تابی لیکس کی ایک اور لیک درست ۔ شاہین آفریدی KPK سے کھیلیں گے
نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لیے چھ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان کردیا گیا
• دفاعی چیمپئن ناردرن کی کپتانی عماد وسیم اور رنرزاپ ٹیم بلوچستان کی کمان حارث سہیل کے سپرد
• سینٹرل پنجاب کی قیادت بابراعظم اور سندھ کی سرفراز احمد کریں گے
• سدرن پنجاب نے شان مسعود اور خیبرپختونخوا نے محمد رضوان کو کپتان برقرار رکھا
• ٹورنامنٹ تیس ستمبر سے ملتان میں شروع ہوگا، فائنل 18 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہوگا
• قائد اعظم ٹرافی اور پاکستان کپ کے لیے اسکواڈز کا اعلان اُن ایونٹس سے قبل کیا جائے گا
لاہور، 9 ستمبر 2020:
چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ہیڈ کوچز نے رواں ماہ شروع ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لیے اپنی اپنی فرسٹ اور سیکنڈ الیون ٹیموں کے لیے 16،16 رکنی اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔ ایونٹ کا فرسٹ الیون کرکٹ ٹورنامنٹ 30 ستمبر سے 18 اکتوبر تک ملتان اور راولپنڈی میں جاری رہے گا جبکہ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے میچز یکم سے 8 اکتوبر تک لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹورنامنٹس( فرسٹ اور سیکنڈ الیون)میں ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن، اپنے ٹائٹلز کا دفاع کرے گی۔
پہلی مرتبہ ہے کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جارہا ہے۔ یہ فیصلہ آئندہ سال آئی سی سی ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2021 کے انعقاد اورنیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں شریک کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے۔ یہ کھلاڑی قومی ٹی ٹونٹی کپ میں بہترین کارکردگی کی بدولت ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی نومبر میں شیڈول ڈرافٹنگ سے قبل فرنچائز مالکان کی توجہ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
ان اسکواڈز کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب ہر کرکٹ ایسوسی ایشن کےاعلان کردہ 45 رکنی ابتدائی اسکواڈ سے کیا گیا ہے۔ تمام ہیڈ کوچز نے اپنی کرکٹ ایسوسی ایشن کے لیے 45 رکنی ابتدائی اسکواڈ کا اعلان 28 اگست کو کیا تھا۔ قائد اعظم ٹرافی اور پاکستان کپ کے لیے تمام ٹیموں کے اسکواڈز کا اعلان اِن ایونٹس سے قبل کیا جائے گا۔
دفاعی چیمپئن ناردرن کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نےڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے لیے بھی ایک مضبوط ٹیم کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیم کی قیادت پاکستان کے آلراؤنڈر عماد وسیم کریں گے جبکہ حال ہی میں دورہ انگلینڈ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے نوجوان کرکٹر شاداب خان، حیدر علی، حارث روف اور محمد عامر بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ ابھرتے ہوئے فاسٹ باؤلر موسیٰ خان اور وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، محمد نواز، سہیل تنویر اور عمر امین کے نام بھی نمایاں ہیں۔
ٹیم کے کپتان عماد وسیم 9 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہونے والے ایونٹ کے سیکنڈ راؤنڈ کے لیے دستیاب ہوں گے وہ ابھی ای سی بی کے وائٹیلٹی بلاسٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں نوٹینگھم شائر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
گذشتہ سال ایونٹ کی رنرز اپ ٹیم کا اعزاز حاصل کرنے والی، بلوچستان، کی قیادت حارث سہیل کے سپرد ہے۔ ہیڈ کوچ فیصل اقبال کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، عمران فرحت، کاشف بھٹی، یاسر شاہ اور عمر گل کے نام موجود ہیں۔
قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سینٹرل پنجاب کی کپتانی کریں گے۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں نسیم شاہ، فہیم اشرف، ظفر گوہر، کامران اکمل، عابد علی، بلال آصف اور احسان عادل کے نام شامل ہیں۔اوپنر احمد شہزاد اور فاسٹ باؤلر حسن علی فٹنس کے باعث سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں تھے۔ ہیڈ کوچ شاہد انور پہلی مرتبہ ایونٹ میں سینٹرل پنجاب کے ڈگ آؤٹ میں نظر آئیں گے۔
گذشتہ سال منعقدہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے کسی میچ میں جگہ نہ بنانے والے سلمان بٹ کو رواں سال فرسٹ الیون ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ لاہور قلندرز میں شامل سلمان بٹ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں بھی اب تک صرف ایک میچ ہی کھیلا ہے تاہم ان کے تجربے کو پیش نظر رکھتے ہوئے، انہیں سیکنڈ الیون کی قیادت سونپی گئی جسے انہوں نے قبول کرنے سے انکار کردیا۔
خیبرپختونخوا کی قیادت، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کریں گے جبکہ فخر زمان، افتخار احمد، عمران خان سینئر، محمد حفیظ، شاہین شاہ آفریدی، شعیب ملک، عثمان شنواری اور وہاب ریاض بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی فی الحال انگلینڈ میں ہمپشائر کی نمائندگی کر رہے ہیں، لہٰذا وہ ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں جلوہ گر ہوں گے۔ ستاروں سے سجی اس کہکشاں کی ہیڈ کوچنگ کے فرائض سابق کرکٹر عبدلرزاق کریں گے۔
اُدھر سندھ کی قیادت وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کریں گے۔ انہیں محدود ترین طرز کی اس کرکٹ میں انور علی، اسد شفیق، خرم منظور، میر حمزہ، محمد حسنین، رومان رئیس اور شرجیل خان جیسے کھلاڑیوں کا ساتھ میسر ہوگا۔ سابق کرکٹر باسط علی بطور ہیڈ کوچ ٹیم کی رہنمائی کریں گے۔
سدرن پنجاب کے ہیڈ کوچ عبدالرحمٰن نے شان مسعود کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عامر یامین، بلاول بھٹی، خوشدل شاہ، محمد عباس، محمد عرفان، راحت علی (فٹنس سے مشروط) اور صہیب مقصود کے نام شامل ہیں۔
اسکواڈز:
بلوچستان:
فرسٹ الیون:
حارث سہیل (کپتان)، بسمہ اللہ خان (نائب کپتان، وکٹ کیپر)، اکبر الرحمٰن، عاکف جاوید، عماد بٹ، اویس ضیاء، امام الحق، عمران بٹ، عمران فرحت، کاشف بھٹی، خرم شہزاد، تیمور خان، عمید آصف، عمر گل، اسامہ میراور یاسر شاہ۔
اسپورٹ اسٹاف: خدا بخش سلاسی(منیجر)، فیصل اقبال (ہیڈ کوچ)، وسیم حیدر (اسسٹنٹ کوچ)، عجب گل خان (ٹرینر)، عارف شاہ (فزیو)، شاکر خلجی (اینالسٹ)۔
سیکنڈ الیون:
سمیع اسلم(کپتان)، جلات خان (نائب کپتان)، عبدالناصر، عبدالواحد بنگلزئی، اختر شاہ، ایاز تصور، گوہر فیض، گلریز صدف(وکٹ کیپر)، حیات اللہ، محمد ابراہیم، محمد جنید خان، محمد طلحہٰ، نجیب اللہ اچکزئی، رمیز راجہ جونیئر، صلاح الدین اور تاج گل۔
اسپورٹ اسٹاف: حبیب بلوچ (کوچ کم منیجر)، شعیب خان (اسسٹنٹ کوچ)، محمد حسنین (فزیو)، محمد حسین (ٹرینر)اور وسیم الدین (اینالسٹ)۔
سینٹرل پنجاب:
فرسٹ الیون:
بابراعظم (کپتان)، سعد نسیم(نائب کپتان) ،کامران اکمل(وکٹ کیپر)، عبداللہ شفیق، عابد علی، احمد بشیر، بلال آصف، احسان عادل، فہیم اشرف، عرفان خان نیازی، نسیم شاہ، قاسم اکرم، رضوان حسین، صہیب اللہ، عثمان قادراور ظفر گوہر۔
اسپورٹ اسٹاف: اظہر زیدی(منیجر)، شاہد انور (ہیڈ کوچ)، سمیع اللہ خان نیازی (اسسٹنٹ کوچ)، محمد اسد (فزیو)، یاسر محمود (ٹرینر)اور ساجد یاسین (اینالسٹ)۔
سیکنڈ الیون:
نعمان انور (کپتان)، رضا علی ڈار (نائب کپتان)، عتیق الرحمٰن، اعتزاز حبیب خان، بلاول اقبال، فہد عثمان، جنید علی، کامران افضل، محمد اخلاق، محمد علی، محمد فائق، محمد سعد، نثار احمد، سلیمان شفقت، وقاص مقصوداور زبیر خان لودھی۔
اسپورٹ اسٹاف: اکرم رضا(کوچ کم منیجر)، ہمایوں فرحت(اسسٹنٹ کوچ)، ارشد جاوید (ٹرینر)، عبید اللہ(فزیو)اور محمود محی الدین(اینالسٹ)۔
خیبرپختونخوا:
فرسٹ الیون:
محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، جنید خان (نائب کپتان)، ارشد اقبال،آصف آفریدی، فخر زمان، افتخار احمد، عمران خان سینئر، محمد حفیظ، محمد حارث(وکٹ کیپر)، محمد محسن، صاحبزادہ فرحان، شاہین شاہ آفریدی، شعیب ملک، عثمان خان شنواری، وہاب ریاض اور زوہیب خان۔
اسپورٹ اسٹاف: فرخ زمان (منیجر)، عبدالرزاق (ہیڈ کوچ)، آفتاب خان (اسسٹنٹ کوچ)، عمران اللہ (ٹرینر)، ریحان خالد (فزیو) اور ولید احمد (اینالسٹ)۔
سیکنڈ الیون:
مہران ابراہیم (کپتان)، ریحان آفریدی (نائب کپتان، وکٹ کیپر)، عادل امین، اسد آفریدی، اسرار اللہ، خالد عثمان، محمد عامر خان، محمد عارف شاہ، محمد عمران، محمد عرفان خان، محمد محسن خان، محمد سرور آفریدی، مصدق احمد،نبی گل، ساجد خان اور ثمین گل۔
اسپورٹ اسٹاف:رفعت اللہ مہمند (کوچ کم منیجر)، محمد اسلم قریشی (اسسٹنٹ کوچ)، ابرار احمد (ٹرینر)، ساجد علی خان (فزیو) اور ماجد علی شاہ (اینالسٹ)۔
ناردرن:
فرسٹ الیون:
عماد وسیم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، علی عمران، آصف علی، فرزان راجہ، حیدر علی، حماد اعظم، حارث رؤف، محمد عامر، محمد نواز، موسیٰ خان، روحیل نذیر (وکٹ کیپر)، سہیل اختر، سہیل تنویر، عمر امین اور ذیشان ملک۔
اسپورٹ اسٹاف: آفاق رحیم (منیجر)، محمد وسیم (ہیڈ کوچ)، محمد مسرور (اسسٹنٹ کوچ)، علی سفیان (فزیو)، محمد اسلم (ٹرینر)اور محمد احسن احسان (اینالسٹ)۔
سیکنڈ الیون:
نعمان علی (کپتان)، عمیر مسعود (نائب کپتان، وکٹ کیپر)، عامر جمال، اطہر محمود، فیضان ریاض، محمد اسماعیل، ناصر نواز، نوید ملک، نہال منصور، رضا حسن، سلمان ارشاد، سرمد بھٹی، شیراز خان، شعیب احمد منہاس، تیمور سلطان اور زید عالم۔
اسپورٹ اسٹاف: فہد مسعود (کوچ کم منیجر)، سعید انور جونیئر(اسسٹنٹ کوچ)، فرخ حیات (ٹرینر)، افتخار (فزیو)اور محمد رضوان حنیف (اینالسٹ)۔
سندھ:
فرسٹ الیون:
سرفراز احمد (کپتان، وکٹ کیپر )، سعود شکیل (نائب کپتان)، احسان علی، انور علی، اسد شفیق، اعظم خان، دانش عزیز، حسن خان، خرم منظور، میر حمزہ ، محمد اصغر، محمد حسنین، محمد طحہٰ ، رومان رئیس، شرجیل خان اور سہیل خان۔
اسپورٹ اسٹاف: راشد خان (منیجر)، باسط علی (ہیڈ کوچ)، اقبال امام (اسسٹنٹ کوچ)، عمران خلیل (ٹرینر)، امتیاز خان (فزیو)اور محمد عاصم حسین (اینالسٹ)۔
سیکنڈ الیون:
فواد عالم (کپتان)، حسن محسن (نائب کپتان)، ابرار احمد، عامر علی، عماد عالم، احسن رضا، غلام مدثر، ابتسام شیخ، جاہد علی، محمد سلیمان ،محمد عمر، رمیز عزیز، سعد علی، سیف اللہ بنگش، شاہنوازاور عمیر بن یوسف۔
اسپورٹ اسٹاف: غلام علی (کوچ کم منیجر)، ظفر اقبال(اسسٹنٹ کوچ)، جاوید شیخ (ٹرینر)، نثار خان (فزیو)اور شان اللہ (اینالسٹ)۔
سدرن پنجاب:
فرسٹ الیون:
شان مسعود (کپتان)، حسین طلعت (نائب کپتان)، عامر یامین، علی شفیق، بلاول بھٹی، خوشدل شاہ، محمد عباس، محمد الیاس، محمد عرفان، راحت علی(فٹنس سے مشروط)، سیف بدر، صہیب مقصود، عمر خان، عمر صدیق خان، زاہد محموداور ذیشان اشرف (وکٹ کیپر)۔
اسپورٹ اسٹاف: شاہد بٹ (منیجر)، عبدالرحمٰن (ہیڈ کوچ)، اعزاز چیمہ (اسسٹنٹ کوچ)، خواجہ روحیل علی (ٹرینر)، محمد طیب (فزیو) اورمحمد فیصل رائے(اینالسٹ)۔
سیکنڈ الیون:
نوید یاسین (کپتان)، آغا سلمان علی (نائب کپتان)، مقبول احمد (وکٹ کیپر)، علی عثمان، انس مصطفیٰ، دلبر حسین، محمد عمران، محمد عرفان، محمد محسن، محمد رمیز، محمد عمیر، محمد عرفان جونیئر، مختار احمد، طیب طاہر، زین عباس اور ضیاء الحق۔
اسپورٹ اسٹاف: سجاد اکبر (کوچ کم منیجر)، ظہور الہٰی (اسسٹنٹ کوچ)، افتخار حسین (ٹرینر)، عدیل باجوہ (فزیو)اور حافظ محمد عثمان (اینالسٹ)۔
دوسری جانب، تمام ہیڈ کوچز نے ریزرو کھلاڑیوں کے پول کو بھی حتمی شکل دے دی ہے۔کورونا وائرس کی غیرمعمولی صورتحال کے باعث ایسوسی ایشنز کے اعلان کردہ ابتدائی 45 رکنی اسکواڈ کے بعد اگر ضرورت پڑی تو اس پول میں شامل کھلاڑیوں کو بطور متبادل استعمال کیا جاسکتا ہے۔ان کھلاڑیوں کا پول مندرجہ ذیل ہے:
عامرعظمت(پشاور)، عبدالرؤف(کرم ایجنسی)، عبداللہ مقدم(کراچی)، ابوبکر خان (میانوالی)، علی منظور (لاہور)، فہد حسین (ڈیرہ مراد جمالی)، حمزہ ارشد (راولپنڈی)، حسیب اعظم (راولپنڈی)، حسن رضا (میرپور)، حضرت شاہ (اسلام آباد)، جہانزیب سلطان (کراچی)، خلیل اللہ(مردان)، محمد آصف فواد (ملتان)، محمد وقاص (کراچی)، محمد (ڈیرہ مراد جمالی)، محمد ندیم (اسلام آباد )، محمد شاہد(ڈیرہ مراد جمالی)، محمد عمر برکی(ڈیرہ اسماعیل خان)، رضا الحسن (کراچی)، سجاد علی(مردان)، سلمان فیاض (لاہور)، شہزاد اعظم رانا (اسلام آباد)، یوسف بابر(ملتان)، شعیب احمد (ڈیرہ مراد جمالی)اور ناصر خان(ڈیرہ مراد جمالی)۔
اپنی رائے کا اظہار کریں