فٹنس کیمپ 18 نومبر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا
پی سی بی کے زیر اہتمام فٹنس کیمپ 18 نومبر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا،، محمد عامر، محمد عرفان اور عماد وسیم کیمپ میں شرکت کریں گے۔۔۔
پی سی بی کے زیر اہتمام نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر بنانے کیلئےکیمپ کا آغاز 18 نومبر کو ہوگا، محمد عامر، محمد عرفان اور عماد وسیم کیمپ میں شرکت کریں گے جبکہ کیمپ کی نگرانی ڈائریکٹر میڈیسن اینڈ اسپورٹس سائنسز پی سی بی ڈاکٹر سہیل سلیم کریں گے
کیمپ میں شریک تینوں کھلاڑی 17 نومبر کو این سی اے میں رپورٹ کریں گے اور کیمپ 25 نومبر تک جاری رہے گا۔شعیب ملک، وہاب ریاض اور آصف علی کو جنوبی افریقہ میں جاری مزانسی ٹی ٹونٹی لیگ کے لیے این او سی جاری کئے گئے ہیں جس وجہ سے کیمپ کا حصہ نہیں ہوں گے
اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں شرکت کی غرض سے بنگلہ دیش میں موجود محمد حسنین اور خوشدل شاہ کیمپ میں شرکت نہیں کررہے
شاداب خان، فخر زمان اور عثمان قادر کو ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کے باعث کیمپ کے لیے طلب نہیں کیا گیا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں