روحیل نزیر اور فواد عالم نے لاج رکھ لی
پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کے مابین جاری چار روزہ میچ کا تیسرا روز مکمل
کپتان روحیل نذیر اور فواد عالم کی سنچریوں نے پاکستان شاہینز کی میچ میں پوزیشن مستحکم کردی
پاکستان شاہینز کو دوسری اننگز میں 286 رنز کی سبقت حاصل، ایک وکٹ ابھی باقی ہے
دونوں کھلاڑیوں نے پانچویں وکٹ کیلئے 215 رنز کی شراکت قائم کی
فواد عالم 139 اور کپتان روحیل نذیر 100 رنز بناکر بناکر آوٹ ہوئے
وانگرائے میں جاری میچ میں پاکستان شاہینز نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 318 رنز بنالیے ہیں
پاکستان شاہینز نے پہلی اننگز میں 194 رنز بنائے تھے
نیوزی لینڈ اے کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 226 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی
پہلی چار وکٹیں گرنے کے بعد دباؤ کا شکار تھے، کپتان پاکستان شاہینز روحیل نذیر
دباؤ سے نکلنے کا پلان صرف لمبی پارٹنرشپ تھا، روحیل نذیر
فواد عالم اور میں نے زیادہ دیر کریز پر کھڑے رہنے کا فیصلہ کیا، روحیل نذیر
فیصلہ کرلیا تھا کہ پہلی اننگز میں جو غلطیاں کیں وہ دوسری اننگز میں نہیں دہرائیں گے، روحیل نذیر
خود پر اعتماد تھا کہ یہاں لمبی اننگز کھیل سکتا ہوں، روحیل نذیر
جب بھی ٹور پر آئے ہوں تو لمبی اننگز کھیلنے سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، فواد عالم
روحیل نذیر کے ساتھ مل کر 200 سے زائد رنز کی شراکت ہمیں میچ میں واپس لے آئی ہے، فواد عالم
اس پچ پر 250 سے زائد رنز کی سبقت آسان ہدف نہیں ہوگا، فواد عالم
اپنی رائے کا اظہار کریں