تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا کیا ہو گیا؟ قاٸد ٹرافی بٹ گٸی
قائد اعظم ٹرافی فائنل میچ ٹائی خیبر پختونخواہ اور سنٹرل پنجاب مشترکہ طور پر فاتح قرار
• تاریخ میں پہلی دفعہ قائد اعظم ٹرافی میں فاتح کا ٹائٹل دو ٹیموں کو دیا گیا
• حسن علی کی شاندار بیٹنگ پرفارمنس نے جیت خیبر پختونخواہ کے ہاتھوں سے چھین لی
کراچی،5 جنوری 2021ء:
قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کا فائنل میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعدٹائی ہوگیا خیبرپختونخواہ اور سنٹرل پنجاب کو مشترکہ طور فاتح قرار دے دیا گیا۔سنٹرل پنجاب کو میچ جیتنے کے آخری روز 216 رنز درکار تھے اور انکی آٹھ وکٹیں باقی تھیں،سنٹرل پنجاب نے 140 رنز دوکھلاڑی آؤٹ سے آخری روز دوسری اننگز کا آغاز کیا۔عثمان صلاح الدین 51 رنز اورمحمد سعد 27 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ محمد سعد بغیر کسی اضافے کے 27 رنز پر ارشد اقبال کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو گئے،عثمان صلاح الدین بھی 67 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے انکی اننگز میں چار چوکے شامل تھے،سنٹرل پنجاب کی ٹیم مشکلات کاشکار ہو گئی تھی ایک موقعہ پر انکی 202 رنز پر سات کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ سعد نسیم 5،قاسم اکرم30،علی شان11،بلاول اقبال محض سات رنز بنا سکے۔حسن علی نے اپنی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا 61 گیندوں پر 10 چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 106 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو مکمل شکست سے بچانے میں کامیاب رہے۔احمد صفی نے 35 اور وقاص مقصود نے چار رنز بنائے۔سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم 117.3 اوورز میں 355 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
خیبر پختونخواہ کی طرف سےساجد خان نے 86 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاارشد اقبال نے 3 ،عرفان اللہ شاہ نے 2 اور ثمین گل نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل خیبر پختونخواہ نے اپنی پہلی اننگز میں 300رنز بنائے اور سنٹرل پنجاب نے اپنی پہلی اننگز 257 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلئیر کر دی تھی۔خیبر پختونخواہ نے اپنی دوسری اننگز میں 312 پر رنز بنائے تھے اسطرح انہوں نے سنٹرل پنجاب کو جیت کے لیے 356 رنز کا ہدف دیا تھا۔سنٹرل پنجاب کے وقاص مقصود نے میچ میں سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور خیبرپختونخواہ کے عرفان اللہ شاہ نے چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
خیبر پختونخواہ کے کامران غلام کو سیزن 21-2020 میں بہترین بلے باز کا اعزاز دیا گیا،ساجد خان نےبیسٹ بالر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کیا۔ریحان آفریدی کوبہترین وکٹ کیپر کا اعزازدیا گیا۔پلئیر آف دی فائنل اور پلئیر آف دی ٹورنامنٹ حسن علی کو قرار دیا گیا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں