ٹی ٹونٹی لیگ میں شرکت، کھلاڑی اور پی سی بی تزبزب کا شکار, فیصلہ 25 اکتوبر
ہر شعبے میں پلاننگ اور منصوبہ بندی سے عاری پاکستان کرکٹ بورڈ نے پروفیشنل کھلاڑیوں کے رنگ فق ہوگئے جب پی سی بی نے اپنے ہی جاری کردہ این او سی منسوخ کر دیے،،، خصوصا وہ کھلاڑی حیرت کی تصویر بنے ہوئے ہیں جو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل بھی نہیں پھر بھی انکو اجازت لینا ایک امتحان نظر آ رہا ہے، ذرائع کا بتانا ہے کہ کچھ کھلاڑیوں نے پی سی بی سے استدعا کی ہے کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں
ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹی ٹین لیگ کی مخالف پی ایس ایل فرنچائز کی خواہش پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاہم پی سی بی نے کھلاڑیوں کو یقین دلوایا ہے کہ وہ اپنے فیصلے میں تبدیلی کے ممکنات کا جائزہ لیں گے اور اس سلسلے میں حتمی فیصلہ 25 اکتوبر کو کر دیا جائے گا، ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی ٹی ٹین لیگ میں شریک نان کنٹریکٹڈ کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دیے جائیں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں