انضمام الحق ہائی پرفارمنس سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا
ملتان آج کل کرکٹ کوچنگ کا مرکز بنا ہوا ہے اور پاکستان کے چوٹی کے کوچز منتخب کھلاڑیوں کی تربیت جاری رکھے ہوئے ہیں، چیئرمین پی سی بی شہر یار خان نے ملتان میں اضمام الحق،مدثر نطزر، سی او او سبحان احمد، جی ایم اکیڈیمیز مشتاق احمد کے ہمراہ انضمام الحق ہائی پرفارمنس سینٹر کا افتتاح کیا- اپنے خطاب میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے اپنے عہد کو دہراتے ہوئے کہا کہ گراس روٹ لیول کو تگڑا کیے بنا قومی کرکٹ ٹیم کو موزوں کھلاڑی دتیاب نہیں ہوسکتے
ڈائریکٹر اکیڈیمیز مدثر نزر نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ ریجنل کرکٹ کو مزید کرکٹ دینے اور ذیادہ سے ذیادہ ٹورنامنٹس منعقد کروانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے اور نوجوان کرکٹرز کی درست سمت میں رہنمائی سے ہی پاکستان کرکٹ بہتر ہوسکتی ہے
انضمام الحق ہائی پرفارمنس سینٹر میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے علی ضیاء،شاہد انور، نوید انجم، ظہور الہی،اعجاز جونیئر جیسے مشاق کوچز کی خدمات فراہم کی ہیں، کوچنگ سینٹر کے افتتاح کے بعد دعائے خیر بھی مانگی گئی
اپنی رائے کا اظہار کریں