More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
اینگرو کرکٹ کوچنگ پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری چار ایلیٹ غیر ملکی کوچز کی زیر نگرانی انڈر 17 کھلاڑیوں کی بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور فٹنس ڈرلز میں شرکت اینگرو کرکٹ کوچنگ پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ 12 جنوری کو شروع ہوا تھا غیر ملکی کوچز میں انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ریان سائیڈ باٹم، جنوبی افریقہ کے سیابونگا سیبیا, ریان مارون جبکہ نیوزی لینڈ کے سکاٹ میکلین اور انگلینڈ کے معروف فزیو تھراپسٹ جاوید مغل شامل۔ پی سی بی ہیڈ آف یوتھ ڈویلپمنٹ اظہر علی بھی اینگرو کرکٹ ٹریننگ کیمپ میں موجود اینگرو کرکٹ کوچنگ پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے میں انڈر 19 کھلاڑی حصہ لیں گے، دوسرا مرحلہ 8 فروری تک جاری رہے گا ٹکرز رائن سائیڈ بوٹم۔ ——— انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر رائن سائیڈ بوٹم کی پاکستان آمد۔ سائیڈ بوٹم اینگرو کرکٹ کوچنگ پروجیکٹ میں بولنگ کوچ ہیں۔ اس پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں انڈر 17 کرکٹرز حصہ لے رہے ہیں۔ دوسرا مرحلہ انڈر19 ہوگا۔ دوبارہ پاکستان آکر بہت خوشی ہورہی ہے اور میں یہاں ایک ایک لمحے سے لطف اندوز ہورہا ہوں ۔ لوگ بہت اچھے ہیں ۔کھانا بہت اچھا ہے۔ سائیڈ بوٹم۔ میں بیس سال پہلے پاکستان آیا تھا۔ سائیڈبوٹم۔ پاکستان کرکٹ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ سائیڈ بوٹم یہاں لڑکے سیکھنے کی بہت زیادہ جستجو رکھتے ہیں - سائیڈ بوٹم اس کیمپ میں صرف بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ ہی نہیں بلکہ کھیل کے دیگر پہلوؤں پر بھی کام ہورہا ہے۔ میں نے اپنی بولنگ کو آسان اور سادہ رکھا ہوا ہے اور بنیادی باتوں پر توجہ رکھی ہے۔ سائیڈ بوٹم۔ میری کوشش ہے کہ ہر نیٹ سیشن میں کھلاڑی خود کو چیلنج کریں ۔ لڑکے مجھ سے سوالات کرتے ہیں کہ کس طرح گیند پکڑنی ہے کس طرح گیند سوئنگ کرنی ہے۔ سائیڈ بوٹم۔ میرے لیے بھی کوچ کی حیثیت سے یہ ایک اچھا تجربہ ہے۔ سائیڈ بوٹم۔ پاکستان نے ہمیشہ عظیم فاسٹ بولرز پیدا کیے ہیں ۔ میرے ہیرو وسیم اکرم ہیں کیونکہ میں خود لیفٹ آرم فاسٹ بولر ہوں۔ سائیڈ بوٹم۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیموں کا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن جاری۔ ویسٹ انڈیز ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ملتان میں موجود۔ پاکستان ٹیم کا پہلا ٹیسٹ 127رنز سے جیتنے کے بعد مسلسل دوسرے روز ٹریننگ سیشن میں حصہ۔ ویسٹ انڈیز ٹیم نے کل بدھ کے روز آرام کیا تھا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 25 جنوری سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 کا حصہ ہے۔ آج ٹریننگ کے اختتام پر دونوں ٹیموں سے ایک ایک کھلاڑی میڈیا ٹاک کرے گا۔ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز۔ تمام 15 کھلاڑیوں نے آج کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 جنوری سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں کل صبح دس بجے سے ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی ٹکرز پاکستان اسٹرائیک فورس کیمپ ۔ ---------------------------------------- لاہور۔ پاکستان اسٹرائیک فورس تربیتی کیمپ آج لاہور میں شروع ہو گیا۔ کیمپ کا مقصد ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹرز میں جدید دور کی بیٹنگ اور ہارڈ ہٹنگ کی مہارت پر کام کرنا ہے۔ کیمپ میں 25 کرکٹرز شریک ہیں۔ کیمپ 14 سے 30 جنوری تک این سی اے لاہور میں جاری رہےگا۔ کیمپ کا دوسرا مرحلہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ملتان میں یکم سے 28 فروری تک ہوگا۔ سابق انٹرنیشنل کرکٹر عبدالرزاق اس کیمپ کے ہیڈ کوچ ہیں ۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر ہمایوں فرحت اور سابق فرسٹ کلاس کھلاڑی کامران ساجد، عبدالرزاق کی معاونت کریں گے۔ کراچی کنگز نے پلاٹینم راؤنڈ میں اپنی پہلی باری میں ڈیوڈ وارنر کو کنگز اسکواڈ کا حصہ بنا لیا. ٹکرز 2025 کرکٹ شیڈول ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2025 میں ہونے والے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس کے مکمل شیڈول کا اعلان کردیا۔ 18 ٹیموں پر مشتمل نیشنل T20 کپ مارچ میں ہوگا۔ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو اپریل اور مئی میں منعقد کیا جائے گا۔ قائد اعظم ٹرافی کا آغاز ستمبر میں ہوگا۔ چیمپئنز فرسٹ کلاس ایونٹ کا پہلا ایڈیشن ستمبر اور اکتوبر کی ونڈو میں کھیلا جائے گا۔ چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کا دوسرا ایڈیشن دسمبر 2025 میں کھیلا جائے گا۔ سال 2025 میں انڈر 19 کرکٹرز کیلئے چیمپئنز انڈر 19 ایونٹس متعارف کروائے جائیں گے۔ انڈر 13 اور انڈر 15 ٹورنامنٹس کو انڈر 15 اور انڈر 17 ٹورنامنٹس کے طور پر متعارف کروایا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اور ریجنل انڈر 19 ٹورنامنٹس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے انڈر 19 کھلاڑی چیمپئنز انڈر 19 ایونٹس میں جگہ بنائیں گے۔ اہم ترین 3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی سٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا گرے سٹرکچر 100 فیصد مکمل۔ فنشنگ ورک تیز پورا سٹیڈیم نیا۔ 34 ہزار سے زائد کی گنجائش جدید لائٹس کی تنصیب آخری مرحلے میں۔ جنرل انکلوژرز سے بھی گراؤنڈ کا ویو بہتر ہو گیا دونوں اطراف نئی سکور سکرینز نصب کرنے کاکام بھی جاری چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سٹیڈیم کی تعمیر نو پر پیش رفت کا جائزہ لیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے مین بلڈنگ کے تمام فلورز کا وزٹ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے جنرل انکلوژرز کی آخری نشتوں پر گئے اور گراؤنڈ کے ویو کو دیکھا چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے جنرل انکلوژرز سے گراؤنڈ ویو کی تعریف کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سٹیڈیم میں ورکرز سے ملاقات کی اور انہیں شاباش دی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا پراجیکٹ کی رفتار پر اطمینان کا اظہار شدید سردی اور دھند کے باوجود پراجیکٹ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ محسن نقوی چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل نیا سٹیڈیم جدید سہولتوں کے ساتھ تیار ہو گا۔ محسن نقوی چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی مقررہ مدت میں کام مکمل کرنے کی ہدایت ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے پراجیکٹ پر پیش رفت کے بارے بریفنگ دی چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد۔ ایڈوائزرز عامر میر۔ ڈائریکٹر انفراسٹرکچر . ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ۔ نیسپاک اور ایف ڈبلیو او کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے نوجوان بیٹر اذان اویس اپنے پہلے ہی فرسٹ کلاس سیزن کی کارکردگی سے خوش۔ قائداعظم ٹرافی میں چار سنچریوں اور دو نصف سنچریوں کی مدد سے 844 رنز اسکور کیے اور ٹاپ اسکورر بنے۔ انہیں ٹورنامنٹ کے بیسٹ بیٹر کا ایوارڈ بھی ملا۔ اوپنر بیٹر کے طور پر طویل اننگز کھیلنے کی ذمہ داری کو محسوس کیا۔ اذان اویس کوچنگ اسٹاف نے میرے کھیل میں بہتری لانے پر بہت توجہ دی ہے۔ اذان اویس۔ اذان اویس پریذیڈنٹ ٹرافی میں ایشال ایسوسی ایٹس کی نمائندگی کریں گے۔ کراچی۔ آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاریاں پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کا کراچی ایمرجنگ ٹیم کے ساتھ پریکٹس میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی اوول گراؤنڈ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے کراچی ایمرجنگ ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کی کراچی ایمرجنگ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 آؤٹ پر 101 رنز بنائے کراچی ایمرجنگ ٹیم کی بیٹر رامین شمیم نے 24 بالز پر 22 رنز بنائے جس میں 3 چوکے شامل تھے امیمہ سہیل نے 22 بولز پر 19 رنز بنائے جس میں 3 چوکے شامل تھے پاکستان انڈر 19 ٹیم میں قراۃالعین نے 8 رنز دے کر 1 کھلاڑی آؤٹ کیا ماہم انیس نے 7 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی پاکستان انڈر 19 ٹیم نے 18.5 اوورز میں 5 آوٹ پر 102 سکور بنا کر میچ جیت لیا پاکستان انڈر 19 ٹیم میں فاطمہ خان نے 23 بالز پر 27 رنز بنائے جس میں 3 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا ماہم انیس نے 21 بالز پر 20 رنز بنائے جس میں 3 چوکے شامل تھے کراچی ایمرجنگ ٹیم میں رامین شمیم نے 10 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی

بڑے کھلاڑیوں نے پی ایس ایل میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کرا لی

بڑے کھلاڑیوں نے پی ایس ایل میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کرا لی

• ڈیل اسٹین کے علاوہ ورلڈکپ کی فاتح انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے معین علی، عادل رشید اور جیسن رائے سمیت 28 غیر ملکی کھلاڑی تاحال پلاٹینم کٹیگری کا حصہ بن چکے
• پی سی بی، پلاٹینم کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کی مکمل فہرست 21 نومبر کو رجسٹریشن ونڈو بند ہونے کے بعد جاری کرے گا

آئی سی سی کی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر موجود بابر اعظم کے علاوہ جدید دور کے عظیم فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین کی بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں شمولیت کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پلاٹینم کٹیگری میں شامل جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین سمیت 28 غیرملکی کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔ غیرملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے ونڈو تاحال کھلی ہوئی ہے۔ 21 نومبر تک کھلی رہنے والی رجسٹریشن ونڈو کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ فہرست میں شامل تمام کھلاڑیوں کے نام جاری کردے گا۔

کرکٹ کے میدان میں بابر اعظم اور ڈیل اسٹین کے درمیان جنگ اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں خبروں کی زینت بن چکی ہے۔ گذشتہ سال سنچورین ٹیسٹ میچ میں قومی بلے باز نے حریف باؤلر کو 31 گیندوں پر 10 چوکے جڑے تھے۔ بابراعظم نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ میں بھی ڈیل اسٹین کو 29 گیندوں پر 5 چوکے جڑے تھے۔

آئندہ ایڈیشن میں کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم کو برقرار رکھنے کے امکانات موجود ہیں تاہم ڈیل اسٹین کی دیگر پانچ میں سے کسی ایک فرنچائز میں شمولیت ایک بار پھر کرکٹ کے مداحوں کو ٹی ٹونٹی کی عالمی رینکنگ میں سب سے بہترین بلے باز اور عظیم فاسٹ باؤلر کو ایک دوسرے کے
مدمقابل دیکھنے کا موقع فراہم کردے گی۔

psl-2020-players

ڈیل اسٹین نے پہلی بارخود کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کے لیے رجسٹرڈ کیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر کی شمولیت سے 2016 میں شروع ہونے والی لیگ کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ لیگ میں شرکت کے لیے آئندہ سال پاکستان آنے والے ڈیل اسٹین نے آخری بار 2007 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

ڈیل اسٹین:

ڈیل اسٹین نے کہا کہ پاکستانی مداحوں کے لیے کرکٹ ہی سب کچھ ہے اور وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ڈرافٹ پول کے ذریعے اس کا حصہ بننے جارہے ہیں۔

ڈیل اسٹین اور ہاشم آملا کے علاوہ ورلڈکپ کی فاتح انگلینڈ ٹیم کے معین علی، جیسن رائے اور عادل رشید سمیت 28 غیرملکی کرکٹرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی رجسٹریشن کرلی ہے۔

2017 میں آئی سی سی ورلڈ الیون کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کرنے والے ہاشم آملا نے بھی اُس سے قبل پاکستان کا آخری دورہ 2007 میں ہی کیا تھا۔ معین اور عادل رشید اگر ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے لیے کسی اسکواڈ میں شامل ہوتے ہیں تو یہ دونوں کھلاڑیوں کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔

معین علی:

معین علی کا کہنا ہے کہ وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ڈرافٹ میں شمولیت پر بہت پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شریک کھلاڑی لیگ میں کھیل کے معیار کی تعریفیں کرتے ہیں۔ معین علی نے کہا کہ وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ڈرافٹ میں شمولیت کے لیے بیتاب ہیں۔

معین علی کے علاوہ جیسن رائے اور عادل رشید بھی ورلڈکپ کی فاتح انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔

جیسن رائے:

جیسن رائےنے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں سنسنی خیز اور منفرد لمحات فراہم کرتا ہے اور یہ لیگ بھی اسی کے ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیل کے پرجوش مداح موجود ہیں اور ان کی موجودگی میں کرکٹ کھیلنا ان کے لیے کسی دلفریب لمحے سے کم نہیں۔

ایلکس ہیلز:

ایلکس ہیلز نے کہا کہ انہیں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے سلسلے میں کراچی میں کھیلے گئے میچز اب بھی یاد ہیں اور وہ اس تجربہ کو کبھی بھلا نہیں سکتے ۔انہوں نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل نے مختصر دورانئیے میں بہت پذیرائی حاصل کی ہے۔

کیرون پولارڈ:

کیرون پولارڈکا کہنا ہے کہ گذشتہ سال شائقین کرکٹ سے کھچاکھچ بھرے اسٹیڈیم میں کھیلنے کے بعد انہیں اندازہ ہوا کہ کرکٹ پاکستانی عوا م کے لیے کیا معنی رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا حصہ بننا ان کے کیرئیر میں خاص اہمیت رکھتا ہے اور وہ 2019 میں بھی اس میں شرکت کے خواہشمند ہیں۔

8 ممالک کے 28 کھلاڑیوں میں سے 7 کا تعلق انگلینڈ، جنوبی افریقہ کے 6، ویسٹ انڈیز کے 5، آسٹریلیا اور افغانستان سے 3،3، سری لنکا کے دو جبکہ ایک ایک کھلاڑی کا تعلق نیوزی لینڈ اور نیپال سے ہے۔

اب تک پلاٹینم کٹیگری میں شامل غیرملکی کھلاڑیوں کی فہرست:

افغانستان: محمد نبی، مجیب الرحمٰن اور راشد خان
آسٹریلیا: ڈین کرسٹن، بین کٹنگ اور کرس لین
انگلینڈ: معین علی، ہیری گرنی، ایلکس ہیلز، کرس جارڈن، لیام پلنکٹ، عادل رشید اور جیسن رائے
نیپال: سندیپ لمیچانے
نیوزی لینڈ: کولن منرو
جنوبی افریقہ: ہاشم آملا، جے پی ڈومنی، کولن انگرام، ریلے روسو، ڈیل اسٹین اور عمران طاہر
سری لنکا: اینجلو میتھیوز اور تھیسارا پریرا
ویسٹ انڈیز: کارلوس بریتھ ویٹ، ڈائن براوو، ایون لوئس، سنیل نارائن اور کیرون پولارڈ

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے بارے میں:

• ابتدائی فہرست میں شامل کھلاڑیوں کی تعداد میں آئندہ ہفتے اضافے کا امکان ہے۔
• ڈرافٹ پول کے لیے کھلاڑیوں کوطے شدہ کٹیگریز میں ری ٹین، ٹریڈ اور ریلیز کیا جاسکتا ہے۔
• پانچ کٹیگریز: پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور اور ایمرجنگ۔
• ہر اسکواڈ میں کم از کم 16 اور زیادہ سے زیادہ 18 کھلاڑی شامل ہوں گے۔ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی ترتیب کچھ یوں ہیں: تین پلاٹینم، تین ڈائمنڈ، تین گولڈ، پانچ سلور، دو ایمرجنگ اور دو سپلمنٹری(اختیاری)۔
• ہر فرنچائز کو پہلی 9 باریوں میں 3 غیرملکی کھلاڑیوں کو پک کرنا ہوگا۔
• 16 رکنی اسکواڈ میں 11 مقامی اور 5 غیرملکی کھلاڑیوں کی شمولیت لازمی ہوگی تاہم 18 رکنی اسکواڈ میں کھلاڑیوں کی ترتیب 2 آرڈر میں کی جاسکتی ہے۔اسکواڈ میں یا تو 12 مقامی اور 6 غیرملکی کھلاڑی ہوں گے یا پھر 13 مقامی اور 5 غیرملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔
• پلیئنگ الیون میں کم از کم 3 اور زیادہ سے زیادہ 4غیرملکی کھلاڑیوں کی شرکت لازمی ہوگی۔
• ہر فرنچائز گذشتہ اسکواڈ میں شامل 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکتی ہے جس کے لیے ری ٹینشن ونڈو یکم دسمبر کو بند ہوگی۔
• ہر فرنچائز ایک کھلاڑی کوایمبسڈر ز اور ایک کو مینٹورز مقرر کرسکتی ہے، ری ٹینشن کے موقع پر ان کی کٹیگری میں ایک درجے تنزلی کی جاسکتی ہے۔
• ڈرافٹ دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا جس میں ہر فرنچائز کو پہلی 9 باریوں میں 3 غیرملکی کھلاڑیوں کو پک کرنا ہوگا۔
• نظرثانی شدہ سیلری کیپس:
• پلاٹینم: 23 ملین – 34 ملین پاکستانی روپے( 147 ہزار تا218 ہزارامریکی ر ڈالر)
• ڈائمنڈ: 11.5ملین – 16 ملین پاکستانی روپے( 73 ہزار تا103 ہزارامریکی ر ڈالر)
• گولڈ: 6.9ملین – 8.9ملین پاکستانی روپے( 44ہزار تا58 ہزارامریکی ر ڈالر)
• سلور: 2.4 ملین – 5.4ملین پاکستانی روپے( 15 ہزار تا35 ہزارامریکی ر ڈالر)
• ایمرجنگ: 1ملین – 1.5ملین پاکستان روپے( 6.5ہزار تا9.5 ہزارامریکی ر ڈالر)
• اختیاری سپلمنٹری راؤنڈ کا بجٹ کیپ 19 ملین روپے (120ہزار امریکی ڈالر) مختص کیا گیا ہے۔ہر ٹیم کو اس راؤنڈ میں 2 کھلاڑیوں کے انتخاب کا اختیار ہوگا
• ایونٹ کے شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں