More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں فخر زمان کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

جنوبی افریقہ کیخلاف  سیریز میں فخر زمان کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیم مینجمنٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے بلے باز فخر زمان کو جنوبی افریقہ کیخلاف سریز میں شاہد آفریدی اور ڈیوڈ وارنر کی طرح کھیلنے  کی ہدایت کر دی ۔جس کا مقصد رواں سال شیڈیول ورلڈکپ کیلئے اپنے کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ کا میگا ایونٹ شروع ہونے میں چند ماہ باقی ہیں ، پاکستا ن کرکٹ ٹیم اس ایونٹ میں کامیابی کیلئے اپنی بھرپور کوششوں شروع کر دی ہیں ، جس کا عملی مظاہرہ جنوبی افریقہ کیخلاف ایک روزہ سیریز کے دوران دیکھنے میں آسکتا ہے۔ کیونکہ ٹیم مینجمنٹ نے قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز فخر زمان کو کو ڈیوڈ وارنر اور شاہد آفریدی کے انداز میں بلے بازی کرنے کی ہدایت کردہے۔

ٹیم انتظامیہ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کی طرح ورلڈکپ میں بھی فخر زمان ہی قومی ٹیم کی فتح میں اہم ترین کردار ادا کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں فتح کے ساتھ سیریز کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز نے کہا کہ کسی بھی سیریز کا پہلا میچ اہم ہوتا ہے، کوشش کریں گے کہ فتح کے ساتھ اعتماد حاصل کرتے ہوئے اگلے میچز میں جائیں، جنوبی افریقی کنڈیشنز میں کھیلے جانے والے ون ڈے میچز میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مشکل پیش آتی ہے اور پہلے بیٹنگ کا موقع ملا تو بڑا ٹوٹل اسکور بورڈ پر سجانا ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں