حسن علی سری لنکا سیریز سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے، جانیے کیوں؟
حسن علی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے
لاہور، 29نومبر 2019:
فاسٹ باؤلر حسن علی سری لنکا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ تازہ ترین سی ٹی اسکین میں فاسٹ باؤلر حسن علی کی پسلیوں میں فریکچر کی تشخیص ہوئی ہے۔ فاسٹ باؤلر کی آٹھویں اور نویں پسلی میں فریکچر ہوا ہے۔
حسن علی کو پسلی کے فریکچر سے نجات کے لیے 6 ہفتوں کا وقت درکار ہے۔ فاسٹ باؤلر پیر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ری ہیب پروگرام کا آغاز کریں گے۔
اس سے قبل حسن علی نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد قائداعظم ٹرافی کے نویں راؤنڈ میں شرکت کے لیے سنٹرل پنجاب کی ٹیم کو22نومبرکو دوبارہ جوائن کیا تھا تاہم میچ سے قبل حسن علی نے درد کی شکایت کی تھی۔کراچی میں ابتدائی اسکین میں فاسٹ باؤلر کی پسلی میں فریکچر کی تشخیص ہوئی جس کے بعد لاہور میں اسکینز کے بعد فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں