن۔ ٹیم کی صلاحیتوں کو میدان میں بھرپور انداز سے پیش کرنا میری کوشش ہوگی۔ گیری کرسٹن لاہور ۔ جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن پاکستان کے ہیڈ کوچز مقرر ۔ جیسن گلیسپی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر کردیے گئے۔ گیری کرسٹن پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر ۔ اظہرمحمود دونوں فارمیٹس میں اسسٹنٹ کوچ ہونگے۔ تینوں تقرریاں دو سال کی مدت کے لیے کی گئی ہیں۔ گلیسپی اور گیری کرسٹن کا وسیع تجربہ پاکستان ٹیم کو بہترین رہنمائی فراہم کرے گا۔ محسن نقوی۔ پی سی بی کا شکریہ کہ انہوں نے میری صلاحیتوں پر اعتماد کیا۔ جیسن گلیسپی۔ عالمی سطح پر پاکستان ایک بڑی ٹیم ہے اس کی کوچنگ اعزاز ہے۔ گیری کرسٹن۔ میرا مقصد کھلاڑیوں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا۔ گیری کرسٹن۔ گیری کرسٹن انڈیا اور جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں عالمی نمبر ایک بناچکے ہیں۔ جیسن گلیسپی کی کوچنگ میں یارکشائر دو مرتبہ کاؤنٹی چیمپئن شپ جیت چکی ہے۔ اہم ٹیکرز پاکستان کرکٹ ٹیم کی آخری ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف جیت۔ نیدرلینڈ کی سفیر نے بھی گرین شرٹ پہن لی نیدر لینڈ کی سفیر ہینی ڈی وریس (Ms. Henny de Vries) کی قذافی سٹیڈیم آمد چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے نیدرلینڈ کی سفیر کا خیرمقدم کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے نیدرلینڈ کی سفیر کی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور. کرکٹ اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال نیدرلینڈ کی سفیر نے میچ اور سٹیڈیم کے انتظامات کے بارے اپنے تاثرات چئیرمین پی سی بی سے شئیر کئے نیدرلینڈ کی سفیر نے شاندار انتظامات پر چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو مبارکباد دی پاکستان نیوزی لینڈ کا میچ دیکھا۔ بہت انجوائے کیا۔ سفیر نیدرلینڈ قذافی سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کا نطم و ضبط دیکھ کر خوشی ہوئی۔ سفیر نیدرلینڈ شائقین کرکٹ کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ سفیر نیدرلینڈ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم آمد پر نیدرلینڈ کی سفیر کا شکریہ ادا کیا کرکٹ کے کھیل سے پاکستانی قوم خصوصی لگاو رکھتی ہے۔ محسن نقوی کرکٹ دلوں کو جوڑنے والا کھیل ہے۔ محسن نقوی پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بہترین انتظامات پر پی سی بی کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ محسن نقوی دیگر اداروں نے بھی دن رات محنت سے کام کیا۔ محسن نقوی چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر اور نیدرلینڈ سفارتخانے کی فرست سیکرٹری بھی اس موقع پر موجود تھیں شکریہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی۔ شکریہ. سٹیڈیم میں میچ دکھانے پر بے سہارا و یتیم بچے خوش بچوں آپ کا شکریہ ۔ ہماری دعوت پر سٹیڈیم آکر میچ دیکھا۔ محسن نقوی چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر بے سہارا اور یتیم بچوں نے پاکستان نیوزی لینڈ کا چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا 140 بچے قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی کے خاص مہمان تھے چئیرمین پی سی بی کی ہدایت پر بچوں کی تواضع کی گئی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی میچ کے اختتام پر بچوں کے پاس گئے اور بچوں سے ملاقات کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بچوں سے مصافحہ کیا اور میچ کے بارے پوچھا بے سہارا اور یتیم بچوں نے میچ دکھانے پر چئیرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کا مزہ آیا۔ بچوں کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے گفتگو پہلی بار سٹیڈیم آکر میچ دیکھا ۔ بچوں کی چئیرمین پی سی بی سے گفتگو پی سی بی نے ہمارا بہت خیال رکھا۔ آپ کا شکریہ۔ بچوں کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے گفتگو صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ۔ انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے اہم ترین ٹیکرز چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک ( Mr. Scott Weenink) کی ملاقات پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز اور اگلے برس نیوزی لینڈ میں کرکٹ سیریز پر تبادلہ خیال پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے برس چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچ کھیلے گی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ سیریز کے لئے پاکستان آمد پر چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ کا شکریہ ادا کیا کیویز کھلاڑیوں کی سکیورٹی بے حد عزیز ہے۔ محسن نقوی کھلاڑیوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ محسن نقوی کیویز کھلاڑی ہمارے معزز مہمان ہیں۔ ان کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ محسن نقوی ذاتی طور پر تمام انتظامات اور سکیورٹی پلان کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔ محسن نقوی نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے پاکستان میں شاندار انتظامات کو سراہا اور چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے لئے راولپنڈی اور لاہور میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ راولپنڈی اور لاہور میں بہترین انتظامات دیکھ کر خوشی ہوئی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 3 ملکی سیریز کھیلنے چیمپئنز ٹرافی سے پہلے پاکستان آئے گی ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ بھی اس موقع پر موجود تھے ٹکرز بسمہ معروف ریٹائرمنٹ۔ پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ بسمہ معروف نے 276 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جو قومی ریکارڈ ہے۔ بسمہ معروف نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6262 رنز بنائے اور 80 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کھیل کو خیرباد کہہ رہی ہوں جس سے مجھے بہت پیار ہے۔ بسمہ معروف۔ کرکٹ کا یہ سفر یادگار رہا ہے ۔ یہ یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔ بسمہ معروف۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ۔ ساتھی کھلاڑیوں فیملی اور پرستاروں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔ بسمہ معروف۔ ویمنز کرکٹ کے لیے بسمہ معروف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ تانیہ ملک۔ پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز۔۔ چوتھا میچ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت 140 بے سہارا و یتیم بچے قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی کے مہمان خاص ہوں گے بے سہارا و یتیم بچوں کی میچ کے دوران مہمان نوازی بھی کی جائے گی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر بے سہارا و یتیم بچوں کے لیے فرسٹ کلاس انکلوژر کی ٹکٹس فراہم کر دی گئیں پی سی بی حکام کا ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر سے رابطہ۔ بچوں کے لیے ٹکٹس مہیا کر دیں بے سہارا و یتیم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی یہ حققیر سی کاوش ہے۔ محسن نقوی ٹکرز ندا ڈار۔ ہماری آج میچ میں بولنگ اور فلیڈنگ اچھی نہیں رہی۔ کپتان نداڈار ہم نے آخری دس اوورز میں زیادہ رنز دے ڈالے۔ اگر ہم ویسٹ انڈیز کو 220 تک محدود کرتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔ جیت ہار کھیل کا حصہ ہے ہمیں بہتر منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔ تمام کھلاڑیوں کو اپنی اپنی ذمہ داری سنبھالنی ہوگی۔ مجھے امید ہے کہ اگلے میچوں میں ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔ ٹکرز پہلا ویمنز ون ڈے ۔ کراچی ۔ ویسٹ انڈیز ویمنز نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان ویمنز کو 113 رنز سے ہرادیا۔ ویسٹ انڈیز ویمنز کے 269 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ کے جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم 156 رنز پر آؤٹ ۔ کپتان ہیلی میتھیوز کے کریئر بیسٹ 140 رنز ناٹ آؤٹ اور تین وکٹوں کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی سعدیہ اقبال اور طوبٰی حسن کی دو دو وکٹیں۔ پاکستان ویمنز کی طرف سے طوبٰی حسن 25 رنز بناکر ٹاپ اسکورر۔ دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔ سپورٹس بورڈ پنجاب ٹیکرز صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کا دورہ شاہ کوٹ ننکانہ صاحب صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے شاہ کوٹ سٹی میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس جمنازیم کا افتتاح کیا نتھووالا شاہ کوٹ میں ملٹی پرپز سپورٹس سٹیڈیم کا بھی افتتاح کردیا ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے نئے تعمیر ہونیوالے منصوبوں بارے بریفنگ دی پنجاب میں پہلی بار دیہاتوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کررہے ہیں، وزیرکھیل پنجاب سپورٹس کی ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے، فیصل ایوب کھوکھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن سپورٹس کی ترقی ہے،وزیرکھیل پنجاب پنجاب میں گاؤں اور تحصیل کی سطح پر بھی سپورٹس کمپلیکس بنانے جارہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر 300سپورٹس سہولیات تعمیر کررہے ہیں،وزیرکھیل پنجاب بہترین کھلاڑیوں کو بیرونی ممالک بھی بھجوائیں گے،فیصل ایوب کھوکھر ہمارے کھلاڑی انٹرنیشنل مقابلوں میں ملک کا نام روشن کریں گے،وزیرکھیل پنجاب شاہ کوٹ جمنازیم کی افتتاحی تقریب سے ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے بھی خطاب کیا ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہوررانا ندیم انجم، پی ڈی پی ایم یو قیصر رضا بھی افتتاحی تقریب میں شریک ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ننکانہ صاحب اور اے ڈی سی ننکانہ صاحب بھی شریک

سیٹھی صاحب، باپ کی بجائے بھارتی بیٹوں سے تو نپٹ لیں

سیٹھی صاحب، باپ کی بجائے بھارتی بیٹوں سے تو نپٹ لیں
آفتاب تابی
آفتاب تابی

صاحب گزشتہ ہفتے کے روز آپ نے تابی لیکس پر ایک خبر پڑھی ہوگی کہ پاکستان کرکٹ-دہلی سے گری کابل میں  اٹکی، جی ہاں جب چھٹی کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے بڑوں اور افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے مزاکرات ہوئے اور بے وقوف قوم کو لولی پاپ تھما دیا گیا کہ پاک افغان کرکٹ جی ہاں اب ہماری سپورٹس خارجہ پالیسی افغانستان کے قدموں میں آن گری ہے، اعلان ہوا کہ پاکستان کابل میں ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی اور اسکے بدلے افغانستان ٹیم ہمیں شرف میزبانی بخشے گی،اور پاکستان کرکٹ کے بڑوں نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

پھر ہم نے دیکھا اور سنا کہ کابل میں افسوسناک واقعہ ہوا اور ایک دھماکے کی صورت میں اسی سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے،افغانیوں کی طرح ہمارے دل بھی بہت دکھے کیونکہ ہم کو دھماکے کے درد کا جتنا اندازہ ہے اور کسی ملک کو نہ ہے اور نہ ہی ہو سکتا ہے، مگر افغان کرکٹ بورڈ تو شاید پہلے پر تول کر بیٹھا ہوا تھا کہ کچھ بھی اس کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر کرکٹ سیریز ہونے کے جو آثار پیدا ہو رہے ہیں ان کو ختم کرکے کرکٹ میں ان کے آج کے وارثان یعنی بھارت کو خوش کردیا جائے گا، کمال ہے کہ مانچسٹر دھماکوں کے سلسلے میں پاکستان کو انگلینڈ سے واپس کیوں نہیں بھیجا گیا؟

ابھی کچھ ہی دن پہلے بنگلہ دیش بھی ہمیں دانت دکھا چکا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنگلہ دیش میں کرکٹ سیریز سے معزرت پر انہوں نے اپنے قد اور حیثیت سے ذیادہ غصہ نکال ڈالا اور ہم چپ کرکے یہ جائزہ لیتے رہے کہ کہاں اپنا عزیز ایڈجسٹ کرنا ہے، چیئرمین پی سی بی کی راہ کیسے ہموار کرنی ہے
پی سی بی کے بڑے دوبئی میں بھارتی حکام سے مزاکرات کرکے آئے ہیں اور وطن واپسی کے بعد سیٹھ نجم سیٹھی کی جانب سے سلطان راہیانہ بھڑکیں سننے کو ملیں کہ پاک بھارت مزاکرات ختم نہیں ہوئے اور بھارت کے باپ کو بھی مزاکرات کی ٹیبل پر آنا پڑے گا، تو جناب اگر کہیں نجم سیٹھی صاحب سے ملاقات ہوگئی تو ان سے پوچھیں گے کہ بھارت کا باپ ہے کون؟ امریکہ یا روس یا دونوں

یہاں شائقین کرکٹ کو یقین سے بتا دوں کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ پاک بھارت کرکٹ کے آثار موجود ہیں تو ہر گز نہیں ہیں، اگر آپ سمجھتے ہیں پی سی بی بڑے بھارت کے پیچھے کرکٹ کے لیے پڑے ہوئے ہیں تو سن لیجیئے ایسا بھی ہر گز نہیں ہے، یہ تو شہریار خان اور نجم سیٹھی مل کر زور لگا رہے ہیں کہ کسی طرح بھارت پاک بھارت سیریز نہ ہونے کی بنا پر پی سی بی کو جو نقصان ہوا اس کا زر تلافی ادا کیا جائے، جی ہاں ساری دوڑ پیسے کی ہے ،،،،کرکٹ کی ہرگز نہیں،،،بھارت سے دمڑی لینا اس کی چمڑی لینے کے مترادف ہوتا ہے، ہم کہتے ہیں تحریری معاہدہ ہوا تھا اور وہ اس معاہدے کو محض ایک خط قرار دے کر اس کی حیثیت ہی ماننے کو تیار نہیں

بنگلہ دیش اور افغانستان وہ ممالک ہیں کہ جن کو بیٹ پکڑنا پاکستانی کوچز نے سکھایا اور ان دونوں ممالک کو بین الاقوامی حیثیت دلوانے میں بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کا کردار کلیدی حیثیت کا حامل تھا، مگر دونوں آج کل ہر لحاظ سے بھارتی بچے بنے ہوئے ہیں اس سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا، افغانستان کی جانب سے انکار تو ایسے ہوا جیسے کابل دھماکے میں پی سی بی  نے خود کش بھیجے ہوں

موجودہ دور کی تمام کرکٹ ڈپلومیسی کی ناکامی کا سہرا صرف اور صرف نجم سیٹھی اور شہریار خان کے سر جاتا ہے مگر کیا المناک صورت حال ہے کہ کوئی پوچھنے والا ہی نہیں اور سب اچھا کا راگ الاپ کرکے پی سی بی فنڈز کو ذاتی ورلڈ ٹور کے لیے بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے، سپاٹ فکسنگ میں وزارت داخلہ متحرک ہوئی تو چوہدری نثار کے پارے کو وزیراعظم کے ذریعے اتنی خوبصورتی سے نیچے گرا دیا کہ اب وزیر داخلہ سپاٹ فکسنگ اور ان کے منطقی انجام تک پہچانے کا نام تک نہیں لیتے

ہم کو شاید احساس نہیں ہورہا کہ بھارتی بنیا کس چالاکی سے ہمیں ابتدائی طور پر خطے میں تنہا کرنے کو جتا ہے جسمیں وہ کامیاب رہا ہے اب ہماری سرحدیں جن جن ممالک سے ملتی ہیں ان میں محض چائنا ہی ہمارا دوست رہ گیا ہے باقی برادر مسلم ممالک ہم سے ہماری ہی کوتاہیوں اور طرز فرعونیت سے ناراض ہوگئے

پہلے بنگہ دیش اور اب افغانستان کی جانب سے کرکٹ نہ کھیلنے جیسے اعلانات کسی اور ملک میں ہوتے تو وہاں کے سربراہان مملکت نہ صرف ایکشن لیتے بلکہ ایسے نا اہل ٹولے کو چلتا کرتے، مگر یہ ہم سب جانتے ہیں کہ حکومت وقت، نجم سیٹھی اور جس چینل میں وہ بطور اینکر جڑے ہوئے ہیں ، تینوں کے مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے یا یوں کہہ لیجیئے کہ تینوں ایک دوسرے کے کانے ہیں – پاکستان ہاکی فیڈریشن کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا  اور اختر رسول اینڈ کمپنی کی چھٹی کروا دی گئی، قومی کرکٹ ٹیم کی بڑے ملکوں کے خلاف کارکردگی ابھی کل کی بات ہے، ویسٹ انڈیز سے جیت کا کریڈٹ ٹیم ممنیجمنٹ کو جاتا ہے یا یوں کہہ لیجیے کہ ہم کو ویسٹ انڈیز کا مشکور ہونا چاہیے کہ انکی بی بھی نہیں سی ٹیم کے ساتھ ہم کو کھیلنا پڑا،

کرکٹ پاکستانیوں کی واحد تفریح ہے اور یہ تفریح بھی سخت خطرے میں ہے کہ کیونکہ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ دنیا میں چار پانچ اور دھماکے ہوگئے تو کہیں ایسا نہ ہو کہ کوئی ملک بھی ہم سے کھیلنے کو تیار نہ ہوں، حکومت وقت نے فوری ایکشن لے نااہل مگر خود سب سے ذیادہ ذہین سمجھنے والوں کو چلتا نہ کیا تو خدشہ ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے ہمیشہ کے بند ہو جائیں گے، ہر وقت طیارے اور ہوا میں اڑنے والوں کا احتساب نہ کیا گیا اور ان کو زمین پر نہ لایا گیا تو کہیں ایسا نہ ہوں کہ آئی پی ایل کے بعد دنیا کی دیگر لیگز میں بھی ہمارے کھلاڑی فارغ نہ کردیے جائیں اور ابھی تک ناکام پالیسیاں کا بغور مشاہدہ کیا جائے تو خطرہ سا محسوس ہوتا ہے کہ کہیں اہم ممالک کے کھلاڑی پی ایس ایل میں کھیلنے سے انکار نہ کردیں اور اگر بھارتی چالوں کو ناکام کرنے کا اہل فرد چیئرمین پی سی بی نہ لگایا گیا تو یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ مستقبل میں سپاٹ فکسنگ کے علاوہ دیگر کئی خطرناک اقدام پی ایس ایل کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں
آخر میں چند لفظوں میں سیٹھی صاحب کو کہنا چاہوں گا کہ آپ بھی جانتے ہیں اور ہم بھی کے بھارت ایک بڑا ملک ہے اور ہم سے ہر شعبے میں کہیں طاقتور ہے، آپ بھارت کے باپ کو چھوڑیں اور بی سی سی آئی سے منت ترلے سے کام چلا سکتے ہیں تو اچھے کی امید ہے ورنہ بھارت تو دور اس کے دوبیٹے بنگلہ دیش اور افغانستان ہی ہمیں اس شرمندگی سے دوچار کیے رکھیں گے کہ ہمارے پاس   وضاحتوں اور پریس کانفرنسوں کے علاوہ کچھ نہ بچے گا، اگر آپ ناکام ہوچکے ہیں تو اپنی سینکڑوں چڑیوں میں سے کسی ایک کو  پاکستان کرکٹ اور اس کے بہتر مستقبل پر تعینات کردیں

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں