More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

بگٹی کرکٹ سٹیڈیم کے لیے اکیڈیمی کی زمین الاٹ کی جائے ،جام کمال

بگٹی کرکٹ سٹیڈیم  کے لیے اکیڈیمی  کی زمین الاٹ کی جائے ،جام کمال

کوئٹہ: منیجر بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے چیئرمین پی سی بی کو پی ایس ایل کی ایک میچ کے حوالے سے لکھے گئے خط کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہناتھا کہ پی ایس ایل میچ فلڈلائٹ میں ہوتی ہے، جس کیلئے اسٹیڈیم میں فلڈلائٹ کی ضرورت ہے۔

اور ان فلڈ لائٹ کا اعلان بلوچستان کے دو وزیراعلیٰ ڈاکٹر مالک بلوچ اور نواب ثناءاللہ زہری نے کیا تھا ، لیکن تاحال فلڈ لائٹ نہ لگائی جاسکی، اور دوسری جانب پی ایس ایل میچز میں انٹرنیشنل اور نیشنل کھلاڑی کھیلنے آتے ہیں، جو میچ سے قبل پریکٹس کرتے ہیں، جوکہ آئی سی سی کی رول میں ہے کہ انٹرنیشنل لیول میچز کرانے کیلئے اسٹیڈیم کے ساتھ پریکٹس ایریا ہونی چاہیے جوکہ کوئٹہ میں نہیں ہے،

اسٹیڈیم کے ساتھ نیشنل لیول کی اکیڈمی اپریکٹس ایریا بنانے کیلئے موجودہ وزیراعلیٰ جام کمال خان سے ملاقات ہوئی کہ بلوچستان کرکٹ اکیڈمی کی زمین پی سی بی کو الاٹ کی جائے تاکہ یہاں نیشنل لیول کی اکیڈمی بنائی جائے جس کیلئے پی سی بی نے کروڑوں روپے بھی منظور کئے ہے،

زمین کی الاٹ مینٹ کیلئے وزیراعلیٰ نے سینئر ممبر بورڈ اف ریونیو کو ہدایت بھی کی چیف سیکرٹری نے بھی سمری فاروڈ کی لیکن اکیڈمی کیلئے زمین کی الاٹ مینٹ کی سمری جب محکمہ سپورٹس کے پاس آئی تو انہوں نے اُس سمری کو دبا دیا

اور کہی ماہ گزر جانے کے باوجود اُس پر کوئی عمل درآمد نہ ہوسکی منجیر بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم نے وزیراعلیٰ سے درخواست کی ہے کہ اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹ لگانے اور اکیڈمی کیلئے زمین کی الاٹ مینٹ کی جائے تاکہ بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے کوئٹہ میں نیشنل لیول کی اکیڈمی بنائی جاسکے۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں