پی سی بی سے انٹرویو
ہائیں جناب نجم سیٹھی،محترمہ ہاکی اور جناب رمیز راجہ کے تصوراتی انٹرویو کے بعد پیش ہے آپا پی سی بی سے انٹرویو
تابی پاگل ہو کیا ؟
ہاں ہوں کوئی شک، مگر بے وقوف نہیں
افراد سے انٹرویو تو ہو سکتا ہے یہ مادہ اور بے جان چیزوں سے انٹرویو سمجھ سے بالاتر ہے
بھائی مادیت کے دور میں مادہ سے ہی گفتگو جچتی ہے نا
ہاہاہاہا تابی تم بھی نہ ، اچھا جاؤ
کہاں جاؤں جب دیواریں اتنی اونچی ہیں کہ نجم سیٹھی صاحب کی چڑیا کا داخلہ بھی وسیلوں سے ہوتا ہے ؟
وسیلے کون ہیں ؟
ایسے ہی بتا دوں کیا ؟ پی سی بی میڈیا سے عداوت اچھی نہیں فراز
ایک بات تو بتاؤ آپا پی سی بی ؟
کوئی دل جلانے والی ہی پوچھنی ہوگی …. پوچھو ؟
انیس سو اسی سے آپ کا چال چلن دیکھ رہا ہوں جو مشکوک تھا اور آج بھی ہے ؟
کیوں میں اداکارہ میرا ہوں
کم بھی نہیں
ابے چل اتنے عرصے میں تم بدلے تابی میاں ؟
قطعا نہیں
تم پھر میرے پیچھے کیوں پڑ گئے ہو
وہ اس کے لیے آپ کی وجہ سے پاکستانیوں کی واحد تفریح پھوپھا کرکٹ کی تزلیل جاری ہے
ابے چل تزلیل کا کچھ لگتا عمران خان کی قیادت ورلڈکپ آیا، پھر یونس خان ٹی ٹونٹی ورلڈکپ اور سرفراز احمد چیمپیئنز ٹرافی لائے اب بابر اعظم کی قیادت میں ٹی ٹونٹی کا فائنل کھیلا
عمران خان تو ملک پاکستان کے وزیر اعظم بھی بنے آپا کرکٹ یہ بتاؤ یونس خان اور سرفراز احمد کو انکی فتوحات کے صلے میں ماسوائے تزلیل کے اور کیا ملا ؟
نہ کیا تزلیل کی گئی بڑبولے ؟
سرفراز احمد سابق کپتان کو اب ٹیم میں محض فناننشل سپورٹ کے لیے رکھا ہوا ہے کیا ؟
تابی یہ تو سرفراز کو سوچنا چاہیے تمہاری جان کو کیوں لالے پڑے ہوئے ہیں ؟ نہ بنیں قومی ٹیم کا حصہ اور حفیظ کی طرح حالات کو بھانپتے ہوئے عزت سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیں
ہاہاہاہا واہ کیا عزت افزائی کی ہے آپا کرکٹ فاتح کپتان کی ؟
اور وہ یونس خان کو لیول تھری کوچنگ کورس میں کیوں نہیںرکھا ؟
تابی تابی یہ سوال مجھ سے نہیں چھوٹی بہن نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر سے پوچھو
نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر سے پوچھنے کے لیے رات گئے جانا پڑے گا اور میں جلد سو جاتا ہوں آپا پی سی بی
ناٹی تابی بہت شریر ہو چلو میں بتاتی ہوں
یونس خان منہ پہ بولتا ہے جو کہ مجھے گوارہ نہیں
کبھی اس کو کمرہ پسند نہیں آتا تو کبھی عین درمیان میں چھوڑ کر چلا جاتا ہے تو کیوں مدعو کریں ایسے انا پرست بندے کو
انا پرست ہے کوئی دولت پرست تو نہیں نا آپا پی سی بی
مجھے نہیں چاہییں انا پرست، مجھے تو مجھ پر حکمرانی کرنے والوں کی پرستش کرنے والے اچھے لگتے ہیں
مصباح الحق کا کیا قصور تھا جو قومی ٹیم سے ہٹا دیا گیا ؟
اچھا سوال کیا ہے کہ پاگل، نہ جب نیوزی لینڈ گراؤنڈ سے بھاگ گئی اور سب پاکستانی کھلاڑیوں نے نیوزی لینڈ کے اقدام کی مزمت کی تو مصباح الحق کیوں خاموش رہا ؟ میرے حکمرانوں نے یہی کارڈ کھیل کر سابق وزیر اعظم کو قائل کر لیا کہ مصباح الحق نیازی کو ہٹا دو
تو پھر لیول تھری کوچنگ کورس بھی نہیں کروانا تھا
ہاہاہاہاہاہا گروپ فوٹو نہیں دیکھی ؟ پیچھے کھڑا کر کے بدلہ لے تو لیا میں نے
تو تین کرسیاں بڑھا دینی تھیں ؟
کیوں یہ سابق کپتانوں کا ولیمہ تو تھا نہیں
جب طالب علم کے علم کے طور پر آئے تو کرسیاں کیسی ؟
واہ واہ کرسیوں پہ بیٹھے تو دیکھو جنمیں اکثر کو یہ نہیں پتہ کہ کوچنگ ہوتی ہے یا قوچنگ
میں تو ایسی ہی ہوں اور ایسی ہی رہوں گی تم کر لو جو کرنا ہے
اگر پاکستان کی عزت و وقار کا خیال نہ ہوتا تو پی سی بی صاحبہ تو آپ کو آئینہ دکھا دیتا میرا کام نشاندہی کرنا ہے اور وہ کرتا رہوں گا مگر پابند ہوں کہ پاکستان کے سبزہلالی پرچم کی عزت و تکریم ملحوظ خاطر رکھوں ورنہ
حضرت عشق تیری پیری کی قدر ہے ورنہ
دل تو چاہتا ہے تجھے گلیوں میں گھسیٹا جائے
کرکٹ میرا عشق اور جنون ہے اس لیے درگزر سے کام لیتا تو ورنہ انیس سو اسی سے اب تک جو تمہارا چال چلن ہے اس کے کب کے بخیے ادھیڑ چکا ہوتا
ہاں بھئی پرچم ہلالی اور تم حلالی ہو یہ تو مانتی ہوں کہ کرکٹ کھیلنے سے لیکر اس کے بارے میں لکھنے تک تم ہر اس بندے کو کھٹکتے ہو جو پرستش کے خوااہاں ہیں
افراد کی پرستش اور میں ؟ کیا دن میں خواب دیکھ رہی ہوں پی سی بی
پی سی بی تمہارا پھر سے انٹرویو کروں گا مگر چلتے چلتے تم کو جواب دے کر تو جاؤں گا
شعلہ ہوں بھڑکنے کی گزارش نہیں کرتا
سچ منہ سے نکل جاتا ہے کوشش نہیں کرتا
گرتی ہوئی دیوار کا ہمدرد ہوں لیکن
چڑھتے ہوئے سورج کی پرستش نہیں کرتا
اپنی رائے کا اظہار کریں