کشمیر میں بھی پاکستان سپر لیگ کے میچ ہونگے , لاہور قلندرز کی کاوشیں رنگ لے آئیں
نئے پاکستان میں سپرلیگ فینز کیلئے بڑی خوشخبری
سپرلیگ 5 کا پورا ٹورنامنٹ پاکستان بھر میں کروانے کا پلان تیار
سپرلیگ فائیو 20 فروری سے شروع ہوگی،
فائنل 22 مارچ میں لاہور کروانے کی تجویز
پہلی بار پشاور، ملتان، راولپنڈی، کشمیر میں بھی میچ ہونگے: ابتدائی پلان
فائنل سمیت 11 مقابلوں کی میزبانی کریگا، کراچی میں 9 میچز ہونگے
ٹورنامنٹ کا پہلا معرکہ روایتی حریف لاہور اور کراچی کے مابین کروانے پر غور
راولپنڈی 8، ملتان 4، پشاور اور آزاد کشمیر ایک ایک میچ کی میزبانی کرینگے: ابتدائی
کشمیر میں پی ایس ایل میچز کا سہرا لاہور قلندرز کو جاتا ہے کہ جنہوں پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کا ٹورنامنٹ مظفر آباد میں منعقد کروا کے ثابت کیا کہ اہالیان کشمیر کرکٹ سے کتنی محبت کرتے ہیں اور وہاں بے شمار ٹیلنٹ ہے جسکا منہ بولتا ثبوت فاسٹ باولر سلمان ارشاد ہے
چیف سیکریٹری اے جے کے میاں وحید الدین بھی کرکٹ کے مداح ہیں اور انہوں نے تابی لیکس سے گفتگو میں کہا کہ ہم چاہتے کہ پی ایس ایل کے میچز اے جے کے میں منعقد ہوں
https://www.youtube.com/watch?v=Um10Jn5gSbo
اپنی رائے کا اظہار کریں