پی سی بی نے کھلاڑیوں پر غیر اعلانیہ پابندی کو یکسر مسترد کردیا
چند صحافیوں نے دعوے کیے تھے کہ پی سی بی نے میچ فکسنگ پر چند کھلاڑیوں پر غیر اعلانیہ پابندی لگا رکھی ہے جس میں فواد عالم کا نام بھی لیا جاتا رہا مگر ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے اس تاثر کو محض افواہ اور من گھڑت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پی سی بی نے کسی کھلاڑی پر بھی غیر اعلانیہ پابندی نہیں لگا رکھی
ڈائریکٹر میڈیا کے مطابق فواد عالم سمیت کسی کھلاڑی پر غیر اعلانیہ پابندی نہیں لگائی تاہم قومی ٹیم میں شامل نہ کرنے کا بہتر جواب سلیکشن کمیٹی ہی دے سکتی ہے کیونکہ یہ سوال میرے دائرہ اختیار سے باہر ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں