سیٹھی صاحب — یوم عاشور پر ہوم سیریز میچز کا سلسلہ بند کروائیں
میں 2009 سے کھیلوں کی صحافت سے منسلک ہوں ،،، میں کبھی بھی کسی بھی کھیل کے ادارے کا من پسند صحافی نہیں رہا اور سب کی مخالفت ہی میرے حصے میں آتی ہے جس پر میں ناراض ہونے کی بجائے نازاں رہتا ہوں،،کیونکہ ایک صحافی کا فرض ہے جو دیکھے وہ بیان کرے،،، ذاتی حصول کے لیے جو دیکھے اسے متعلقہ ادارے کی خواہش کے مطابق پیش کرنا میری کتاب میں بد دیانتی اور حرام کمائی ہے
یہ تو آپ سب کو پتہ ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا خواب ہوگیا ہے کہ وہ عیدین گھر پر اپنی فیملی کے ساتھ مل کر کریں خصوصا عید الفطر ،،،کوئی ثابت نہیں کر سکتا ہو کہ دیگر اقوام عالم اپنے مخصوص تہوار جیسے ایسٹر اور کرسمس ڈے پر کبھی بھی کوئی انٹرنیشنل مقابلے کھیلتی دکھائی دی ہوں ،،، مگر ہمارا کرکٹ بورڈ دنیا میں یکتا و بے نظیر ہے،،یہاں سالہا سال سے کرکٹ کو ایک ہی چھڑی سے ہانکا جا رہا ہے،،ڈومیسٹک کرکٹ ہو یا بین الاقوامی کرکٹ پرانا شیڈول نکالا جاتا ہے تاریخوں بدلی جاتی ہیں میچ کا مقام وہی رہتا ہے
محرم اور شہادت حسین تمام اقوام مسلم حتکہ غیر مسلم بھی ایک غم کی صورت حال میں مناتے ہیں،،، آج ہم جو کچھ بھی ہیں حسین اور ان کے گھرانے کی قربانیوں کے صدقے ہیں اور غم حسین تمام فرقے یکساں شریک ہوتے ہیں مگر پاکستان کرکٹ بورڈ شاید کسی غیر مسلم کے ہاتھ میں ہے اور یہاں بے حس اور دین سے دور افراد کا قبضہ ہے،،، 2010 سے آج تک یہ چوتھی مرتبہ دیکھ رہا ہوں کہ سیریز پاکستان کی ہے اور شیڈول بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے بڑے ترتیب دیتے ہیں مگر کبھی کسی نے اس بات کا دھیان نہیں رکھا کہ کم از کم یوم عاشور کے روز آرام کا دن یا اس دن میچ ہی نہ رکھا جائے،،، میرے دور صحافت میں یہ چوتھی مرتبہ ہوگا کہ دوبئی میں کوئی میچ یوم عاشور کے روز بھی ہو رہا ہوگا
یہ بے حسی کے وہ اقدام ہیں جو معاشرے میں اخوت و مساوات کا موحول پیدا نہیں ہونے دیتے،،، کیا یوم عاشور کو مسلمان کرکٹ دیکھیں گے اور کوئی دیکھے گا تو کم از کم میں اس کے بارے میں یہی تاثر رکھوں گا کہ وہ خلیفہ منصور کی اولاد میں سے ہے کہ جس نے یزید کے بعد سید زادوں کو چن چن کر شہید کروایا اور غور سے دیکھا جائے تو آج بھی خلیفہ منصور کی سوچ رکھنے والے اپنے مشن پر رواں دواں ہیں،،، سیٹھی صاحب تو کیا یہ سمجھا جائے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں بھی خلیفہ منصور اور یزید کو حق پر سمجھنے والوں کا قبضہ ہے
جناب سیٹھی صاحب آپ سے التماس ہے کہ پچھلے دس سال کا ریکارڈ نکلوائیں اگر دوبئی میں ہونے والی ہر سیریز میں یہ نظر نہ آئے کہ یوم عاشور کے دن میچ نہیں کروایا گیا تو پاکستان کرکٹ بورڈ میں میرا داخلہ بند کروا دیا جائے،،، پاکستان کرکٹ بورڈ کا ناپسندیدہ تو پہلے ہی ہوں ،،،پی سی بی میں داخلے پر پابندی لگے گی تو دل مطمئن ہو جائے گا کہ فکر و غم حسین کا انعام مل گیا
اپنی رائے کا اظہار کریں