قائد اعظم ٹرافی کی فاتح ٹیم سے 4 کھلاڑیوں کا چناو؟ سوالیہ نشان
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ ڈومیسٹک کارکردگی ان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتی بلکہ پی ایس ایل کی کارکردگی یا ذاتی پسند نا پسند کو ہی مقدم رکھا جاتا ہے، ماہرین کرکٹ نے پی سی بی تقرریوں میں حکومت کے بعد پی ایس ایل فرنچائزز کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے اور اسے کرکٹ کے لیے از حد درجہ خطرناک قرار دیا ہے
دورہ انگلینڈ کے لیے 29 رکنی بارات نما ٹیم کا اعلان تو کر دیا گیا مگر آپ کو دیکھ کر حیرانگی ہوگی اعلان کردہ ٹیم میں قائد اعظم ٹرافی کی فاتح ٹیم کے محض چار کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے
منتخب کردہ ٹیم میں سینٹرل پنجاب سے کپتان اظہر علی، کپتان بابر اعظم ، فہیم اشرف اور نسیم شاہ شامل ہیں، جبکہ ایک بار پھر اکمل برادران، سلمان بٹ، ظفر گوہر، وقاص محمود، اور بلال آصف کو متاثر کن کارکردگی کے باوجود اگر 29 کھلاڑیوں میں بھی شامل نہیں کیا گیا تو یہ اندازہ لگانا ذیادہ مشکل نہیں کہ ان کھلاڑیوں کا مستقبل تاریک ہوچکا ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں