محمد وسیم، عامر خان کے نقش قدم پر
محمد وسیم، پروفیشنل باکسنگ میں پہلا پاکستانی۔ کوئٹہ میں پیدا ہونے والے اس باکسر نے اپنی دنیا آپ پیدا کی ہے- کامیابی کی جن راہوں پر محمد وسیم بنا کسی قابل ذکر حکومتی سرپرستی کے چل پڑا ہے- وہ اس کے روشن اور جارحانہ مستقبل منہ بولتی دلیل ہے- محمد وسیم جانتا ہے کہ جہانگیر خان، جان شیر خان اور ایسے کئی نام جنہوں نے سبز ہلالی پرچم محض اپنی صلاحیتوں سے اونچا کیا ان کو بھی دائیں بائیں امداد کا رونا رونے کی بجائے یہ سفر خود طے کرنا ہے، دو دن پہلے محمد وسیم نے سترہ مقابلوں میں ناقابل شکست فلپائنی باکسر گیمل میگرامواس کو شکست دے کر ماہرین کے منہ لال کردیے اور جنوبی کوریا کے شہر سیئول میں جاری ورلڈ باکسنگ کونسل سلورفلائی ویٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع انتہائی شجاعت و بہادری سے کیا-
اپنی رائے کا اظہار کریں