بین اسٹوکس کے والد نیوزی لینڈ میں تنقید کا شکار
کیا آپ جانتے ہیں کہ انگلش کھلاڑی بین اسٹوکس کا آبائی ملک نیوزی لینڈ ہے مگر وہ کئی کھلاڑیوں کی طرح کسی دوسرے ملک سے کھیلتے ہیں،،، بین اسٹوکس کے والد گیراڈ انگلینڈ میں رگبی کوچ تھے اور انہی دنوں بین اسٹوکس نے انگلینڈ میں کرکٹ کھیلنا شروع کی اور ان کی صلاحیت کو بھانپتے ہوئے ان کے کوچز نے انکو مستقبل کا سٹار قرار دینا شروع کردیا، گیراڈ رگبی کا معاہدہ ختم ہونے پر نیوزی لینڈ واپس آ گئے مگر بین اسٹوکس نے انگلینڈ میں ہی کرکٹ جاری رکھی اور دیکھتے ہی دیکھتے انگلینڈ ٹیم کے سپر سٹار بن گئے
مگر ورلڈکپ جیتنے پر گیراڈ سخت تنقید کی زد میں آ گئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ مجھے تنقید بھرے بے شمار ٹیلیفون آئے اور میں اس وقت نیوزی کا سب سے قابل نفرت والد محسوس کر رہا ہوں
گیراڈ مزید کہا ہے کہ وہ اپنے بیٹَے بین کی کارکردگی سے تو جہاں بے حد خوش ہیں وہیں نیوزی لینڈ کی شکست پر سخت مایوس ہوا ہوں
اپنی رائے کا اظہار کریں