پی سی بی نے اردو صحافت سے وابستہ صحافیوں کی مشکل آسان کردی
جب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا قیام ہوا ہے تب سے اردو صحافت سے وابستہ صحافیوں کو ایک مشکل درپیش رہی کیونکہ تمام تر خط و کتابت انگریزی میں ہوتی تھی اور کئی الفاظ اعلی تعلیم یافتہ صحافیوں کی سمجھ سے بھی بالاتر ہوتے تھے
مگر اب پی سی بی اردو صحافت سے وابستہ صحافیوں کی یہ دیرینہ مشکل حل کردی ہے اور نوجوان صحافی ابراہیم بادیس کو اردو کنٹینٹ منیجر مقرر کردیا جو صحافی برادری کو اردو میں خبریں بھیجا کریں گے، صحافتی برادری میں پی سی بی کے احسن اقدام کو سراہا جا رہا ہے خصوصا ڈائریکٹر میڈیا سمیع برنی کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں
تابی لیکس پاکستان کرکٹ بورڈ ، ڈائریکٹر میڈیا اور ابراہیم بادیس کو مبارکباد پیش کرتا ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں