More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
بلاوائیو قومی کرکٹ سکواڈ کل مقامی وقت کے مطابق 1:30 سے 4:30 تک پریکٹس کرے گا پاکستانی ٹیم کوئینز سپورٹس کلب میں پریکٹس کرے گی پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 24 نومبر کو ہوگا ⁩ٹکرز - سمیر احمد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر لاہور ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر۔ سمیراحمد ایک غیر معمولی منظم پروفیشنل ہیں جن میں انتظامی مہارت کے ساتھ ساتھ کرکٹ کے لیے غیر متزلزل جذبہ بھی موجود ہے۔ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی۔ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 پاکستان کی عالمی معیار کی کرکٹ کی میزبانی کی صلاحیت کو ظاہر کرے گی۔ محسن نقوی۔ دنیا بھر سے کھلاڑیوں اور شائقین کے لیے یہ ایک خوبصورت تجربہ ہوگا کہ وہ کھیل کے لیے اس ملک کے جذبے اور مشہور مہمان نوازی کو دیکھ سکیں گے۔ محسن نقوی ۔ میں اس ٹورنامنٹ کے لئے یہ اہم ذمہ داری سنبھالنے کے لئے ُپرجوش ہوں اور اسے اعزاز سمجھتا ہوں ۔ سمیر احمد سید۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پچھلے ایڈیشنز میں جو معیار مقرر کیے گئے تھے ان معیار کو مزید بہتر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ سمیر احمد سید۔ زمبابوے قومی کرکٹ سکوارڈ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے بلاوائیو پہنچ گیا پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین تین میچز پر مشتمل ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی جائیں گی پاکستان کرکٹ ٹیم کل آرام کرے گی پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 24 نومبر کو ہوگا ٹکرز قائداعظم ٹرافی ۔ --------------------------------------------------------------- لاہور ۔ قائداعظم ٹرافی میں امام الحق ۔ بسم اللہ خان اور اویس ظفر کی سنچریاں ۔ امام الحق نے اس ٹورنامنٹ میں تیسری سنچری اسکور کی ہے۔ لاہور بلوز کے محمد عباس کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ، فاٹا کے خلاف 39 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ لاڑکانہ کے مشتاق کلہوڑو کی لاہور وائٹس کے خلاف 103 رنز کے عوض 6 وکٹیں۔ بہاولپور کے عمران رندھاوا کی کراچی وائٹس کے خلاف 28 رنز دے کر 6 وکٹیں۔ فاٹا کے آفاق آفریدی کی لاہور بلوز کے خلاف 56 رنز دے کر6 وکٹیں پاکستان انڈر 19 نے افغانستان انڈر 19 کو تیرہ رنز سے شکست دے دی دبئی، 20 نومبر 2024: پاکستان انڈر 19 نے افغانستان کی انڈر 19 ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد 13 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کی ٹیم نے 244 رنز بنائے ، اوپنرز نے شاندار کھیل پیش کیا ، شاہ زیب نے 78 اور عثمان خان نے 77 رنز کی اننگز کھیلی۔ افغانستان کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 231 رنز بنا سکی ۔ پاکستان کی طرف سے علی رضا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن۔ کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں تین گھنٹے بیٹنگ، بولنگ اور فلیڈنگ سیشنز میں حصہ لیا۔ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کل مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے سے دوپہر دو بجے تک ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم تین ملکی ٹورنامنٹ میں اپنا تیسرا میچ افغانستان کے خلاف 20 نومبر کو کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ میں میزبان یو اے ای کو دس وکٹوں سے شکست دیدی جبکہ اسے افغانستان سے اپنے دوسرے میچ میں شکست ہوئی تھی۔ اہم ترین قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیز مجموعی طور پر 60 فیصد منصوبہ مکمل۔ فلورز کا کام آخری مرحلے میں نئی نشتوں کے سٹرکچر کی تعمیر بھی شروع چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے مین بلڈنگ۔ انکلوژرز میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے نئی لائٹس کی تنصیب کے کام کا معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے فلورز پر جاری تعمیراتی کاموں کا مشاہدہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے تیار کردہ کمروں کا معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا منصوبے کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار تعمیراتی کاموں میں اعلی معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ محسن نقوی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل پراجیکٹ کو ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا۔ محسن نقوی پوری ٹیم محنت سے کام کر رہی ہے۔ پراجیکٹ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ محسن نقوی منصوبے پر پیش رفت کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ محسن نقوی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی ایڈوائزر عامر میر۔ بلال افضل۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سید سمیر احمد۔ ڈائریکٹرز انفراسٹرکچر۔ ڈومیسٹک کرکٹ۔ نیسپاک۔ ایف ڈبلیو او کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ٹکرز قائداعظم ٹرافی ۔ ---------------- لاہور ۔ قائداعظم ٹرافی میں کراچی بلوز نے ڈیرہ مراد جمالی کو اننگز اور 56 رنز سے ہرادیا۔ کراچی بلوز کے محمد حمزہ کی میچ میں 10 وکٹیں۔ اسلام آباد نے حیدرآباد کو اننگز اور 2 رنز سے شکست دے دی۔ محمد موسی کی میچ میں12 وکٹیں لاہور بلوز کے محمد سلیم اور عمر صدیق کی سیالکوٹ کے خلاف ڈبل سنچری پارٹنرشپ۔ ٹکرز ۔پاکستان شاہینز بمقابلہ سری لنکا اے ---------------------------- راولپنڈی ۔ پاکستان شاہینز کے خلاف سری لنکا اے پہلے چار روزہ میچ کی پہلی اننگز میں 115 رنز پر آؤٹ ۔ کاشف علی اور خرم شہزاد کی عمدہ بولنگ ۔کاشف علی نے 31 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ خرم شہزاد نے 32 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان شاہینز کے پہلی اننگز میں 2 وکٹوں پر 66 رنز۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا قومی سکواڈ ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ کھیلنے کے لیے برسبین پہنچ گیا ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑی بھی پاکستان سے برسبین پہنچ چکے ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کل آرام کرے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 14 نومبر کو ہوگا

چیئرمین پی سی بی کی ڈربی ریس کے لیے گھوڑے تیار

چیئرمین پی سی بی کی ڈربی ریس کے لیے گھوڑے تیار
آفتاب تابی
آفتاب تابی

سابق کپتان عمران خان کے وزیر اعظم بنتے ہی میں نے فیس بک پہ شائقین کرکٹ سے متوقع چیئرمین کے لیے ان کی خواہش جاننے کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ شروع کیا جسمیں میری سائٹ کے فینز نے بڑی تعداد میں حصہ لیا ،،، ذیادہ تر لوگوں نے ذاکر خان کا نام اس لیے لیا کہ وہ عمران خان کے بااعتماد دوست ہیں اور کئی محاذوں پہ عمران خان کے ساتھ پی سی بی کا ملازم ہونے کے باوجود ڈٹے رہے ،،، مگر ذاکر خان ابھی اس مقام پہ نہیں پہنچے کہ چیئرمین پی سی بی بنا دیے جائیں ہاں یہ ضرور ہوگا کہ ان کو پہلے سے کہیں بہتر عہدے پہ بٹھا دیا جائے گا،،، اہلیت پر بات اس لیے نہیں کروں گا کہ انہوں نے پی سی بی میں لمبا عرصہ گزارنے کے باوجود روایتی انداز میں محض نوکری کی بلکہ انجوائے کی
پھر کچھ حضرات نے وسیم اکرم کا نام بھی لیا تو وہ یہ ذہن نشین کر لیں کہ وسیم اکرم بھی یہ عہدہ قبول نہیں کریں گے کیونکہ ان کو پتہ ہے کہ کچھ بھی کر لو اس عہدے کا اختتام بدنامی پہ ہی ہوتا ہے اور وہ معاشرے میں  انہوں نے جو مقام بڑی تگ و دو کے بعد بنایا ہے وہ جاتا رہے گا
عبدالقادر بھی عمران خان کے دوستوں اور خیر خواہوں میں آتے ہیں اور مجھے محسوس ہوتا ہے کہ تبدیلی کی صورت میں ان کو دوبارہ سے چیئرمین سلیکشن کمیٹی بنایا جا سکتا ہے کیونکہ اس عہدے پہ عبدالقادر کی کارکردگی نمایاں رہی ہے
کچھ کرکٹرز نے ماجد خان کا نام لیا تو میں نے ان سے اس لیے اختلاف کیا کہ بلا شبہ ماجد خان عمدہ آدمی اور منیجر ہیں اور وہ یہ عہدہ اعلی طریقے سے چلا سکتے ہیں کہ اور ہیں بھی عمران خان کے رشتے دار مگر ماجد خان اور عمران خان دو یکسر مختلف مزاج کے بندے ہیں اور عمران خان کو اختلاف رائے رکھنے والا بندہ پسند نہیں آیا کرتا لہذا میرا نہیں خیال کہ ماجد خان کو یہ عہدہ دیا جائے گا یا ماجد خان یہ عہدہ قبول کر لیں گے
اب آتے ہیں اصل گھوڑوں کی جانب،،،،، سب سے پہلے تو دیکھنا ہوگا کہ نجم سیٹھی کو اس سیٹ سے اٹھایا بھی جاتا ہے کہ نہیں اگرچہ عمران خان کی سونے کی کان زلفی خان نے بیان دیا ہے کہ سیٹھی صاحب خود ہی مستغفی ہوجائیں تو اچھا ہے،،، کوئی کمزور سا چیئرمین ہوتا تو شاید اگلے روز ہی زلفی خان کی زلف کا اسیر ہوجاتا اور ان کے گھٹے گوڈے پکڑنے اسلام آباد پہنچ جاتا
اگر عمران خان واقعی نجم سیٹھی کو ہٹانے کے خواہاں ہیں تو وہ اکیلے یہ فیصلہ لے ہی نہیں سکتے ،، اس کے لیے ان کو بہت سے چہروں سے اجازت لینا ہوگی ،، کیونکہ ذہن نشین کر لیجیے کہ نجم سیٹھی عام انسان سے ذیادہ ذہن استعمال کرکے دنیائے سائنس کو حیران کر چکے ہیں اور اتنے محسن بدلتے ہیں جتنے محسن حسن خان کپڑے نہیں بدلتے،،، وہ پاکستان کی اس محفل کا اہم ترین حصہ بن چکے ہیں کہ جہاں بڑے فیصلے ہوتے ہیں یا عام الفاظ میں تھنک ٹینک کہتے ہیں تو جناب یا تو نجم سیٹھی کو ہٹایا نہیں جائے گا  اور اگر ہٹایا گیا تو یہ سولو ڈیسیئن نہیں ہوگا ،،، ہاں ان کو مختلف نوٹسز سے انڈر پریشر ضرور رکھا جائے گا،،،، یہ بات بھی مزے کی ہے کہ پی ایس ایل کی دو نا دہندہ فرنچائزز بھی چاہتی ہیں کہ نجم سیٹھی کو ہٹا دیا جائے تاکہ لمبی رقم کی ادائیگی کرنی ہی نہ پڑے
اگر نجم سیٹھی کو ہٹانے کا فیصلہ ہو جاتا ہے تو میری سوئی دو چہروں پہ رکتی ہے،،، پہلی احسان مانی پہ کہ جو پاکستان میں کرکٹ معاملات کو چلانے کے لیے سب سے موزوں اور قابل احترام چہرہ ہیں اور دنیائے کرکٹ ان کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کو مقام چیئرمین پی سی بی پہ بٹھانا عمران خان کا سب سے بہترین فیصلہ ہوگا ،،، ہاں حرام خور ٹولے کی نیندیں اڑ جائیں گی بلکہ شاید وہ خود ہی کہیں اڑ، اڑا جائیں ،،، مگر میرے ذرائع بتا رہے ہیں احسان مانی ابھی مان نہیں رہے ،،ظاہر پاکستان میں عہدہ قبول کرنا عزت دار آدمی کے لیے خاصا کڑا امتحان ہوتا ہے کیونکہ یہاں کچھ کر کے دکھانے والا بدنام اور شور ڈالنے والا ہیرو تصور کیا جاتا ہے،،، مگر ہم سب کی خواہش ہے کہ احسان مانی کو اگر یہ عہدہ آفر ہوا ہے تو وہ پاکستان کی خاظر قبول کر لیں
ایک نام جو کسی کے ذہن میں نہیں مگر میری سوئی وہاں جا کر بھی کھڑی ہوتی ہے وہ ہے سلیم الطاف کا جو پی سی بی کے معاملات بڑے احسن طریقے سے چلا چکے ہیں یہ الگ بات ہے کہ ان کو ناپسندیدگی کی آگ میں جلا کر بھسم کردیا گیا اور آج کل وہ خاموشی سے اپنا کاروبار چلا رہے ہیں اور اس لمبے عرصے میں انہوں نے محض مجھ کو انٹرویو دیا تھا ،،، سلیم الطاف کیوں ؟ وہ اس لیے کہ ایک تو وہ اہل ہیں اور دوسرا وہ عمران خان کے قانونی و خصوصی مشیر نعیم بخاری کے سگے بھائی ہیں
نجم سیٹھی کو ہتائے جانے کی صورت میں ہم سب کی خواہش ہے کہ ان ہی میں سے کسی کو چیئرمین پی سی بی منتخب کیا جائے اور جسکو آفر کی جائے وہ قبول کر لے ورنہ خدشہ ہے کہ سیف الرحمن جیسا کوئی چہرہ اس اہم ترین عہدے پر بٹھا دیا جائے،،، کیونکہ میں
زلفی بخاری کی دھمکی میں ,,,, ان کی چیئرمین پی سی بی بننے کی خواہش کی بو سونگھ رہا ہوں

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں