انٹرنیشنل ہاف میراتھن میں شرکت کا خواب ایس بی پی نے پورا کردیا
12اپریل 2017ئ۔تاجکستان میں ہونے والی دوشنبہ انٹرنیشنل ہاف میراتھن میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے 3رکنی پاکستانی دستہ روانہ ہوگیاہے ،ڈپٹی ڈائریکٹرسپورٹس محمد حفیظ بھٹی نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پاکستانی اتھلیٹ کو روانہ کیا ہے ، دوشنبہ انٹرنیشنل ہاف میراتھن 13اپریل سے 17اپریل تک تاجکستان میں ہوگی ، جس میں پاکستان ، قازقستان ، روس ، یوکرین ، افغانستان ، ایران ، کینڈا، کینیا، چائینہ ، امریکہ اور فرانس سمیت کئی ممالک کی ٹیمیں شامل ہیں ، پاکستانی دستے میں اتھلیٹ ندیم حسن ، فرحت بتول اور کوچ اعجاز احمد حفیظ شامل ہیں، ندیم حسن کا تعلق خوشاب سے ہے اوروہ 42کلومیٹر ریس میں نیشنل چیمپئین ہیں ، فرحت بتول کا تعلق سرگودھا سے ہے اوروہ 10اور20کلومیٹرکیٹیگری میں نیشنل چیمپئین ہیں ، روانگی سے قبل کھلاڑیوں نے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی جی سپورٹس پنجاب کھیلوں کے فروغ کےلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں دوشنبہ انٹرنیشنل ہاف میراتھن میں انہوں نے ہرطرح کا تعاون کیا ہے، جس پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور انشاءاﷲ ہم پاکستان کا نام
بلند کرکے واپس آئیں گے۔
فرحت بتول اتھلیٹکس کے علاوہ رگبی کی بھی قومی کھلاڑی ہیں اور انہوں نے یہ مقام انتہائی محنت اور کٹھن مرحلے عبور کرکے حاصل کیا ہے، دونوں اتھلیٹس نے ثابت کیا ہے کہ مقام کا تعلق امارت یا بڑے شہر سے نہیں بلکہ محنت، محنت اور محنت سے ہوتا ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں