اور اب پیش خدمت ہے پاکستان ون ڈے کپ بمعہ ٹیمز
پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ
• 33 میچوں پر مشتمل ٹورنامنٹ کراچی کے تین وینیوز پر 8 سے 31 جنوری تک کھیلا جا ئے گا
• ٹورنامنٹ میں شریک چھ ٹیموں کے اسکواڈز نیچے دستیاب ہیں
• ٹورنامنٹ کے فاتح کو 5 ملین ، رنرز اپ کو 2.5 ملین روپے ملیں گے
• ایک ملین روپے بہترین پرفارمرز کے درمیان یکساں تقسیم کیے جائیں گے
• سیمی فائنلز اور فائنل سمیت 13 میچز پاکستان میں براہ راست نشر کئے جائیں گے اور دنیا بھر میں لائیواسٹریمنگ کی جائے گی
• پی سی بی میچز کے راؤنڈز اپس انگلش اور اردو میں مہیا کرے گا
کراچی،7 جنوری 2021ء:
قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس میں ریڈ بال کرکٹ کے اعلی کوالٹی کے میچز مکمل ہونے کے بعد اب وائٹ بال کرکٹ ٹورنا منٹ پاکستان کپ 8 جنوری سے شروع ہو رہا ہے ۔
33 میچز پر مشتمل ٹورنامنٹ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا ۔ میچز کراچی کے تین وینیوز این بی پی اسپورٹس کمپلیکس ، اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم اور یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے ۔ اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم 29 اور 30 جنوری کو سیمی فائنلز اور 31 جنوری کو فائنل کی میزبانی کرے گا۔
بال بائی بال ڈومیسٹک کرکٹ ایکشن کو فینز تک براہ راست پہنچانے کی پالیسی کو برقرار رکھتے ہوئےپاکستان کپ کے 10 گروپ اور تین ناک آؤٹ میچز کو براڈ کاسٹ کیا جائے گا۔
پی ٹی وی اسپورٹس پر پاکستان میں ان میچز کو براہ راست نشر کیا جائے گا ۔ جبکہ پی سی بی یو ٹیوب چینل پر دنیا بھر میں لائیو اسٹریم کیا جائے گا جب پاکستان کرکٹ ٹیم 26 جنوری سے ساؤتھ افریقہ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی تو پاکستان کپ کے میچز پی ٹی وی نیشنل پر منتقل ہو جائیں گے۔
ٹورنامنٹ میں تقریبا 10 ملین روپے کی پرائز منی رکھی گئی ہے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 5 ملین روپے ملیں گے جبکہ رنرز اپ کو 2.5 ملین روپے دئیے جائیں گے۔
ٹورنامنٹ کے بہترین پرفارمرز جن میں پلئیر آف دی ٹورنامنٹ ، بہترین بیٹسمین ، بہترین بولر اور بہترین وکٹ کیپر شامل ہیں ان میں ایک ملین روپے کی رقم یکساں تقسیم کی جائے گی جبکہ 8 لاکھ روپے کی رقم گروپ اور دونوں سیمی فائنل کے مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والوں میں تقسیم کئے جائیں گے پلئیر آف دی فائنل کو 35 ہزار روپے ملیں گے۔
علاوہ ازیں 6 ہیڈ کوچز نے اپنے اپنے 16 رکنی اسکواڈز کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ ان میں نوجوان کرکٹرز کو موقع دیا گیا ہے۔جنہوں نے 21-2020میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
قائد اعظم ٹرافی میں اپنی ٹیم کے غیر معمولی کم بیک میں اہم کردار ادا کرنے والے حسن علی ہی سنٹرل پنجاب کی قیادت کریں گے سنٹرل پنجاب میں 11 وہ کھلاڑی شامل ہیں جنہوں نے فائنل کھیلا ۔ ان کے ساتھ احمد بشیر ، بلال آصف ، رضوان حسین ، صہیب اللہ اور طیب طاہر شامل ہیں۔
خالد عثمان خیبر پختونخواہ کی قیادت کریں گے ۔ جارحانہ بیٹنگ کرنے والے فخر زمان جنہوں نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں سب سے زیادہ رنز بنائے خیبر پختونخواہ کے نائب کپتان ہوں گے ۔ ہیڈ کوچ عبدالرزاق نے قائد اعظم ٹرافی کے ٹاپ بولر ساجد علی اور ٹاپ بیٹسمین کامران غلام کو اسکواڈ میں برقرار رکھا ہے ۔
بلوچستان کے کپتان تجربہ کار بیٹسمین عمران فرحت ہوں گے بسمہ اللہ خان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ہیڈ کوچ فیصل اقبال نے پاکستان انڈر 19 کے کھلاڑی عبدالواحد بنگلزئی پر اعتماد برقرار رکھا ہے جن کا سیزن 21-2020 شاندار رہا ہے ۔ عبدالواحد بنگلزئی نے پاکستان کپ سیکنڈ الیون کے پانچ میچز میں ایک نصف سنچری کی مدد سے 187 رنز بنائے وہ ٹاپ بیٹسمینوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر تھے۔
ناردرن کے قائم مقام ہیڈ کوچ محمد مسرور نے محمد نواز کو کپتان مقرر کیا ہے ۔ ناردرن کے سولہ رکنی اسکواڈ میں مبصر خان بھی شامل ہیں ۔ 21-2020 کے ڈومیسٹک سیزن میں مبصر خان کی بیٹ اور بال کے ساتھ شاندار کارکردگی رہی ہے ۔ انہوں نے فرسٹ کلاس کے ڈیبیو میچ میں سنچری بنائی جبکہ انڈر 19 کے ون ڈے اور تھری ٹورنامنٹ میں پلئیر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے ۔
سندھ کی ٹیم قائد اعظم ٹراٖفی فرسٹ کلاس میں آخری نمبر پر رہی اور اب پاکستان کپ میں سندھ کی ٹیم کم بیک کرنے کی کوشش کرے گی ۔ ہیڈ کوچ باسط علی نے سعود شکیل کو کپتان بنایا ہے ۔ عالیان محمود کو انڈر 19 کی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا صلہ مل گیا ہے ۔ وہ انڈر 19 ون ڈے کپ اور تھری ڈے میں تیسرے بہترین بولر قرار پائے انہوں نے ون ڈے کپ میں 24 اور تھری ڈے میں 20 وکٹیں لیں۔
مڈل آرڈر بیٹسمین صہیب مقصود نیشنل ٹی ٹونٹی کی فائنلسٹ سدرن پنجاب کی قیادت کریں گے سدرن پنجاب کی جانب سے قائد اعظم ٹرافی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے سلمان علی آغا کو نائب کپتان بنایا گیا ہے ۔ فاسٹ بولنگ کے شعبے میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ایرون سمرز شامل ہیں جبکہ سدرن پنجاب نے پاکستان کپ ون ڈے سیکنڈ الیون کے ٹاپ دو بیٹسمینوں مختار احمد اور وقار حسین کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے ۔ انہوں نے سدرن پنجاب کو پاکستان کپ سیکنڈ الیون جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
اسکواڈز
بلوچستان : عمران فرحت (کپتان) ، بسم اللہ خان (نائب کپتان) ، عبدالوحد بنگلزئی ، عدنان اکمل ، اکبر الرحمن ، علی رفیق ، اویس ضیا ، ایاز تسور ، گوہر فیض ، جلات خان ، کاشف بھٹی ، نذر حسین ، رضا الحسن ، تیمور علی ، تا ج ولی اور امید آصف۔
سنٹرل پنجاب :حسن علی (کپتان) ، احمد بشیر ، احمد صفی عبد اللہ ، علی شان (وکٹ کیپر) ، علی زریاب ، بلال آصف ، بلاول اقبال ، محمد اخلاق ، محمد سعد ، قاسم اکرم ، رضوان حسین ، سعد نسیم ، صہیب اللہ ، طیب طاہر ، عثمان صلاح الدین اور وقاص مقصود۔
خیبر پختونخواہ: خالد عثمان (کپتان) ، فخر زمان (نائب کپتان) ، عادل امین ، ارشد اقبال ، آصف آفریدی ، عمران خان سینئر ، عرفان اللہ شاہ ، اسرار اللہ ، کامران غلام ، محمد محسن ، محمد وسیم جونیئر ، مصدق احمد ، ریحان آفریدی (وکٹ کیپر) ، صاحبزادہ فرحان ، ساجد خان اور عثمان شنواری۔
ناردرن :محمد نواز (کپتان) ، عامر جمال ، علی عمران ، آصف علی ، اطہر محمود ، فیضان ریاض ، حماد اعظم ، جمال انور ، مبصر خان ، محمد اسماعیل ، ناصر نواز ، نعمان علی ، سلمان ارشاد ، سہیل تنویر ، تیمور سلطان اور عمر امین۔
سندھ: سعود شکیل (کپتان) ، عالیان محمود ، ابرار احمد، انور علی ، اسد شفیق ، غلام مدثر ، حسان خان ، خرم منظور ، میر حمزہ ، محمد اصغر ، محمد اعظم خان ، محمد عمر ، عمیر بن یوسف ، سعد علی ، شاہنواز دھانی اور شرجیل خان۔
سدرن پنجاب: صہیب مقصود (کپتان) ، سلمان علی آغا (نائب کپتان) ، عامر یامین ، آرون سمرز ، علی شفیق ، محمد الیاس ، محمد عمران ، مختار احمد ، راحت علی ، سیف بدر ، عمر خان ، عمر صدیق خان ، وقار حسین ، زاہد محمود ، زین عباس اور ذیشان اشرف۔
پاکستان کپ میں میڈیا کوریج کے لیے اہم معلومات
معزز میڈیا نمائندگان صرف اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچز کی کوریج کر سکیں گے ،حالیہ دنوں میں کرونا وبا کے دوران مخصوص حالات کی وجہ سے جگہ اور انتظامات کو محدود رکھا گیا ہے۔میڈیا ہاوسز کی طرف سے صرف ایک نمائندہ کو کوریج کی اجازت ہو گی۔صحت وصفائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ نمائندگی ممکن ہو سکے۔
کیمرا مین کو آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ روزانہ کی بنیاد پر راؤنڈز اپس انگلش اور اردو میں مہیا کر ے گا،ایکشن فوٹوز کو صرف ایڈیٹوریل کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔
مزید اہم معلومات مندرجہ ذیل ہیں
• پی سی بی صرف چائے،کافی اور پانی مہیا کرے گا،اس کے علاوہ معزز نمائندگان کو اپنے ساتھ کھانا،پانی اور کٹلری لانے پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
• اگر آپ کوویڈ 19 کی علامات کو محسوس کر رہے ہیں تو برائے مہربانی وینیو پر میچ کوریج کرنے مت آئیں
• آپ کی آمد پر تھرمل درجہ حرارت چیک کیا جائے گا
• جب بھی آپ وینیو پر موجود ہوں تو دومیٹر کے فاصلے کو برقرار رکھیں اور ماسک کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنائیں
• میڈیا نمائندگان سے سختی سے درخواست کی جاتی ہے کہ براہ کرم وینیو میں ایک جگہ پر اکھٹے نہ ہوں
• میڈیا کی کام والی جگہوں پر ہینڈ سینا ٹائزر دستیاب ہو نگے ،تسلیم شدہ میڈیا کو اپنے ساتھ ہینڈ سینا ٹزر لانے پر حوصلہ افزائی کی جائے گی اور ایسا صرف اس صورت ہیں ہو گا اگر متعلقہ جگہ پر کمی واقعہ ہو جائے
• دن کے اوقات میں متعلقہ آفیشلز درجہ حرارت چیک کرتے رہیں گے
• میڈیا کے کسی بھی نمائندے کو کھلاڑیوں کے ساتھ ہوٹل، ٹریننگ اور میچ وینیو پرملاقات کی اجازت نہیں ہو گی
-END-
اپنی رائے کا اظہار کریں