پاکستان رگبی — عالمی اور ایشیائی ریکنگ میں اونچے درجوں پر
ورلڈ رگبی نے 2017ء کے گیٹ ان ٹو رگبی ٹریننگ پروگرام کی رینکنگ کا اعلان کردیا۔ پاکستان رگبی یونین نے دنیا کے 150 سے زائد ممالک میں دسویں پوزیشن اور ایشیا کے 31 ممالک میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان رگبی یونین کو ورلڈ رگبی کی جانب سے موصول ڈاکومنٹ کے مطابق پاکستان نے سال 2017ء میں 37578 بوائز جبکہ 32788 گرلز کو گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام کے تحت رگبی سکھائی اور فیسٹولز منعقد کیے۔ ٹاپ 20 رگبی یونین میں ایشیا کی 7 رگبی یونین شامل ہیں۔ کولمبیا کی دنیا میں پہلی ، ساؤتھ افریقہ دوسری، بھارت تیسری، چین چوتھی، جاپان پانچویں، روس چھٹی، کینیا ساتویں، کینیڈا آٹھویں، سپین نویں اور پاکستان کی دسویں پوزیشن ہے۔ ایشیا میں بھارت پہلے، چین دوسرے، جاپان تیسرے اور پاکستان چوتھے، ہانگ کانگ پانچویں، ملائیشیا چھٹے، سری لنکا ساتویں، فلپائن آٹھویں، یو اے ای نویں اور تھائی لینڈ دسویں نمبر پر ہے۔ ورلڈ رگبی کے مطابق ریجن کے حساب سے ایشیا تمام ریجنز میں نمبر ون جو کل تعداد 7 لاکھ 21 ہزار 8 سو ہے۔ پاکستان رگبی یونین کے چیئرمین فوزی خواجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان رگبی یونین کے کوچز اور ڈویلپمنٹ آفیسرز نے بہت زبردست کام کیا۔ ہماری آباد ی کے حساب سے پورے پاکستان میں گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سکھایا گیا۔ بھارت اور چین کی آبادی ہمارے ممالک میں کئی درجے زیادہ ہے۔زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ ہم نے اپنے ٹارگٹ سے زیادہ بوائز اور گرلز کو رگبی سکھائی اور ٹارگٹ ایشیائی ممالک میں سب سے پہلے مکمل کیا۔ گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام کے تحت پاکستان بھر میں رگبی فیسٹیولز منعقد کیے گئے۔ زیادہ خوش آئند بات یہ ہے کہ لڑکیوں کی بہت بڑی تعداد رگبی کا کھیل سیکھ رہی ہے۔ فوزی خواجہ نے ہیڈ کوچ اور گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام پاکستان کے انچارج شکیل احمد ملک اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ 2018ء میں اس سے بھی بہتر رزلٹ دیا جائے گا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں