More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

پی ایس ایل کی وہ ٹیم جس کے تمام کھلاڑی پاکستان آئیں گے, سرفراز احمد نے سب بتادیا

پی ایس ایل کی وہ ٹیم جس کے تمام کھلاڑی پاکستان آئیں گے, سرفراز احمد نے سب بتادیا

کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے میچز کیلئے ان کی ٹیم کے تمام کھلاڑی پاکستان آئیں گے جس کے باعث ان کا ٹیم کمبی نیشن متاثر نہیں ہوگا۔ خیال رہے کہ سرفراز احمد پی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈیٹرز کے بھی کپتان ہیں۔

مقامی ہوٹل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمدنے کہا کہ پی ایس ایل فور میں عمدہ نتائج دینے کی کوشش کروں گا۔فائنل کھیلنا ہماری پہلی ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فور کے میچز کے پاکستان میں انعقاد پر خوشی ہے، اپنے شہر میں میچز کھیلنے کا لطف ہی کچھ اور ہوتا ہے۔شائقین کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے، ہماری ٹیم میں موجود تمام غیرملکی کرکٹرز پاکستان آئیں گے اس طرح ہمارا کمبی نیشن متاثر نہیں ہوگا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ماضی میں جو کچھ ہوا میں فراموش کرچکا ہوں، ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم پہلے سے کہیں بہتر نظر آئے گی، آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ہمارے لیے موقع موجود ہے۔عمران خان میرے پسندیدہ کرکٹر رہے ہیں، ان کے پاس سٹار کھلاڑی تھے اس لیے ان سے موازنہ کرنا درست نہیں ہے ، 1992 کے ورلڈ کپ ٹیم بہت زبردست تھی۔
adds

اپنی رائے کا اظہار کریں