بلا تفریق خدمت انسانیت میں مصروف لالا کو کرونا نے آ لیا
جی بوم بوم آفریدی جب سے کرونا پاکستان آیا ہوا ہے تب سے قریہ قریہ نگری نگری جا کر خدمت انسانی میں مصروف ہیں ، لالا سیاستدانوں کی طرح بیٹھ کر کارکنوں کو آگے کرنے کی بجائے خود کرونا کے خلاف فرنٹ لائن مجاہد لڑ رہے ہیں مگر انہوں نے سوشل میڈیا پر اطلاع دی ہے کہ ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، شاہد آفریدی نے بتاتا کہ وہ کچھ دنوں سے جسم میں درد محسوس کر رہے تھے ٹیسٹ کروانے پر کرونا پازیٹو آیا، شاہد آفریدی نے قوم سے دعا کی ہے کہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں تا کہ وہ میدان عمل میں جلد واپسی کرکے اپنا قومی فریضہ نبھا سکیں،
قومی کرکٹرز محمد حفیظ ، کامران اکمل اور سہیل تنویر نے بھی شاہد آفریدی کے لیے خیر سگالی کے جزبات اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں