دوسرے کینن چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے پینلز کی منظوری
چیئرمین کینن کرکٹ شیخ محمد ابراہیم نے دوسرے کینن چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے میچ آفیشلز کے ناموں کی منظور دے دی ۔ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 50میچ آفیشلز ذمہ داریاں نبھائیں گے۔آئی سی سی پینل امپائر احسن رضا ،انٹر نیشنل امپائر راشد ریاض ،ضمیر حیدر اور ندیم غور ی کے ساتھ ساتھ انٹر نیشنل اسکور عارف سینئر ، نجم السعید،ظہور عالم بھی دوسرے کینن کپ میں ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔ٹورنامنٹ سیکرٹری شہبازعلی کے مطابق دوسرے کینن چیلنج کپ کے امپائرنگ پینل میں احسن رضا، راشد ریاض ،ضمیر حیدر،ندیم غوری ،ولید یعقوب ، قیصر وحید، عرفان دلشاد،حسن محمو د،کامران خلیل ،خرم صدیق، طارق سلمان،فرقان بٹ، رانا سہیل منظور،عابد حسین ،شاہد دیوان، ملک جمیل، ندیم فاروقی،یاسر جنید، جمیل احمد، عارف ملک، لیاقت علی، شاہد اکرم،اشتیاق، اشرف بھٹی،فرحان اشرف ،ذوالفقارعلی ،جمیل شاہ،امتیاز مومی اور رفعت ظہیر شامل ہیں ۔اسکورز پینل میں اظہر حسین ،عارف سینئر،نجم السعید ،ظہور عالم ،وارث بشیر ،ساجد عثمان ،میاں ندیم ، شیرباز خان، سجاداحمد ،محمد نوید،احمد سیف اکیان خان ،محمد عمر ،محمد بلال ،محمدکاظم ،وقار احمد ،ریاض بنڈل شامل ہیں ۔
اپنی رائے کا اظہار کریں