More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
اپ ڈیٹ پاکستان کرکٹ ٹیم ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈنگلے لیڈز میں پریکٹس سیشن جاری۔سیشن تین گھنٹے جاری رہے گا تمام کھلاڑی کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس میں حصہ لیں گے۔ کل پاکستان ٹیم صبح نو سے دوپہر بارہ بجے تک پریکٹس سیشن کرے گی۔ 19 مئی کو پاکستان ٹیم آرام کرے گی اس روز پریکٹس سیشن نہیں ہوگا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل22 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ ٹکرز پی ایس ایل 2025۔ پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے اجلاس مں ایچ بی ایل پی ایس ایل 2025 کی ونڈو کو حتمی شکل دینے سے متعلق تبادلہ خیال ۔ پی سی بی کی جانب سے فرنچائز مالکان کو کئی برس تک marquee پلیئرز پر دستخط کرنے میں مدد کی پیشکش ۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2025 چھ ٹیموں کا آخری ایونٹ ہو گا۔2026 میں دو ٹیمیں شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔ پی سی بی کا خیال ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل اور آئی پی ایل کے اپریل/ مئی ونڈوز میں ایک ساتھ رہنے سے کھیل، کھلاڑیوں اور شائقین کو فائدہ اور پھلنے پھولنے کا موقع ملے گا۔ پی سی بی اور فرنچائز مالکان کے درمیان ہر فرنچائز کے ایک ایک کھلاڑی کو براہ راست سائن کرنے کے آپشن پر بھی تبادلہ خیال یہ marquee پلیئر آفر کے علاوہ ہوگا جس میں پی سی بی فرنچائز مالکان کو سپورٹ کرے گا۔ پی سی بی پشاور اور کوئٹہ کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ممکنہ وینیوز کے طور پر غور کرے گا اور یہ دونوں شہروں کا ماحول سازگار اور معاون ہونے سے مشروط ہوگا۔ پشاور اور کوئٹہ کو 2024-25 کے سیزن میں ڈومیسٹک میچز دے کر پاکستان کرکٹ کیلنڈر میں واپس لانے کی خواہش رکھتے ہیں۔محسن نقوی۔ ٹکرز شاہین شاہ آفریدی پوڈکاسٹ موڈ بھی اچھا اور فٹنس بھی اچھی ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتیں گے ۔ شاہین شاہ آفریدی۔ مکمل فٹ ہوں اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پوری طرح تیار ہوں ۔ شاہین شاہ آفریدی۔ گیری کرسٹن نے مجھ سے کہا ″ آپ کی شرٹ کے پیچھے جو نام ہے اس کے لیے نہیں بلکہ شرٹ کے آگے سینے پر جو نام ہے اس کے لیے کھیلنا ہے″۔ شاہین آفریدی۔ ٹیم کا ماحول بہت اچھا ہے، ہمارا کام قوم کو خوشیاں دینا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ایشیا کپ میں انڈیا کے خلاف پرفارمنس یادگار ہے۔ شاہین شاہ آفریدی۔ ٹکرز پاکستان کرکٹ ٹیم ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ڈبلن سے لیڈز پہنچ گئی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کل ایک روز آرام کے بعد جعمہ سے اپنی ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 22 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز دو ایک سے جیتی ہے۔ ٹکرز بابراعظم۔ آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے کارکردگی میں بہتری آئی ۔ بابراعظم۔ پہلے میچ کے بعد ٹیم کی بیٹنگ میں کافی بہتری آئی ہے۔ بابراعظم۔ انفرادی کارکردگی میں رضوان اور فخر نمایاں رہے ۔ بابراعظم ۔ لوئر آرڈر میں افتخار اور اعظم خان کی بیٹنگ خوش آئند ہے۔ بابراعظم۔ آنے والی سیریز میں بھی آپ کو مثبت ارادے نظر آئیں گے۔ بابراعظم۔ بولنگ میں پہلے میچ کے بعد سینئر بولرز نے ذمہ داری لی ۔ بابراعظم۔ عماد وسیم مشکل صورتحال میں بہت اچھی بولنگ کررہے ہیں۔بابراعظم جو بھی پلان ہے اس پر اب عمل درآمد ہورہا ہے۔ بابراعظم۔ کوشش ہوگی کہ انگلینڈ کے خلاف اسی مومینٹم کو برقرار رکھیں۔ بابراعظم۔ انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ بابراعظم۔ آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ اور سیریز میں جیت ویلڈن ۔۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا کھلاڑیوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار سیریز جیتنے پر پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ محسن نقوی کھلاڑیوں نے بلے بازی ۔ پاولنگ اور فیلڈنگ میں بہترین کارکردگی دکھائی ۔ محسن نقوی قومی کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کا مظاہرہ کرکے سیریز جیتی۔ محسن نقوی میرا یقین ہے کہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہمیشہ جیت ہی کی صورت میں ملتا ہے۔ محسن نقوی امید ہے کہ انگلینڈ میں فتوحات کا تسلسل برقرار رکھے گی۔ محسن نقوی قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف میچوں میں بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔ محسن نقوی ٹکرز گیری کرسٹن۔ وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن 19 مئی کو پاکستان ٹیم میں شمولیت اختیار کریں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 22 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد پاکستان ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ نئے سفر کا آغاز کرنے کے لیے ُپرجوش ہوں۔ گیری کرسٹن۔ نئی منیجمنٹ اور تمام کھلاڑی ٹھوس نتائج دینے کے لیے ُپرعزم ہیں۔ گیری کرسٹن۔ پاکستان ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں سائمن ہیلمٹ ( فیلڈنگ کوچ ) اور ڈیوڈ ریڈ ( مینٹل پرفارمنس کوچ ) کی شمولیت۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریاں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی ڈبلن میں قومی کھلاڑیوں سے ملاقات دو گھنٹے طویل ملاقات اور حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو محنت۔ جذبے اور پروفیشنل اپروچ کے ساتھ کھیلنے کی تلقین کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ یکسر مختلف اور جارحانہ اپروچ کی حامل ہے۔ محسن نقوی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے جدید و نئے انداز کے مطابق کھیل کر ہی جیت ممکن ہو گی۔ محسن نقوی کمرے میں بیٹھ کر حکمت عملی ترتیب دی جا سکتی ہے لیکن اصل امتحان میدان میں ہوتا ہے۔ جہاں پرفارمنس نظر آنی چاہیے۔ محسن نقوی بلاشبہ تمام کھلاڑی باصلاحیت ۔ پروفیشنل اور بہترین ہیں۔ محسن نقوی قومی ٹیم کا باولنگ اٹیک شاندار ہے۔ محسن نقوی فیلڈنگ پر بہت توجہ کی ضرورت ہے تاکہ مخالف ٹیم کو کوئی بھی چانس نہ مل سکے ۔ محسن نقوی کھلاڑی پاکستان کیلئے امید ہیں اور آپ نے قوم کی توقعات پر پورااترناہے۔ محسن نقوی فتح کے لیے ٹیم ورک بنیادی چیز ہے۔ محسن نقوی 11 کھلاڑی ایک ہوکرپاکستان کے لئے جان لڑا دیں گے تو کامیابی قدم چومے گی۔ محسن نقوی پاکستانی قوم کرکٹ سے محبت کرتی ہے اور قوم کو اپنے کھلاڑیوں سے امیدیں ہیں۔ محسن نقوی آخری بال تک فائٹ کریں۔ مقابلہ ہوتا دکھائی دینا چاہیے۔ محسن نقوی آئرلینڈ سے پہلے میچ میں شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا۔ محسن نقوی آئرلینڈ اور انگلینڈ کے بعد اصل امتحان ورلڈکپ ہے۔ محسن نقوی چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی ڈبلن پہنچ گئے ٹکرز ۔ محمد عامر۔ فاسٹ بولر محمد عامر جمعہ کی صبح ساڑھے تین بجے کی فلائٹ سے ڈبلن ، آئرلینڈ کے لیے روانہ ہوں گے۔ محمد عامر جمعہ کو ڈبلن میں ٹیم کو جوائن کرلیں گے لیکن پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ان کے سلیکشن پر غور کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔ محمد عامر اتوار اور منگل کو کھیلے جانے والے دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے لیے دستیاب ہوں گے۔ محمد عامر کی روانگی دیر سے ویزا جاری ہونے کے سبب تاخیر کا شکار ہوئی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کوششوں سے محمد عامر کا ویزا جاری ہوا۔ آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کے بعد پاکستان ٹیم 22 ۔ 25 ۔ 28 اور 30 مئی کو کھیلے جانے والے چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے 15 مئی کو لیڈز پہنچے گی۔

جنید جمشید کرگیا وہ- ملا نہ کر پایا جو برسوں میں

جنید جمشید  کرگیا وہ- ملا نہ کر پایا جو برسوں میں
آفتاب تابی
آفتاب تابی

یہ واقعہ جنوری دو ہزار دس کا جب نیوز ون ٹی وی کی جانب سے مشتاق احمد سے رابطہ کیا کہ آپ کا انٹرویو کرنا ہے، جوانی کے دوست مشی نے کہا پہلے میرے ساتھ چلو جنید بھائی کی نصرت لے کر جانی ہے، اس وقت عجب کیفیت کا شکار ہوگیا کہ آج جنید جمشید سے ملاقات ہوگی،ہم دونوں ماڈل ٹاون جی بلاک لاہور کی مسجد میں نصرت لے کر پہنچے جہاں ظہرانہ پہلے سے جاری تھا اور جنید جمشید اپنے ہاتھوں سے سب کو کھانا ڈال ڈال کر دے رہے تھے، مشتاق کی نصرت بھی کھانے کا حصہ بنا لی گئی، طعام کے بعد ہلکی پھلکی گفتگو کا سلسلہ شروع ہوگیا
تبلیغی جماعت میں شامل لوگوں کا بغور جائزہ لیتا رہا، سب ایک سے بڑھ کر ایک نامی گرامی شخصیت گروپ میں شامل تھا، سوال کرنے کی عادت مسجد میں بھی نہ گئی، میں نے جمشید بھائی سے پوچھا آپ کے گروپ میں کوئی غریب آدمی کیوں نہیں؟ آپ عام علاقوں میں تبلیغ کے لیے کیوں نہیں جاتے؟ سوال کرلیا تو مگر اندر سے پوری طرح ہل گیا کہ جنید جمشید ناراض نہ ہوجائیں- ان کے چہرے پر ایک مسکراہٹ پھیلی اور میرا دایاں ہاتھ اپنے دونوں ہاتھوں میں سمو لیا اور بولے میاں یہ
سوال درجنوں بار ہو چکا ہے، آپ بتاو کہ ایک امیر آدمی غریب آدمی کی بات سنتا ہے پاکستان میں اور کیا غریب آدمی امیر کو دیکھ کر اچھا محسوس کرتا ہے؟ میں بولا نہیں تو کہنے لگے ہم تشکیل ہی ایسی کرتے ہیں کہ گروپ جس علاقے میں جائے وہاں کے لوگ اس کی زبان، بود و باش اور انداز تکلم سے آشنا ہوں تاکہ اللہ کا پیغام ٹھیک لوگوں کے ذریعے پہنچانے میں آسانی ہو، جنید جمشید نے جس اپنائیت اور محبت سے میرے سوال کا جواب اور ان کے ہاتھوں کا لمس چھ سال بیت جانے کے بعد بھی محسوس کرتا ہوں

tabileaks
tabileaks

ٹیسٹ کرکٹر سعید انور کی زندگی میں انقلابی تبدیلی اس وقت جب ان کی بیٹی اچانک اللہ کو پیاری ہوگئی، بیٹی کے بچھڑنے کا غم سعید انور کی زندگی پر گہرے نقوش چھوڑ گیا اور دنیا کے دھندے کو ایک سائیڈ پر رکھ اللہ کی رضا کی راہ پر چل پڑے، سعید انور کے اس سفر خیر میں جنید جمشید ان کے حقیقی رہنما بنے اور کھلنڈرے کھلاڑی کی ایسی اصلاحی کوچنگ کی کہ ان کو اللہ کی راہ میں چلنے والے ہی دیکھ سکتے ہیں

tabileaks.com
tabileaks.com

سابق کپتان انضمام الحق اور مشتاق احمد جو کہ سعید انور کے بہت قریبی دوست ہیں، سعید انور کی زندگی میں سکون اور اطمینان قلب کا بہت قریب سے مشاہدہ کر رہے تھے، شاید دونوں کے پاس دولت کے انبار تو تھے مگر اطمینان نہیں، پھر سب نے دیکھا کہ انضمام الحق اور مشتاق احمد دھیرے دھیرے سعید انور کے شریک سفر بن گئے، یہاں بھی جنید جمشید ہی وہ شخصیت تھے جو ایک ماں کی طرح جی ہاں یقین کریں ماں کی طرح ان کھلاڑیوں کی تربیت میں جتے نظر آتے رہے اور ایک وقت وہ بھی آیا جب قومی ٹیم کی نماز باجماعت پر بھی انگلیاں اٹھنے لگیں مگر انضمام الحق نے آج تک وہ سلسلہ ٹوٹنے نہ دیا، پاکستانیوں کو تنقید کا موقع چاہیے، انگلینڈ نے مشتاق احمد اور ثقلین مشتاق کو کوچنگ کا موقع دیتے وقت ان کی داڑھی نہیں دیکھی اور نہ ہی انکی مزہبی مصروفیات پر اعتراض کیا

جینید جمشید

دنیائے کرکٹ کا بے نظیر بلے باز مسیحی پاکستانی کرکٹر یوسف یوحنا تینوں کھلاڑیوں کی زندگی میں انقلابی تبدیلیوں کا چپکے سے مشاہدہ کر رہے تھے اور ان کو احساس ہوتا چلا گیا کہ اسلام ہی دین فطرت ہے، میڈیا پر افواہوں کا سلسلہ جاری تھا کہ یوسف یوحنا اسلام قبول کرنے کو ہیں مگر مصلحتا اس سے انکار کیا جاتا رہا، شاید جنید جمشید اور سعید انور تبدیلی کے خواہاں یوسف کو تکمیل کا کورس کروا رہے تھے اور جب انہوں نے دیکھا کہ اب اس کا عقیدہ پختہ اور ناقابل شکست ہوچکا ہے تو اعلان کردیا گیا یوسف یوحنا آج سے محمد یوسف ہونگے، شدید ترین گھریلو اور معاشرتی تنقید محمد یوسف کے ایمان کو متزلزل کرنے میں ناکام رہے

shahid-afridi-junaid-jamshed

shoaib-akhtar-with-maulana-tariq-jameel-and-junaid-jamshed-during-hajj

شاہد آفریدی اور شعیب اختر کی عالمی شہرت سے بھلا کون انکاری ہو سکتا ہے؟ اور دونوں اپنے اپنے شعبوں میں خاص شہرت کے مالک ہیں، جنید جمشید ایک عرصہ سے ان سٹارز کو راہ حق کے سفر میں اپنا ہمسفر بنانے میں جتے ہوئے تھے، دونوں کو حجاز مقدس لے جانے میں کامیاب ہوگئے مگر ابھی دونوں کھلاڑیوں کی اوور ہالنگ کا سلسلہ جنید جمشید نے شروع کیا تھا، مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ جنید جمشید کے اچانک چلے جانے کیا تنہا سعید انور اس سفر کو جاری رکھ پائیں گے ؟ کیونکہ جنید نے اپنے آپ کو دنیاوی تقاضوں کے مطابق لے کر چلتے تھے جبکہ سعید انور اب معاشرتی مادیت مشینیری سے بہت دور جا چکے ہیں، انضمام الحق اور مشتاق احمد میں وہ خوبیاں تو موجود ہیں مگر جنید جمشید جیسا انداز تکلم اور دوستانہ رویہ ان ہی کا خاصا تھا،

tabileaks
tabileaks

مجھے اندازہ ہے کہ دوست احباب مجھے ضرور کہیں گے کہ تم تو مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھتے ہو تو پھر جنید جمشید کی یاد اتنے الفاظ کیسے لکھ لیے، تو جناب پہلے سے آپ کے سوال کا جواب دیے دیتا ہوں کہ اس خطے میں اپنے عہد کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے اولیا اللہ نے اپنی خانقاہوں پر حقوں کا انتظام محض اس لیے کیا کہ اسی بہانے لوگ بات سننے آ جایا کریں گے، کسی نے محفل سماع کو ذریعہ کشش بنایا تو مجھے یہ کہنے پر کوئی عار نہیں کہ جنید جمشید بھی عہد جدید کے تقاضوں کو پورا کرکے دنوں میں وہ نتائج حاصل کر لیتے تھے جو ملا برس ہا برس کی ڈیوٹی دینے کے باوجود قاصر رہے، اگر چند سلفیاں بنوانے سے نوجوان نسل راہ حق پہ آجائے تو یہ سودا گھاٹے کا نہیں

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں