میری معلومات کے مطابق کرکٹرز تذبذب کا شکار ہیں کہ ان کو کیا کھانا، پینا اور کون سی احتیاط کرنا ہے، گھر والوں کو کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہیں، پی سی بی کا میڈیکل اسٹاف 2 روز سے کئی کرکٹرز کے فون کا جواب بھی نہیں دے رہا، وہ سوچ رہے ہوں گے کہ پی سی بی نے مشکل وقت میں تنہا چھوڑ دیا، اس سے کوئی اچھا تاثر نہیں جا رہا۔
سابق کپتان نے پی سی بی سے اپیل کی ہے کہ متاثرہ کھلاڑیوں کا قریطینیہ بورڈ کی زیر نگرانی ہونا چاہیے تاکہ ان کو مطلوبہ سہولیات فراہم کی جا سکیں اور وہ جلد صحت یاب ہوکر قومی ٹیم کے لیے دستیاب ہوں
اپنی رائے کا اظہار کریں