More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

ہے جزبہ جنوں تو ہمت نہ ہار

ہے جزبہ جنوں تو ہمت نہ ہار
آفتاب تابی
آفتاب تابی

چھے میچ ہارنے کے بعد ایک کامیابی پر اگر کوی خوشی مناتے تو عجیب سا لگتا ہے مگر یقین جانیے اس جیت نے سرفراز کو ایک اور زندگی نصیب کر دی ہے سب کچھ ٹھیک رہا. اگر مقصد آپ کے سامنے یہ ہو کہ نمبر ون ٹیم سے نمبر ون پوزیشن چھینی ہے تو اس سے بہتر کارکردگی نہیں دکھای جا سکتی. احمد شہزاد نے اچھی اننگز کھیل کر مومینٹم بنایا. فخر نے جب سینٹر کو 22 رنز کا اوور لگایا تو نیوزی لینڈ کے سپنر کا جادو سر سے اتر گیا. پھر سرفراز نے اپنی درست پوزیشن پر بیٹنگ کی اور کامیاب رہا. اور جب آپ خود پرفارم کر لیتے ہیں تو پھر آپ کی کپتانی بالکل مختلف نظر آتی ہے جو آج ثابت بھی ہوا. بابر اعظم نے مسلسل دوسرے میچ میں اچھی بیٹنگ سے اپنی کلاس میں واپسی کی ہے. سکور بہت اچھا تھا مگر میچ جیتنے کے لیے گپٹل اور منرو کی آخری دیوار گرانا باقی تھا. عامر نے ایک طرف منرو کی وکٹ لے کر اور پھر گپٹل کو مسلسل پانچ ڈاٹ کھلا کر بلیک کیپس کی بیٹنگ ناکامی کی بنیاد رکھ دی. بڑا باولر اہم موقع پر سامنے آ کر پرفارم کرتا ہے اور یہی عامر نے کیا. فہیم کی بالنگ بھی کافی بہتر ہو رہی ہے مگر بیٹنگ میں پرفارم کرنا ابھی اس پر قرض ہے. جیسا مومنٹم آج بنا ہے ایسا لگتا ہے پاکستان اگلا میچ بھی جیت کر نمبر ون پوزیشن واپس چھین لے گا

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں