اور لاہور قلندرز کو بھی جرمانہ بھی ہوگیا
لاہور قلندرز کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ
لاہور، 23 فروری 2020ء:
ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے دوران اتوار کے روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث لاہور قلندرز پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
میچ کے دوران لاہور قلندرز نے مقررہ وقت سے دو اوورز کم کئیے لہٰذا ایچ بی ایل پی ایس ایل کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کی شق 2.22 کے تحت لاہور قلندرز کی فائنل الیون میں شامل تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
قوانین کے مطابق اگر لاہور قلندرز کی ٹیم ٹورنامنٹ میں آئندہ سلو اوور ریٹ کی مرتکب پائی جاتی ہے تو اُس وقت ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا بیس فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
آن فیلڈامپائرز رینمور مارٹینیز اور راشد ریاض، تھرڈ امپائر شوزب رضا اور فورتھ امپائر ناصر حسین نے سلو اوور ریٹ کے باعث لاہور قلندرز کو چارج کیا، جس کے بعد میچ ریفری محمد انیس نے لاہور قلندرز پر جرمانہ عائد کیا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف یہاں دستیاب ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں