پہلے ٹیسٹ کے لیے 20 کا چناٶ
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بیس کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا
ڈربی میں 2 چارروزہ پریکٹس میچز کے اختتام پر پاکستان نے5 اگست سے شروع ہونے والی انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کے لیے 20 رکنی اسکواڈ کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے:
اسکواڈ:
اظہر علی(کپتان)، بابراعظم، عابد علی، اسد شفیق، فہیم اشرف، فواد عالم، امام الحق، عمران خان سینئر، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، سرفراز احمد، نسیم شاہ، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان، عثمان شنواری، وہاب ریاض اور یاسر شاہ۔
انگلینڈ میں موجوددیگر 9 کھلاڑی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے اپنی تیاریوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
دیگر 9 کھلاڑی:
فخر زمان، افتخار احمد، حیدر علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد عامر، خوشدل شاہ، محمد حسنین اور موسیٰ خان۔
اپنی رائے کا اظہار کریں