کس نے کیے محمد عباس کے تین سال برباد ؟
صاحب محمد عباس کی انٹرنیشنل میں واپسی ہوئی تو انہوں نے اپنی سوئنگ اور سیم سے جنوبی افریقہ کے بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچا کر ثابت کر دیا کہ وسیم اکرم اور محمد آصف کے بعد محمد عباس عہد حاضر کے کنگ آف سپن ہیں
میڈیا پر بھی یہ بحث عام ہوگئی ہے کہ محمد عباس کو کس نے نظرانداز کیا
اس سلسلے میں توصیف احمد نے ایک نجی ٹی وی پر تبصرہ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ 2017 کے دورہ ویسٹ انڈیز میں سلیکشن کمیٹی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں 71 وکٹ کی پرفارمنس کے بعد محمد عباس کو اسکواڈ میں منتخب کیا تو کپتان مصباح الحق ٹیم کوچ مکی آرتھر کو چیف سلیکٹر انضمام الحق کے پاس لےکر آئے اور کہا کہ عباس کی رفتار کم ہے، جس پر انضام الحق نےکہا کہ محمد عباس نے ڈومیسٹک میں شاندار پرفارمنس پیش کی ہے، آپ کو انہیں ویسٹ انڈیز لے جانا پڑےگا۔
مگر تابی لیکس ان تین سالوں میں خاموش نہیں رہا اور محمد عباس کو تینوں فارمیٹس کے لیے موزوں ترین باؤلر قرار دیتے ہوئے مگر کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی، ادھر محمد عباس کاؤنٹی کرکٹ اور ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کی مردہ پچز پر اپنی جاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے رہے، موجودہ سلیکشن کمیٹی اور ٹیم منیجمنٹ کو خراج تحسین پیش کیے جانے کے قابل ہے کہ انہوں نے محمد عباس کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں قومی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنایا،
اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا محمد عباس ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں بھی موقع دیا جاتا ہے کہ نہیں، کیونکہ تابی لیکس کے ساتھ انٹرویو میں محمد عباس اس خواہش کا اظہار کر چکے ہیں کہ وہ ورلڈکپ کھیلنے کے خواہاں ہیں
پیش خدمت ہے کہ محمد عباس کا انٹرویو اور آفتاب احمد تابی کا تجزیہ کہ جسکو دیکھنے کے بعد آپ پر ساری صورت حال واضح ہو جائے گی
“Tabi Leaks Punjabi: Mohammad Abbas | Who’s to Blame for the Last 3 Years? 🏏🔥”
اپنی رائے کا اظہار کریں