More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

ZTBL, کنٹریکٹڈ کرکٹرز نوکری کرو یا چھٹی کرو

ZTBL, کنٹریکٹڈ کرکٹرز نوکری کرو یا چھٹی کرو

پی سی بی کی جانب ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے خاتمے کو بھانپتے ہوئے مختلف ادارے حرکت میں آگئے ہیں اور انہوں نے کھلاڑیوں کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا ہے، الائیڈ بنک تو پہلے ہی اپنی ٹیم ختم کر چکا ہے
اب ZTBL نے بھی اپنی تلوار تیز کردی ہے اور کنٹریکٹ پر رکھے نوجوان کرکٹرز کو پابند کر دیا ہے کہ یا تو وہ باقاعدہ نوکری کریں ورنہ انکو تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی جائے گی، تابی لیکس کو معلوم پڑا ہے کہ کھلاڑیوں کے ساتھ کیے گئے معاہدے میں کہیں نہیں لکھا گیا کہ وہ نوکری بھی کریں گے، ZTBL کے اس فیصلے سے نوجوان کرکٹرز اضطرابی کیفیت کا شکار ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ کرکٹ کھیلنا ان کا جنون ہے اور وہ کرکٹ کو ہی اپنی منزل سمجھتے ہیں، اگر ہم نوکری کریں گے تو ہمارے پریکٹس کرنے کے مواقع ختم ہوجائیں گے اور ان کا مستقبل داو پر لگ جائے گا، کھلاڑیوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ کنٹریکٹ پر رکھے گئے کھلاڑیوں کو نوکری کرنے سے استثنی دیا جائے تاکہ وہ کرکٹ میں محنت کرکے کرکٹ میں اپنے ملک اور ادارے کی شہرت کا باعث بن سکیں

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں