بیٹی کی پیدائش نے رحمتوں کے دروازے کھول دیے، شرجیل خان انٹرویو
تابی لیکس نے حسب وعدہ سب سے پہلے شرجیل خان کا ویڈیو انٹرویو پیش کرکے اپنے مداحوں کے دل جیت لیے
شرجیل خان نے کہا کہ وہ کسی بھی موقع پر شکست خوردہ نہیں ہوئے اور عزم کیا ہوا تھا کہ اپنی اہلیت منوا کر رہوں گا، انہوں نے ڈین جونز میرے سمیت کراچی کنگز سے وابستہ ہر فرد مس کرے گا اور ان کا رویہ سب کے ساتھ ایسا ہوتا تھا کہ جیسے وہ انکے کے خاندان کا حصہ ہوتا ہے تاہم وسیم اکرم کئی بین ٹیموں کے ہیڈکوچ رہ چکے ہیں اور ہمیں پوری امید ہے کہ وہ کراچی کنگز کو PSL 2020 میں فاتح ٹیم ثابت کریں گے، شرجیل خان نے کہا اگرچہ پی ایس ایل میں ان کی کارکردگی قابل ستائش نہیں رہی تاہم نیشنل ٹی ٹونٹی میں انہوں نے اپنی کھوئی فارم حاصل کر لی ہے اور راولپنڈی کے چھ میچوں میں وہ اپنی ٹیم کے لیے بہتر سے بہترین کرنے کے لیے پر عزم ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ اپنی فٹنس پر بھرپور کام کر رہے ہیں اور انٹرنیشنل کرکٹ میں مطلوبہ فٹنس ریٹ کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر ان کو زمبابوے کے خلاف موقع دیا گیا تو وہ محض ٹیم کے لیے کھیلنے پر توجہ مرکوز رکھیں گے کیونکہ جب تک اوپنر بلا خوف نہیں کھیلتا وہ کارکردگی نہیں دکھا سکتا، باقی تفصیلات انٹرویو میں دیکھیں
اپنی رائے کا اظہار کریں