کھلاڑیوں کے مستقبل کے لیے آواز اٹھانا نعمان بٹ کا گناہ بن گیا، وکیل
صاحب ایک بات تو طے شدہ ہے کہ کھلاڑی ہو یا پی سی بی ملازم یا کوٸی عہدیدار جس نے بھی آواز اٹھاٸی اس کو خمیازہ بھگتنا پڑا اور یہ سلسلہ تب سے جاری جب سے جنرل کونسل کو غیر فعال کر کے محض پتلی تماشہ بنایا گیا۔ پی سی بی کے معطل ممبر گورننگ باڈی کے ساتھ بھی کچھ یہی ہوا جب کوٸٹہ اجلاس میں انہوں نے نٸے آٸین اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے لیے آواز اٹھاٸی اور چند ممبرز بھی ان کے ساتھ کھڑے ہوٸے مگر کھلاڑیوں کی بجاٸے اپنی چوہدراہٹ سے پیار کرنے والے ایک ایک کر کے پی سی بی کی چھتری کے نیچے چلے گٸے مگر نعمان بٹ اپنے مٶقف ڈٹے رہے جس کا بگھتان ان کو دو سال کی معطلی کی صورت میں ادا کرنا پڑا
فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوٸے نعمان بٹ کے وکیل شیگان اعجاز اور نعمان بٹ کا رد عمل کچھ یوں سامنے آیا ہے
لاہور۔ کرکٹ بورڈ کے ایڈجوڈیکیٹر نے انصاف، قانون اور آئین کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔ نعمان بٹ
لاہور۔ نعمان بٹ پر پابندی کا فیصلہ یکطرفہ ہے۔ ایڈووکیٹ شیگان اعجاز
لاہور۔ حتمی دلائل کے بغیر فیصلہ سنا کر نعمان بٹ کے بنیادی حقوق کو سلب کیا گیا ہے۔ ایڈووکیٹ شیگان اعجاز
لاہور۔ حتمی دلائل کے لیے موقع نہ دینے کا مطلب نعمان بٹ کو ہدف بنانا ہے۔ ایڈووکیٹ شیگان اعجاز
لاہور۔ کرکٹ بورڈ نعمان بٹ کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرنے کے لیے طاقت کا ناجائز استعمال کر رہا ہے۔ ایڈووکیٹ شیگان اعجاز
لاہور۔بدحواسی اور طےشدہ منصوبے کے تحت کیے گئے فیصلے کو چیلنج کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ ایڈووکیٹ شیگان اعجاز
لاہور۔ تفصیلی فیصلہ ملنے کے بعد مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ ایڈووکیٹ شیگان اعجاز
لاہور۔ نعمان بٹ ملک کے کرکٹ سے جڑے ہزاروں افراد کے بہتر مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ایڈووکیٹ شیگان اعجاز
اپنی رائے کا اظہار کریں