ہیڈکوچ اعجاز احمد کی مانگ پوری، نسیم شاہ انڈر19 میں شامل
آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2020 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان
پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سلیم جعفر نے کیا
ایونٹ میں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی قیادت روحیل نذیر کریں گے
حیدر علی نائب کپتان مقرر، فاسٹ باؤلر نسیم شاہ بھی ٹیم میں شامل
دیگر کھلاڑیوں میں عبدالواحد بنگلزئی، محمد شہزاد، محمد حارث اور محمد حریرہ شامل
محمد عرفان خان، عباس آفریدی، فہد منیر اور قاسم اکرم اسکواڈ کا حصہ
عامر علی، آرش علی خان، عامر خان اور طاہر حسین بھی ٹیم میں شامل
اعجاز احمد ہیڈ کوچ منیجر جبکہ راؤ افتخار انجم باؤلنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے
ایونٹ آئندہ سال 17 جنوری سے 9 فروری تک جنوبی افریقہ میں کھیلا جائے گا
قومی انڈر 19 ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 19 جنوری کو کھیلے گی
اپنی رائے کا اظہار کریں