ناراض کھلاڑیوں کی اعلی ظرفی، شعیب کے بعد یونس خان کا ویڈیو لیکچر
صاحب پاکستان کرکٹ بورڈ کے اکثر شعبے اپنی افادیت دکھانے میں ناکام رہے، جیسے پی ایس ایل میں شعبہ مارکیٹنگ برے طریقے سے ناکام رہا مگر ایک شعبہ کہ جب کرکٹ ہوتی ہوئی نظر نہیں آ رہی ایسے میں سابق کھلاڑیوں کا لیکچر پیش کرنے کا رجحان قابل ستائش ہے جو نہ صرف ٹیم منیجمنٹ بلکہ نوجوان نسل کے لیے کارآمد ثابت ہوگا اور اس سب کا کریڈٹ پی سی بی شعبہ ابلاغ میڈیا کو جاتا ہے کہ جو ناراض کھلاڑیوں کو بھی منانے میں کامیاب رہے اور انہوں نے اپنی تلخیاں بھلا کر ملکی مفاد میں اپنا تجربہ ٹیم منجیمنٹ اور کھلاڑیوں تک پہنچایا تابی لیکس دونوں کھلاڑیوں کا لیکچر من و عن پیش کر رہا ہے
تحریر ؛ ابراہیم بادیس
منیجر شعبہ اردو پاکستان کرکٹ بورڈ
لیکچر شعیب اختر
جارح مزاج شعیب اختر نے فاسٹ باؤلرز کو بیٹسمنیوں پر دھاک بٹھانے کے گر بتادئیے
بیٹسمین کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسے خوف کا شکار کرو، شعیب اختر
فاسٹ باؤلر کو دنیا اس کے اسپیلز سے یاد رکھتی ہے، شعیب اختر
نسیم شاہ دوسرے وقار یونس بننے کی صلاحیت رکھتے، شعیب اختر
شاہین شاہ آفریدی، وسیم اکرم اور محمد عباس دوسرے محمد آصف بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں، شعیب اختر
حریف بلے بازوں پر خوف طاری کرنے کے لیے میدان میں دلیری سے مقابلہ کرنا ہوگا، شعیب اختر
پیس کا کوئی نعم البدل نہیں، بڑا کرکٹر بننا ہے تو اپنے سے بہتر کھلاڑی سے دوستی کرو، شعیب اختر
بیٹسمین کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسے خوف کا شکار کرو، جارح مزاج شعیب اختر نے فاسٹ باؤلرز کو بیٹسمنیوں پر دھاک بٹھانے کے گر بتادئیے۔۔۔۔
دنیا کے تیز ترین فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے آن لائن سیشن میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرز کو بلے بازوں پر دھاک بٹھانے کے گر بتادئیے ہیں۔ راولپنڈی ایکسپریس نے اپنے مخصوص انداز میں نوجوان فاسٹ باؤلرز کو میچ کے دوران بہادری اختیار کرتے ہوئے بلے بازوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر انہیں خوف کا شکار کرنے کی حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ فاسٹ باؤلر کو دنیا اس کے اسپیل سے یاد رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ دوسرے وقار یونس، شاہین آٖفریدی, وسیم اکرم اور محمد عباس, محمد آصف بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں مگر ان کھلاڑیوں کو حریف بلے بازوں پر اپنا خوف طاری کرنے کے لیے میدان میں دلیری سے مقابلہ کرنا ہوگا۔
شعیب اختر نے کہا کہ پیس کا کوئی نعم البدل نہیں، فاسٹ باؤلر کو خود پر یقین رکھنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں شامل ہر کھلاڑی باصلاحیت ہے مگر اسپر اسٹار بننے کے لیے آپ کو اپنی انفرادی کارکردگی سے پاکستان کو فتوحات دلانی ہوں گی،
سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ مشکل وقت ہر کرکٹر کے کیرئیر میں آتا ہے مگر صرف دلیر کھلاڑی ہی اس سے نکلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑا کرکٹر بننے کے لیے خود سے بہتر کھلاڑیوں سے دوستی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان کو دیکھ کر کرکٹ میں آئے اور پھر وقار یونس کے باؤلنگ ایکشن کی نقل کرنے کی کوشش کرتے رہے۔
وقار یونس نے تمام کھلاڑیوں کو کوویڈ 19 میں اپنی فٹنس کا خاص خیال رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جب بھی میدانوں میں واپسی ہو تو وہ پہلے سے بہتر جسم اور کرکٹر بن کر لوٹیں۔
1997 میں اپنے کرکٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والے شعیب اختر نے 47 ٹیسٹ اور 163 ایک روزہ میچوں میں بالترتیب 178 اور 247 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اپنے مختصر ٹی ٹونٹی کیرئیر میں 19 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
اس سے قبل ماضی کے عظیم کرکٹرز جاوید میانداد، وسیم اکرم، راشد لطیف، مشتاق احمد اور محمد یوسف بھی آن لائن سیشنز کے ذریعے قومی کرکٹرز کو آن لائن ٹپس دے چکے ہیں۔
لیکچر یونس خان
مردآہن یونس خان کا کھلاڑیوں کو مسلسل محنت اور کبھی ہمت نہ ہارنے کرنے کا مشورہ
مضبوط کردار اور قربانی کا جذبہ پیدا کرنا سیکھیں،دیانتداری اور جامع منصوبہ بندی عام کھلاڑی کو ایک لیجنڈ میں تبدیل کردیتی ہے، یونس خان
کریز پر مزاحمت ا ور کارکردگی میں تسلسل لانے کی کوشش کریں، سابق کپتان کا آن لائن لیکچر
ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے سابق کرکٹر نے کہا کہ نمایاں بلے بازی کے لیے کارکردگی میں تسلسل لانا ضروری ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ اور ایمرجنگ بلے بازوں کو کریز پر مزاحمت کرنے کا جذبہ پیداکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سابق کرکٹر نے کھلاڑیوں سے ایک اچھے بیٹسمین کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ میں بہتری لانے پر زور دیا۔ یونس خان نے کہا کہ فیلڈنگ میں بہتری کھلاڑی کی انفرادی محنت پر منحصر ہوتی۔
یونس خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کھلاڑیوں کو مضبوط کردار اور قربانی کا جذبہ پیدا کرنے کا مشورہ دیا۔ سابق کپتان یونس خان نے کہاکہ وسیم اکرم اور وقار یونس نے ٹوٹی ہڈیوں سے بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے کہا کہ بڑا کرکٹر بننے کے لیے زندگی میں خود کو چیلنج کرنا سیکھیں،جب آپ خود سے سوال کریں گے تو بہتری کی جانب بڑھیں گے۔
سابق کپتان یونس خان کا آن لائن لیکچر دیتے ہوئے کہنا تھا کہ دیانتداری اور جامع منصوبہ بندی ایک عام کھلاڑی کو لیجنڈری کرکٹر میں تبدیل کردیتی ہے۔ عمران خان کی مثال دیتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ اپنی زندگی میں ان کی دیانتداری اور منصوبہ بندی نے انہیں وزیراعظم کے منصب تک پہنچا دیا ہے۔
یونس خان نے 118 ٹیسٹ میچوں میں 10099رنزبنائے۔طویل طرز کی کرکٹ میں52اعشاریہ 5کی اوسط سے رنز بنانے والے یونس خان کے کیرئیر میں 34 سنچریاں اور 33 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ سابق کرکٹر نے ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بالترتیب 7249 اور442 رنز بنائے۔
پی سی بی کی جانب سے منعقدہ آن لائن سیشنز میں سابق کھلاڑیوں کا موجودہ کرکٹرز کو آن لائن لیکچرز دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے قبل ماضی کے عظیم کرکٹرز جاوید میانداد، وسیم اکرم، راشد لطیف، مشتاق احمد ،محمد یوسف اور شعیب اختربھی قومی کرکٹرز کو آن لائن ٹپس دے چکے ہیں۔
سابق کرکٹرز کا ویڈیو لنک پر موجودہ اور ایمرجنگ کرکٹرز کو ویڈیو؛نک پر لیکچرز کا سلسلہ
لاہور: سابق کپتان یونس خان نے قومی کرکٹرز کو ویڈیو لنک پر لیکچر دیا
لاہور: مرد آہن یونس خان کا کھلاڑیوں کو مسلسل محنت اور ہمت نہ ہارنے کا مشورہ
مضبوط کردار اور قربانی کا جزبہ پیدا کرنا سیکھیں۔ سابق کپتان یونس خان
دیانتداری اور جامع منصوبہ بندی عام کھالڑی کو لیجنڈ بنا دیتی ہے۔ یونس خان
لاہور: کریز پر مزاحمت اور کارکردگی میں تسلسل لانے کی کوشش کریں۔ سابق کپتان
لاہور: اچھے بیٹسمین کے ساتھ فیلڈنگ میں بہتری لانا بھی بہت ضروری ہے۔ یونس خان
لاہور: وسیم اکرم اور وقار یونس ٹوٹی ہڈیو ں کے ساتھ بھی پاکستان کی نمائندگی کی، یونس خان
لاہور: بڑا کرکٹر بننے کے لیئے خود کو چیلنج کرنا سیکھیں۔ یونس خان
لاہور: دیانتداری اور منصوبہ بندی نے عمران خان کو وزیر اعظم کے منصب تک پہنچایا۔ یونس خان
اپنی رائے کا اظہار کریں