More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

امام الحق پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے لیے پشاور زلمی اسکواڈ میں شامل

امام الحق پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے لیے  پشاور زلمی اسکواڈ میں شامل

چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کی جانب سے خوش آمدید

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے لیے پاکستان کے نوجوان اوپننگ بیٹسمین امام الحق کو پشاور زلمی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔ امام الحق کو بطور اکیسواں کھلاڑی پشاور زلمی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا یے۔ پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے امام الحق کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ امام الحق کی شمولیت سے زلمی اسکواڈ مزید مظبوط ہوگا۔
تئیس سالہ امام الحق 29 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 40.61 کی اوسط سے ،853رنز بناچکے ہیں۔ امام الحق اکیس ون ڈے میچز میں پانچ سینچریوں اور پانچ نصف سینچریوں کی مدد سے 1090رنز بناکر محدود اوورز کی کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکے ہیں

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں